یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ17 اکتوبر ص.‏ 7
  • آپ کس کی بڑائی کر رہے ہیں؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • آپ کس کی بڑائی کر رہے ہیں؟‏
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2017ء)‏
  • ملتا جلتا مواد
  • ہم توڑوں کی تمثیل سے کیا سیکھتے ہیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2015ء
  • اُن کاموں سے خوش ہوں جو آپ یہوواہ کے لیے کر سکتے ہیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2021ء
  • کونسی چیز آپ کو خدا کی خدمت کرنے کی تحریک دیتی ہے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1995ء
  • ہم سب کے لئے خوش ہونے کا موقع
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۲
مزید
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2017ء)‏
م‌زخ17 اکتوبر ص.‏ 7

مسیحیوں کے طور پر زندگی

آپ کس کی بڑائی کر رہے ہیں؟‏

زندگی ایک بیش‌قیمت تحفہ ہے۔ ہم اِس تحفے کو جس طرح اِستعمال کرتے ہیں، اُس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم اِس کی کتنی قدر کرتے ہیں۔ یہوواہ کے گواہوں کے طور پر ہم اپنی صلاحیتوں اور مہارتوں کو یہوواہ کی بڑائی اور عزت کے لیے اِستعمال کرتے ہیں کیونکہ اُس نے ہمیں زندگی دی ہے۔ (‏زبور 36:‏9؛‏ مکا 4:‏11‏)‏ لیکن اِس بُری دُنیا میں ہمیں ہر روز پریشانیوں کا سامنا ہوتا ہے جس کی وجہ سے شاید ہم خدا کی خدمت کو کم اہمیت دینے لگیں۔ (‏مر 4:‏18، 19‏)‏ اِس لیے ہم اپنا جائزہ لینے کے لیے خود سے یہ سوال پوچھ سکتے ہیں:‏ ”‏کیا مَیں بھرپور طریقے سے یہوواہ کی خدمت کر رہا ہوں؟ (‏ہوس 14:‏2)‏ کیا مَیں اپنی ملازمت کی وجہ سے یہوواہ کی خدمت کو کم اہمیت دے رہا ہوں؟ خدا کی خدمت کرنے کے حوالے سے مَیں نے کون سے منصوبے بنائے ہیں؟ مَیں خدا کی خدمت زیادہ اچھی طرح کرنے کے لیے کیا کر سکتا ہوں؟“‏ اگر آپ کو لگے کہ خدا کی خدمت کے حوالے سے آپ کو اپنے اندر بہتری لانے کی ضرورت ہے تو یہوواہ خدا سے مدد مانگیں اور اپنی زندگی میں ضروری تبدیلیاں کریں۔ بے‌شک ہر روز یہوواہ کی بڑائی کرنے سے ہماری زندگی خوشی اور اِطمینان سے بھر جائے گی۔—‏زبور 61:‏8‏۔‏

ایڈگارڈو فرینکو سٹیج پر گانا گا رہے ہیں؛ ایڈگارڈو فرینکو مُنادی کا کام کر رہے ہیں۔‏

آپ اپنی صلاحیتوں کو کس کے لیے اِستعمال کر رہے ہیں؟‏

ویڈیو USE YOUR TALENT FOR JEHOVAH کو ہندی میں دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:‏

  • آپ کو اپنی صلاحیتوں کو شیطان کی دُنیا کے لیے کیوں اِستعمال نہیں کرنا چاہیے؟ (‏1-‏یوح 2:‏17‏)‏

  • اُن لوگوں کو کون سی برکتیں ملتی ہیں جو بھرپور طریقے سے یہوواہ کی خدمت کرتے ہیں؟‏

  • آپ خدا کی خدمت کے کن حلقوں میں اپنی صلاحیتوں اور مہارتوں کو اِستعمال کر سکتے ہیں؟‏

خاندانی عبادت کے لیے مشورے:‏

  • ایک ایسے مبشر کا اِنٹرویو کریں جو کئی سالوں سے یہوواہ کی خدمت کر رہا ہے۔ اگر ممکن ہو تو کسی کُل‌وقتی خادم کا اِنٹرویو کریں۔ اُس سے پوچھیں کہ بھرپور طریقے سے یہوواہ کی خدمت کرنے کے لیے اُس نے کون سی قربانیاں دی ہیں؟ اور یہوواہ نے اُسے کون سی برکتوں سے نوازا ہے؟‏

  • کتاب ‏”‏یہوواہ کے گواہوں کے لئے مطالعے کے حوالے“‏ میں حصہ ”‏یہوواہ کے گواہ“‏ کھولیں اور پھر ”‏کُل‌وقتی خدمت“‏ کے تحت دیے گئے مضامین کو دیکھیں۔ اِن مضامین میں آپ ایسے بہن بھائیوں کے بارے میں پڑھ سکیں گے جنہوں نے یہوواہ کی خدمت سے بہت خوشی حاصل کی۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں