ایک موضوع دِکھائیں لیکن دونوں رسالے پیش کریں
ہمارے ہر رسالے میں طرحطرح کے دلچسپ موضوع ہوتے ہیں۔ لیکن صاحبِخانہ کو رسالے کے مختلف موضوع دِکھانے کی بجائے اچھا ہوگا کہ ہم اُس کے ساتھ رسالے میں سے کسی ایک موضوع پر بات کریں۔ اگر ہم صاحبِخانہ کی صورتحال کو پرکھ لیتے ہیں اور رسالوں کے مضامین سے واقف ہیں تو پھر ہم مینارِنگہبانی اور جاگو! سے صاحبِخانہ کو اُس کی دلچسپی کا کوئی موضوع دِکھا سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر اگر ہم گھر کے اندر یا باہر بچوں کے کھلونے دیکھتے ہیں تو شاید ہم صاحبِخانہ کو گھریلو زندگی کے بارے میں کوئی مضمون دِکھا سکتے ہیں۔ یا اگر ہم کسی آدمی سے ملتے ہیں تو ہم اُسے کوئی ایسا موضوع دِکھا سکتے ہیں جس میں عموماً آدمی دلچسپی لیتے ہیں جیسے کہ ایک اچھی حکومت۔ اگرچہ ہم صاحبِخانہ کے ساتھ صرف ایک موضوع پر باتچیت کریں گے لیکن اگر وہ دلچسپی دِکھاتا ہے تو ہمیں اُسے دونوں رسالے پیش کرنے چاہئیں۔