یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ19 اپریل ص.‏ 4-‏5
  • آپ یادگاری تقریب کے لیے تیاری کیسے کریں گے؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • آپ یادگاری تقریب کے لیے تیاری کیسے کریں گے؟‏
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2019ء)‏
  • ملتا جلتا مواد
  • 2023ء میں یادگاری تقریب کے لیے بائبل پڑھنے کا شیڈول
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2023ء
  • 2022ء میں یادگاری تقریب کے لیے بائبل پڑھنے کا شیڈول
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2022ء
  • 2025ء میں یادگاری تقریب کے لیے بائبل پڑھنے کا شیڈول
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2025ء
  • 2026ء میں یادگاری تقریب کے لیے بائبل پڑھنے کا شیڈول
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2026ء
مزید
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2019ء)‏
م‌زخ19 اپریل ص.‏ 4-‏5

مسیحیوں کے طور پر زندگی

آپ یادگاری تقریب کے لیے تیاری کیسے کریں گے؟‏

اِس سال سے ہمارے پاس مسیح کی موت کی یادگاری تقریب کی تیاری کرنے کے لیے زیادہ وقت ہوگا۔ جب یادگاری تقریب ہفتے کے دوران کسی دن پر ہوگی تو زندگی اور خدمت والا اِجلاس نہیں ہوگا۔ جب یادگاری تقریب ہفتے کے آخر پر ہوگی تو عوامی تقریر اور ‏”‏مینارِنگہبانی“‏ کا مطالعہ نہیں ہوگا۔ کیا آپ اُس اِضافی وقت کا بہترین اِستعمال کریں گے جو اِس تبدیلی کی وجہ سے ملے گا؟ پہلی صدی عیسوی کی طرح آج بھی اِس خاص تقریب کے لیے کچھ اِنتظامات کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ (‏لُو 22:‏7-‏13‏؛ بادشاہتی خدمتگزاری،‏ 15/‏3 ص.‏ 1‏)‏ لیکن ہم سب کو اِس خاص موقعے کے لیے اپنے دلوں کو بھی تیار کرنا چاہیے۔ ہم ایسا کیسے کر سکتے ہیں؟‏

  • اِس بات پر غور کریں کہ اِس تقریب پر جانا کیوں اہم ہے۔—‏1-‏کُر 11:‏23-‏26‏۔‏

  • دُعا کریں اور یہ جائزہ لیں کہ یہوواہ کے ساتھ آپ کی دوستی کتنی مضبوط ہے۔—‏1-‏کُر 11:‏27-‏29؛‏ 2-‏کُر 13:‏5‏۔‏

  • ایسے مواد کو پڑھیں اور اِس پر سوچ بچار کریں جس میں یادگاری تقریب کی اہمیت کو اُجاگر کِیا گیا ہے۔—‏یوح 3:‏16؛‏ 15:‏13‏۔‏

کچھ مبشر اُن آیتوں کو پڑھتے اور اُن پر سوچ بچار کرتے ہیں جو کتاب ‏”‏روزبروز کتابِ‌مُقدس سے تحقیق کریں“‏ میں یادگاری تقریب کے حوالے سے دی جاتی ہیں۔ کچھ بہن بھائی وہ آیتیں پڑھتے ہیں جو اِس مضمون کے ساتھ دیے گئے چارٹ میں دی گئی ہیں جبکہ کچھ ‏”‏مینارِنگہبانی“‏ سے ایسے مضامین کو دوبارہ پڑھتے ہیں جن میں یادگاری تقریب اور اُس محبت پر بات کی گئی ہے جو یہوواہ اور یسوع نے ہمارے لیے ظاہر کی۔ آپ یادگاری تقریب کی تیاری کے لیے جو بھی مواد چُنیں، دُعا ہے کہ اُس کے ذریعے آپ یہوواہ اور اُس کے بیٹے کے اَور قریب ہو جائیں۔‏

زمین پر یسوع کا آخری ہفتہ (‏حصہ 1 اور 2)‏
    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں