یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌ع20 نمبر 2 ص.‏ 6-‏7
  • خدا کی بادشاہت کا بادشاہ کون ہے؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خدا کی بادشاہت کا بادشاہ کون ہے؟‏
  • مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏عوامی ایڈیشن)‏—2020
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • یسوع مسیح ہر لحاظ سے حکمران بننے کے لائق ہیں
  • کیا خدا ایسی حکومت لائے گا جو ساری زمین پر حکمرانی کرے گی؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2012ء
  • کیا آپ خدا کی بادشاہت کی طرف ہیں؟‏
    عظیم اُستاد سے سیکھیں
  • یسوع مسیح نے خدا کی بادشاہت کے متعلق کیا سکھایا؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2010ء
  • خدا کا مقصد تکمیل کی طرف بڑھتا ہے
    کیا خدا واقعی ہماری پرواہ کرتا ہے؟‏
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏عوامی ایڈیشن)‏—2020
م‌ع20 نمبر 2 ص.‏ 6-‏7
یسوع جھک کر ایک بوڑھی عورت کو شفا دے رہے ہیں۔ اُن کے پاس ہر عمر کے لوگ آئے ہوئے ہیں۔‏

خدا کی بادشاہت کا بادشاہ کون ہے؟‏

خدا نے اپنے کلام میں بہت سی ایسی معلومات لکھوائی ہیں جن سے ہم یہ جان سکتے ہیں کہ خدا کی بادشاہت کا بادشاہ کون ہے۔ اِن میں سے کچھ معلومات یہ ہیں:‏

  • وہ خدا کا چُنا ہوا ہوگا۔‏ ”‏مَیں تو اپنے بادشاہ کو اپنے کوہِ‌مُقدس صیوؔن پر بٹھا چُکا ہوں۔ .‏ .‏ .‏ مَیں قوموں کو تیری میراث کے لئے اور زمین کے اِنتہائی حصے تیری ملکیت کے لئے تجھے بخشوں گا۔“‏—‏زبور 2:‏6،‏ 8‏۔‏

  • وہ داؤد بادشاہ کے تخت کا وارث ہوگا۔‏ ”‏ہمارے ہاں بچہ پیدا ہوا، ہمیں بیٹا بخشا گیا ہے۔ اُس کی حکومت زور پکڑتی جائے گی، اور امن‌وامان کی اِنتہا نہیں ہو گی۔ وہ داؤد کے تخت پر بیٹھ کر اُس کی سلطنت پر حکومت کرے گا، وہ اُسے عدل‌واِنصاف سے مضبوط کر کے اب سے ابد تک قائم رکھے گا۔“‏—‏یسعیاہ 9:‏6، 7‏، اُردو جیو ورشن۔‏

  • وہ بیت‌لحم میں پیدا ہوگا۔‏ ’‏اَے بیتؔ‌لحم تجھ میں سے ایک شخص نکلے گا اور میرے حضور حاکم ہوگا۔ .‏ .‏ .‏ وہ اُس وقت انتہایِ‌زمین تک بزرگ ہوگا۔‘‏—‏میکاہ 5:‏2، 4۔‏

  • لوگ اُسے رد کریں گے اور مار ڈالیں گے۔‏ ”‏اُس کی تحقیر کی گئی اور ہم نے اُس کی کچھ قدر نہ جانی۔ حالانکہ وہ ہماری خطاؤں کے سبب سے گھایل کِیا گیا اور ہماری بدکرداری کے باعث کچلا گیا۔“‏—‏یسعیاہ 53:‏3،‏ 5‏۔‏

  • اُسے زندہ کِیا جائے گا اور اعلیٰ مرتبہ دیا جائے گا۔‏ ”‏اُسے قبر میں نہیں چھوڑا جائے گا اور اُس کی لاش نہیں سڑے گی۔ .‏ .‏ .‏ [‏اُسے]‏ خدا کی دائیں طرف بیٹھنے کا شرف عطا کِیا گیا۔“‏—‏اعمال 2:‏31،‏ 33‏۔‏

یسوع مسیح ہر لحاظ سے حکمران بننے کے لائق ہیں

اگر ہم اِنسانی تاریخ پر نظر ڈالیں تو ہمیں ایک ہی ایسا اِنسان ملے گا جو ہر لحاظ سے حکمران بننے کے لائق ہے اور وہ شخص یسوع مسیح ہیں۔ جب فرشتہ مریم کے پاس آیا تھا تو اُس نے بھی یسوع کے بارے میں بات کرتے وقت کہا تھا کہ ”‏خدا اُسے اُس کے باپ داؤد کا تخت دے گا۔ .‏ .‏ .‏ اور اُس کی بادشاہت کبھی ختم نہیں ہوگی۔“‏—‏لُوقا 1:‏31-‏33‏۔‏

جب یسوع مسیح زمین پر تھے تو اُس وقت وہ حکمران نہیں بنے۔ اِس کی بجائے اُنہوں نے آسمان سے خدا کی بادشاہت کے بادشاہ کے طور پر حکمرانی کرنی تھی۔ یسوع مسیح کس وجہ سے بہترین حکمران ہیں؟ اِس کے لیے آئیں، غور کریں کہ جب وہ زمین پر تھے تو اُنہوں نے کیا کچھ کِیا۔‏

  • یسوع نے لوگوں کے لیے فکر ظاہر کی۔‏ یسوع مسیح کو سب لوگوں کی پرواہ تھی۔ اُنہوں نے مردوں، عورتوں، بچوں، بڑوں، امیر اور غریب سب طرح کے لوگوں کے لیے فکر ظاہر کی۔ (‏متی 9:‏36؛‏ مرقس 10:‏16‏)‏ ایک بار ایک کوڑھی نے اُن سے اِلتجا کی کہ ”‏اگر آپ چاہیں تو مجھے ٹھیک کر سکتے ہیں۔“‏ یسوع کو اُس کوڑھی پر بڑا ترس آیا اور اُنہوں نے اُس کو ٹھیک کر دیا۔—‏مرقس 1:‏40-‏42‏۔‏

  • یسوع نے بتایا کہ ہم خدا کو خوش کیسے کر سکتے ہیں۔‏ اُنہوں نے کہا:‏ ”‏آپ خدا اور دولت دونوں کے غلام نہیں بن سکتے۔“‏ اُنہوں نے یہ تعلیم بھی دی کہ جیسا سلوک ہم چاہتے ہیں کہ لوگ ہمارے ساتھ کریں، ہمیں بھی اُن کے ساتھ ویسا ہی سلوک کرنا چاہیے۔ یہ اصول بعد میں سنہری اصول کے طور پر مشہور ہو گیا۔ یسوع نے ظاہر کیا کہ خدا کی نظر میں نہ صرف ہمارے کام بلکہ ہماری سوچ بھی اہمیت رکھتی ہے۔ اِس لیے خدا کو خوش کرنے کے لیے ہمیں اپنی غلط خواہشات کو قابو میں رکھنا چاہیے۔ (‏متی 5:‏28؛‏ 6:‏24؛‏ 7:‏12‏)‏ یسوع مسیح نے اِس بات پر بھی زور دیا کہ اگر ہم سچی خوشی پانا چاہتے ہیں تو ہمیں خدا کی مرضی کو جاننے اور اِس پر چلنے کی ضرورت ہے۔—‏لُوقا 11:‏28‏۔‏

  • یسوع نے ہمیں دوسروں سے محبت کرنا سکھایا۔‏ یسوع مسیح کی تعلیم اور اُن کے کاموں نے لوگوں کے دل پر بڑا گہرا اثر کِیا۔ بائبل میں بتایا گیا ہے کہ ”‏بِھیڑ اُن کے تعلیم دینے کے انداز پر حیران رہ گئی کیونکہ وہ شریعت کے عالموں کی طرح نہیں بلکہ اِختیار کے ساتھ تعلیم دے رہے تھے۔“‏ (‏متی 7:‏28، 29‏)‏ اُنہوں نے لوگوں کو سکھایا کہ ”‏اپنے دُشمنوں سے محبت کریں۔“‏ حالانکہ یسوع کے دُشمنوں نے اُنہیں بے‌رحمی سے مار ڈالا لیکن مرنے سے پہلے اُنہوں نے اُن کے لیے یہ دُعا کی:‏ ”‏باپ، اُن کو معاف کر دے کیونکہ اُن کو پتہ نہیں کہ کیا کر رہے ہیں۔“‏—‏متی 5:‏44؛‏ لُوقا 23:‏34‏۔‏

واقعی یسوع ہر لحاظ سے دُنیا کے حکمران بننے کے لائق ہیں کیونکہ وہ بہت ہی مہربان ہیں اور اُنہیں لوگوں کی فکر ہے۔ لیکن اُن کی حکمرانی کب شروع ہوئی؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں