یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 2/‏10 ص.‏ 2
  • خدا کی بادشاہت کی بھرپور حمایت کریں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خدا کی بادشاہت کی بھرپور حمایت کریں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۰
  • ملتا جلتا مواد
  • یسوع مسیح کی پیروی کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2009ء
  • کیا آپ خدا کی خدمت کو اچھی طرح سے انجام دے رہے ہیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2019ء
  • ‏”‏مَیں نے تُم کو ایک نمونہ دکھایا ہے“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2002ء
  • مسیح کے ”‏نقشِ‌قدم“‏ پر چلیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۸۲۰۰
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۰
خدم 2/‏10 ص.‏ 2

خدا کی بادشاہت کی بھرپور حمایت کریں

۱.‏ یہوواہ کے خادم کن طریقوں سے خدا کی بادشاہت کی حمایت کرتے ہیں؟‏

۱ یہوواہ کے گواہ ”‏زمین کی اِنتہا تک“‏ بادشاہت کی مُنادی کر رہے ہیں۔ (‏اعما ۱:‏۸‏)‏ ایسا کرنے کے لئے وہ اپنے تمام‌تر وسائل کو خدا کی بادشاہت کے کاموں میں استعمال کرتے ہیں۔ یہوواہ خدا پر بھروسا رکھتے ہوئے وہ دُنیا کی چیزوں کی فکر میں نہیں رہتے بلکہ خدا کی بادشاہت کو اپنی زندگی میں پہلا درجہ دیتے ہیں۔ (‏متی ۶:‏۲۵-‏۳۴‏)‏ اِس کے نتائج اِس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ اُنہیں یہوواہ خدا کی خوشنودی اور برکات حاصل ہیں۔‏

۲.‏ بادشاہت کے کاموں کی دیکھ‌بھال کے سلسلے میں کونسے اخراجات کئے جاتے ہیں؟‏

۲ عالمگیر پیمانے پر بادشاہت کے کاموں کی دیکھ‌بھال کرنا:‏ بڑی تعداد میں بائبل، اِس پر مبنی کتابیں اور رسالے شائع کرنے کے لئے درکار چھپا خانوں کو تعمیر کرنے، چلانے اور اُن کی دیکھ‌بھال کرنے کے لئے پیسے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اِس کے علاوہ، بادشاہت کے کاموں کو فروغ دینے والے مشنریوں، خاص پائنیروں اور سفری نگہبانوں کی بھی مالی مدد کی جاتی ہے۔ اِس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بادشاہت سے متعلق کاموں پر کافی پیسہ خرچ ہوتا ہے۔ لیکن یہ تمام اخراجات کیسے پورے ہوتے ہیں؟‏

۳.‏ بادشاہت کے کاموں پر ہونے والے اخراجات کو کیسے پورا کِیا جاتا ہے؟‏

۳ ماضی میں رہنے والے خدا کے خادموں کی طرح آج بھی یہوواہ کے گواہ خوشی سے عطیات دیتے ہیں۔ (‏۱-‏توا ۲۹:‏۹‏)‏ یہ عطیات مختلف بہن‌بھائیوں، کلیسیاؤں اور حلقوں کی طرف سے موصول ہوتے ہیں۔ جب اِن تمام عطیات کو جمع کِیا جاتا ہے تو یہ بادشاہت کے کاموں کو جاری رکھنے کے لئے کافی ہوتے ہیں۔ ہم اپنے پیسے اور دیگر وسائل کو اِس کام کی ترقی کے لئے استعمال کرنے کو ایک شرف خیال کرتے ہیں۔‏

۴.‏ ہمیں مقامی طور پر کلیسیا کی کن ضروریات کو پورا کرنے کے لئے عطیات دینے کی ضرورت ہے؟‏

۴ مقامی کلیسیاؤں کی ضروریات کی دیکھ‌بھال کرنا:‏ مقامی کلیسیا کے اخراجات بھی بہن بھائیوں کی طرف سے دئے جانے والے عطیات کے ذریعے پورے کئے جاتے ہیں۔ ہر شخص اپنی خوشی سے جتنا اُس نے ”‏اپنے دل میں ٹھہرایا ہے“‏ دیتا ہے۔ (‏۲-‏کر ۹:‏۷‏)‏ بنیادی طور پر اِن عطیات کو کنگڈم‌ہال کی دیکھ‌بھال اور اِس سے تعلق رکھنے والے دیگر کاموں کے لئے استعمال کِیا جاتا ہے۔‏

۵.‏ ہم کن طریقوں سے فیاضی دکھا سکتے ہیں؟‏

۵ ہم جانتے ہیں کہ ہمارا وقت، ذہنی اور جسمانی صلاحیتیں، لیاقتیں، مادی چیزیں اور ہماری زندگی خدا کی طرف سے بخشش ہیں۔ وہ چاہتا ہے کہ ہم اِن تمام بخششوں کو اُس کی خدمت کے لئے استعمال کریں۔ (‏۱-‏کر ۴:‏۷‏)‏ پس اپنے تمام‌تر وسائل کا مناسب استعمال کرنے سے ہم یہوواہ خدا کے لئے اپنی محبت اور وفاداری ظاہر کر سکتے ہیں۔ (‏امثا ۳:‏۹؛‏ مر ۱۴:‏۳-‏۹؛‏ لو ۲۱:‏۱-‏۴؛‏ کل ۳:‏۲۳، ۲۴‏)‏ جب ہم ایسا کرنے میں فیاضی دکھاتے ہیں تو ہم دراصل یسوع مسیح کے اِن الفاظ ”‏تُم نے مُفت پایا مُفت دینا“‏ پر عمل کرتے ہیں۔ جس کے بدلے میں ہمیں بہت زیادہ خوشی ملتی ہے۔—‏متی ۱۰:‏۸ ب؛ اعما ۲۰:‏۳۵‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں