یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌زخ17 اپریل ص.‏ 2
  • اُن کا خیرمقدم کریں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اُن کا خیرمقدم کریں
  • مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2017ء)‏
  • ملتا جلتا مواد
  • میموریل پر انہیں خوش‌آمدید کا احساس دلائیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۴
  • ایک شاندار گوای
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۱
  • ان سب کی مدد کرنا جنہوں نے دلچسپی دکھائی ہے
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۳
  • مہمانوں کا خیرمقدم کریں
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2016ء)‏
مزید
مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2017ء)‏
م‌زخ17 اپریل ص.‏ 2

مسیحیوں کے طور پر زندگی

اُن کا خیرمقدم کریں

ہمیں کن کا خیرمقدم کرنا چاہیے؟ ہر اُس شخص کا جو ہمارے اِجلاسوں میں آتا ہے، چاہے وہ پہلی مرتبہ آیا ہو یا کافی عرصے سے آ رہا ہو۔ (‏روم 15:‏7؛‏ عبر 13:‏2‏)‏ ہو سکتا ہے کہ وہ ہمارا ہم‌ایمان ہو جو کسی دوسرے ملک سے آیا ہو یا کوئی ایسا یہوواہ کا گواہ ہو جو کافی سالوں کے بعد اِجلاس میں آیا ہو۔ ذرا سوچیں کہ اگر آپ اُس کی جگہ ہوں اور کوئی آپ کا خیرمقدم کرے تو آپ کو کیسا لگے گا؟ یقیناً آپ کو اچھا لگے گا۔ (‏متی 7:‏12‏)‏ تو پھر کیوں نہ اِجلاس سے پہلے اور بعد میں دوسروں سے ملنے کی کوشش کریں؟ ایسا کرنے سے کلیسیا میں پیارومحبت کی فضا قائم ہوگی اور یہوواہ خدا کی بڑائی ہوگی۔ (‏متی 5:‏16‏)‏ شاید اِجلاس میں آئے ہوئے تمام لوگوں سے ملنا ممکن نہ ہو۔ لیکن اگر کلیسیا کے سب ارکان دوسروں سے ملنے کی کوشش کریں گے تو اِس سے اِجلاس میں آنے والے ہر شخص کو اپنائیت کا احساس ہوگا۔‏a

ہمیں صرف خاص موقعوں جیسے کہ یسوع مسیح کی موت کی یادگاری تقریب پر ہی دوسروں کا خیرمقدم نہیں کرنا چاہیے بلکہ ہر موقعے پر ایسا کرنا چاہیے۔ جب ہمارے اِجلاسوں میں پہلی بار آنے والے لوگ یہ دیکھتے ہیں کہ ہم دوسروں کے لیے محبت ظاہر کرتے ہیں تو اُنہیں بھی یہوواہ خدا کی بڑائی کرنے اور اُس کی عبادت کرنے کی ترغیب مل سکتی ہے۔—‏یوح 13:‏35‏۔‏

a اگر ایسے لوگ اِجلاسوں میں آئیں جن کو کلیسیا سے خارج کر دیا گیا ہو یا جنہوں نے کلیسیا سے تعلق توڑ لیا ہو تو اُن کے سلسلے میں ہم پاک کلام کے اصولوں پر عمل کریں گے۔—‏1-‏کُر 5:‏11؛‏ 2-‏یوح 10‏۔‏

ایک بھائی پہلی دفعہ اِجلاس میں آنے والوں کو سلام کر رہا ہے۔‏

پہلی بار آنے والے لوگوں کا خیرمقدم کرنے کے سلسلے میں کچھ مشورے

  • اپنا تعارف کرائیں اور اُن کا نام پوچھیں۔‏

  • اُنہیں اپنے ساتھ بیٹھنے کے لیے کہیں۔‏

  • اپنی بائبل اور گیتوں کی کتاب اِستعمال کرتے وقت اُنہیں بھی ساتھ دِکھائیں۔‏

  • اگر اُن کا کوئی سوال ہو تو اِجلاس کے بعد اُس کا جواب دیں۔‏

  • اگر مناسب ہو تو بائبل کورس کی پیشکش کریں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں