پاک کلام سے سنہری باتیں | مرقس 9، 10
ایمان کو مضبوط کرنے والی ایک رُویا
ذرا تصور کریں کہ یسوع مسیح نے اُس وقت کیسا محسوس کِیا ہوگا جب ایک رُویا کے دوران اُن کی صورت بدل گئی اور اُنہوں نے اپنے آسمانی باپ کو یہ کہتے سنا کہ وہ اُن سے خوش ہے! بِلاشُبہ اِس بات سے یسوع کو اُن مشکلات کا سامنا کرنے کی ہمت ملی ہوگی جو اُن پر آنے والی تھیں۔ اِس رُویا کا پطرس، یعقوب اور یوحنا پر بھی گہرا اثر ہوا۔ اُنہیں پکا یقین ہو گیا کہ یسوع ہی مسیح ہیں اور یسوع کی بات سُن کر اُنہوں نے بالکل صحیح کِیا تھا۔ اِس کے تقریباً 32 سال بعد بھی پطرس کو یہ واقعہ یاد تھا اور وہ یہ نہیں بھولے تھے کہ اِس کی وجہ سے ”خدا کی پیشگوئیوں“ پر اُن کا ایمان کتنا مضبوط ہو گیا تھا۔—2-پطر 1:16-19۔
حالانکہ ہم نے اِس شاندار رُویا کو اپنی آنکھوں سے تو نہیں دیکھا لیکن ہم اِسے پورا ہوتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔ اب یسوع مسیح ایک طاقتور بادشاہ کے طور پر حکومت کر رہے ہیں اور بہت جلد وہ ”مکمل فتح حاصل“ کر کے نئی دُنیا کی راہ کھول دیں گے۔—مکا 6:2۔
بائبل میں درج پیشگوئیوں کو پورا ہوتے دیکھ کر آپ کا ایمان کیسے مضبوط ہوا ہے؟