یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ19 جون ص.‏ 8
  • بائبل کے ذاتی مطالعے سے اَور زیادہ فائدہ اُٹھائیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • بائبل کے ذاتی مطالعے سے اَور زیادہ فائدہ اُٹھائیں
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2019ء)‏
  • ملتا جلتا مواد
  • مطالعہ—‏فائدہ‌مند اور پُرمسرت
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2000ء
  • شاہانہ نمونے کی پیروی کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2002ء
  • یہوواہ کیساتھ قریبی رشتہ پیدا کرنا
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
  • خدا کے کلام کے ذاتی مطالعہ سے لطف اُٹھائیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2002ء
مزید
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2019ء)‏
م‌زخ19 جون ص.‏ 8

مسیحیوں کے طور پر زندگی

بائبل کے ذاتی مطالعے سے اَور زیادہ فائدہ اُٹھائیں

یہ کیوں ضروری ہے؟‏ پاک کلام کا ذاتی مطالعہ کرنے سے ہم ”‏سچائی کی چوڑائی، لمبائی، اُونچائی اور گہرائی کو پوری طرح سمجھ سکیں“‏ گے۔ (‏اِفس 3:‏18‏)‏ اِس سے ہمیں اِس بُری دُنیا میں پاک اور بے‌اِلزام رہنے اور ”‏زندگی کے کلام کو مضبوطی سے تھامے“‏ رکھنے میں مدد ملے گی۔ (‏فل 2:‏15، 16‏)‏ ذاتی مطالعے کے لیے ہم اپنی ضرورت کے مطابق مواد کا اِنتخاب کر سکتے ہیں۔ جب ہم بائبل کا ذاتی مطالعہ کرتے ہیں تو ہم اِس سے بھرپور فائدہ کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟‏

آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

  • اپنی بائبل میں آیتوں پر نشان لگائیں اور نوٹس لکھیں، چاہے آپ فون یا ٹیبلٹ پر بائبل اِستعمال کرتے ہوں یا چھپی ہوئی شکل میں۔‏

  • جب آپ بائبل سے کوئی بات یا واقعہ پڑھتے ہیں تو خود سے ایسے سوال پوچھیں:‏ ”‏یہاں کون بات کر رہا ہے؟ کیا بات کر رہا ہے؟ یہ واقعہ کب ہوا؟ کہاں ہوا؟ کیسے ہوا؟ اور کیوں ہوا؟“‏

  • تحقیق کریں۔ تنظیم کی طرف سے دی گئی سہولتوں کو اِستعمال کرتے ہوئے کسی موضوع یا کسی آیت کے تحت تحقیق کریں۔‏

  • اِس بات پر سوچ بچار کریں کہ جو باتیں آپ پڑھ رہے ہیں، وہ آپ پر کیسے لاگو ہوتی ہیں۔‏

  • اپنی روزمرہ زندگی میں اُن باتوں پر عمل کریں جو آپ سیکھتے ہیں۔—‏لُو 6:‏47، 48‏۔‏

ویڈیو ‏”‏مؤثر ذاتی مطالعے سے کلام کو مضبوطی سے تھامے رکھیں‏“‏ دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:‏

  • کچھ بہن بھائی ذاتی مطالعے کو کیسا خیال کرتے ہیں؟‏

  • ہمیں ہر بار ذاتی مطالعہ کرنے سے پہلے دُعا کیوں کرنی چاہیے؟‏

  • ہم بائبل کی کسی آیت کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟‏

  • ہم اپنی بائبل میں کون سے فرق فرق نشان لگا سکتے ہیں؟‏

  • بائبل کا مطالعہ کرتے وقت سوچ بچار کرنا کیوں ضروری ہے؟‏

  • جب ہم بائبل سے کوئی بات سیکھتے ہیں تو ہمیں کیا کرنا چاہیے؟‏

ایک بہن بائبل کا ذاتی مطالعہ کر رہی ہے؛ ایک بھائی ٹیبلٹ میں اپنی بائبل میں فرق فرق نشان لگا رہا ہے;;ایک بہن دو آدمیوں کو اپنی بائبل میں لیے گئے نوٹس سے کچھ بتا رہی ہے؛ ایک بھائی دُعا کر رہا ہے۔‏

‏”‏مَیں تیری شریعت سے کیسی محبت رکھتا ہوں۔ مجھے دن بھر اُسی کا دھیان رہتا ہے۔“‏—‏زبور 119:‏97‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں