یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 10/‏07 ص.‏ 16
  • ایک دوسرے کیلئے حوصلہ‌افزائی کا باعث بنیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ایک دوسرے کیلئے حوصلہ‌افزائی کا باعث بنیں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
  • ملتا جلتا مواد
  • پولُس نے خدا کا شکر کِیا اور حوصلہ پایا
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2019ء)‏
  • وہ ہمارے لیے بہت محنت کرتے ہیں
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2023ء
  • سفری نگہبان ایماندار مختاروں کے طور پر کیسے خدمت انجام دیتے ہیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1996ء
  • سفری نگہبان—‏آدمیوں کی صورت میں انعام
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1996ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
خدم 10/‏07 ص.‏ 16

ایک دوسرے کیلئے حوصلہ‌افزائی کا باعث بنیں

۱.‏ سفری نگہبانوں کے دورے کونسے خاص مواقع فراہم کرتے ہیں؟‏

۱ پولس رسول نے روم کی کلیسیا کو لکھا:‏ ”‏مَیں تمہاری ملاقات کا مشتاق ہوں تاکہ تُم کو کوئی روحانی نعمت دوں جس سے تُم مضبوط ہو جاؤ۔ غرض مَیں بھی تمہارے درمیان ہو کر تمہارے ساتھ اُس ایمان کے باعث تسلی پاؤں جو تُم میں اور مجھ میں دونوں میں ہے۔“‏ (‏روم ۱:‏۱۱، ۱۲‏)‏ ہمارے زمانے میں بھی سفری نگہبانوں کے دورے ایک دوسرے کی حوصلہ‌افزائی کے خاص مواقع فراہم کرتے ہیں۔‏

۲.‏ سرکٹ اوورسیئر کے دورے کا اعلان پہلے کیوں کر دیا جاتا ہے؟‏

۲ کلیسیا:‏ کلیسیا میں سرکٹ اوورسیئر کے دورے کا اعلان تقریباً تین مہینے پہلے کر دیا جاتا ہے۔ یوں ہمیں دورے سے بھرپور فائدہ اُٹھانے کے لئے اپنے شیڈول میں ردوبدل کرنے کا موقع مل جاتا ہے۔ (‏افس ۵:‏۱۵، ۱۶‏)‏ اگر آپ ملازمت کرتے ہیں تو آپ اِس ہفتے کے دوران منادی میں شرکت کرنے کے لئے چھٹی لے سکتے ہیں۔ بعض بہن‌بھائی سرکٹ کے دورے کے دوران امدادی پائنیر خدمت کرنے کا بندوبست بناتے ہیں۔ اگر آپ نے کہیں جانے کا منصوبہ بنایا ہے تو کیا آپ اِس ہفتے کی کارگزاریوں میں شریک ہونے کے لئے اپنے پروگرام میں ردوبدل کر سکتے ہیں؟‏

۳.‏ ہم سرکٹ کے دورے سے حوصلہ‌افزائی حاصل کرنے کے لئے کیا کر سکتے ہیں؟‏

۳ سرکٹ اوورسیئر کے دورے کا بنیادی مقصد تمام بہن‌بھائیوں کی حوصلہ‌افزائی کرنا اور اُنہیں میدانی خدمتگزاری کے لئے تربیت دینا ہے۔ کیا آپ سرکٹ اوورسیئر یا اُن کی بیوی کے ساتھ منادی کرنے کا بندوبست بنا سکتے ہیں؟ سرکٹ اوورسیئر مختلف مبشروں کے ساتھ منادی کرنے سے لطف‌اندوز ہوتا ہے۔ اِن میں ایسے مبشر بھی شامل ہیں جو کم تجربہ‌کار ہیں یا خدمتگزاری میں اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔ ہم سب سرکٹ اوورسیئر کے منادی کے طریقۂ‌کار سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، ہم اُس کے اچھے مشوروں کا اطلاق کر سکتے ہیں۔ (‏۱-‏کر ۴:‏۱۶، ۱۷‏)‏ اُنہیں اپنے گھر کھانے پر بھی مدعو کریں کیونکہ اِس سے ایک دوسرے کی حوصلہ‌افزائی کرنے کے مزید مواقع دستیاب ہوں گے۔ (‏عبر ۱۳:‏۲‏)‏ چونکہ سرکٹ اوورسیئر کی تقاریر کلیسیا کی ضروریات کے مطابق ہوتی ہیں اس لئے اِنہیں غور سے سنیں۔‏

۴.‏ ہم اپنے سرکٹ اوورسیئر کی حوصلہ‌افزائی کیسے کر سکتے ہیں؟‏

۴ سرکٹ اوورسیئر:‏ پولس رسول کلیسیا کے دوسرے بھائیوں کی طرح عام انسان تھا۔ اُسے بھی مشکلوں اور پریشانیوں کا سامنا کرنے کی وجہ سے حوصلہ‌افزائی کی ضرورت تھی۔ اُس نے ایسی حوصلہ‌افزائی کے لئے شکرگزاری کا اظہار کِیا۔ (‏۲-‏کر ۱۱:‏۲۶-‏۲۸‏)‏ جب روم کی کلیسیا کو خبر ملی کہ پولس جو اب قیدی ہے اُن سے ملنے کے لئے آ رہا ہے تو کچھ بھائی اپیس کے چوک سے ۷۴ کلومیٹر [‏۴۶ میل]‏ کا سفر طے کرکے اُسے ملنے کے لئے آئے۔ ”‏پولسؔ نے اُنہیں دیکھ کر خدا کا شکر کِیا اور اُس کی خاطر جمع ہوئی۔“‏ (‏اعما ۲۸:‏۱۵‏)‏ اسی طرح آپ بھی اپنے سرکٹ اوورسیئر کی حوصلہ‌افزائی کر سکتے ہیں۔ سرکٹ اوورسیئر کے دورے کی پُرجوش حمایت کرنے سے اُس کے لئے ”‏دوچند عزت“‏ دکھائیں۔ (‏۱-‏تیم ۵:‏۱۷‏)‏ وہ آپ کی خاطر جو کوششیں کرتا ہے اُن کے لئے قدردانی ظاہر کریں۔ سرکٹ اوورسیئر اور اُس کی بیوی آپ کے ایمان، محبت اور برداشت کو دیکھ کر خوش ہوں گے۔—‏۲-‏تھس ۱:‏۳، ۴‏۔‏

۵.‏ آجکل ہم سب کو حوصلہ‌افزائی کی ضرورت کیوں پڑتی ہے؟‏

۵ ہم سب کو ’‏اخیر زمانہ کے اِن بُرے دنوں‘‏ میں رہتے ہوئے حوصلہ‌افزائی کی ضرورت پڑتی ہے۔ (‏۲-‏تیم ۳:‏۱‏)‏ ابھی سے سرکٹ اوورسیئر کے دورے کے خاص ہفتے کے دوران بھرپور شرکت کرنے کا منصوبہ بنائیں۔ سرکٹ اوورسیئر اور تمام مبشر ایک دوسرے کی حوصلہ‌افزائی سے خوشی حاصل کر سکتے ہیں۔ یوں ہم سب ”‏ایک دوسرے کو تسلی“‏ دیں گے اور ”‏ایک دوسرے کی ترقی کا باعث“‏ بنیں گے۔—‏۱-‏تھس ۵:‏۱۱‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں