آذربائیجان میں دو مبشر کتاب ”خوشخبری“ پیش کر رہی ہیں۔
پیشکش کے لیے تجاویز
خدا کی طرف سے خوشخبری
سوال: خدا اِنسانوں کے لیے کیسا مستقبل چاہتا ہے؟
آیت: یرم 29:11
پیشکش: اِس کتاب میں بتایا گیا ہے کہ خدا اِنسانوں کے لیے کیسا مستقبل چاہتا ہے۔ [سبق نمبر 1 پر توجہ دِلائیں۔]
پاک کلام سے سچائی سکھائیں
سوال: خدا نے اِنسانوں کو کس مقصد سے بنایا ہے؟
آیت: زبور 37:29
سچائی: خدا نے اِنسانوں کو زمین پر ہمیشہ تک زندہ رہنے کے لیے بنایا تھا۔
خدا کی طرف سے خوشخبری
سوال: آپ کے خیال میں ہمیں خوشخبری کہاں سے مل سکتی ہے؟ [ویڈیو ”کیا آپ ایک خوشخبری سننا چاہتے ہیں؟“ دِکھائیں۔]
آیت: یسع 52:7
پیشکش: اِس کتاب میں بتایا گیا ہے کہ خدا ہمیں کون سی خوشخبری دیتا ہے۔
اپنی پیشکش بنائیں
پیچھے دیے گئے نمونے کے مطابق اپنی پیشکش بنائیں۔