جنہیں ہم رسالے پیش کرتے ہیں اُن کے ساتھ بائبل مطالعہ شروع کرنے کا طریقہ
۱. رسالے پیش کرتے وقت ہمارا نشانہ کیا ہونا چاہئے؟
۱ عام طور پر، ہم منادی میں ہفتے کے روز مینارِنگہبانی اور جاگو! رسالے پیش کرتے ہیں۔ تاہم، یہ خلوصدل اشخاص کو سچائی سکھانے کے نشانے کو حاصل کرنے کا پہلا قدم ہے۔ واپسی ملاقات پر کتاب پاک صحائف کی تعلیم کو پیش کرتے ہوئے بائبل مطالعے شروع کرانے کے سلسلے میں ذیل میں چند مشورے دئے گئے ہیں۔ اِنہیں آپ اپنے علاقے کے مطابق اور اپنے الفاظ میں ڈھال سکتے ہیں۔ اگر کوئی دوسری پیشکش آپ کے علاقے کے لئے موزوں ہے تو اِسے بھی استعمال کِیا جا سکتا ہے۔
۲. ہم بائبل مطالعے شروع کرانے کے لئے کتاب پاک صحائف کی تعلیم کے ابتدائی صفحات کو کیسے استعمال کر سکتے ہیں؟
۲ کتاب کے ابتدائی صفحات استعمال کریں: واپسی ملاقات کرتے وقت آپ یوں کہہ سکتے ہیں: ”مَیں نے جو رسالے آپ کے پاس چھوڑے تھے وہ براہِراست ہماری توجہ بائبل پر دلاتے ہیں۔ غور کریں کہ بائبل مطالعہ کرنا اتنا اہم کیوں ہے۔“ یسعیاہ ۴۸:۱۷، ۱۸؛ یوحنا ۱۷:۳؛ یا کوئی دوسرا موزوں صحیفہ پڑھیں۔ پھر کتاب پاک صحائف کی تعلیم کو متعارف کرائیں اور صاحبِخانہ کو اُس کی ذاتی کاپی دیتے ہوئے نیچے دی گئی ہدایت پر عمل کریں:
▪ ”بائبل ہمیں مستقبل کے بارے میں حقیقی اُمید دیتی ہے۔“ صاحبِخانہ کو صفحہ ۴، ۵ دکھائیں اور پوچھیں: ”آپ ان وعدوں میں سے کس وعدے کو پورا ہوتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں؟“ جس صحیفائی وعدے کا اس نے انتخاب کِیا ہے اُس سے متعلق باب پر جائیں اور اگر وہ اجازت دے تو ایک یا دو پیراگراف پر مختصر باتچیت کریں۔
▪ یا آپ کہہ سکتے ہیں: ”بائبل زندگی کی بابت اہم سوالوں کے جواب دیتی ہے۔“ صفحہ ۶ پر توجہ دلائیں اور پوچھیں کہ وہ اِس صفحے کے آخر پر دئے گئے کس سوال کے بارے میں جاننا چاہتا ہے۔ اُسے کتاب سے وہ باب دکھائیں جو اس سوال کا جواب دیتا ہے اور ایک یا دو پیراگراف پر مختصر باتچیت کریں۔
▪ یا پھر آپ کتاب کی فہرست سے چند مضامین کو اُجاگر کریں اور صاحبِخانہ سے پوچھیں کہ اُس کے لئے کون سے موضوعات دلچسپی کے حامل ہیں۔ اُس سے متعلق باب پر جائیں اور بائبل مطالعے کا مختصر مظاہرہ کریں۔
۳. ہم کیسے اِن رسالوں کو پیش کرنے کے بعد ایک بائبل مطالعہ شروع کر سکتے ہیں جو (ا) دُنیا کی بگڑتی ہوئی حالتوں کے موضوع پر بات کرتا ہے؟ (ب) خاندان کے موضوع پر بات کرتا ہے؟ (پ) بائبل کے قابلِاعتماد ہونے کے موضوع پر بات کرتا ہے؟
۳ پہلی ملاقات پر سوال چھوڑیں: ایک اَور انتخاب پہلی ملاقات پر واپسی ملاقات کی بنیاد ڈالنا ہے۔ جب صاحبِخانہ رسالے قبول کر لیتا ہے تو اُس کے پاس کوئی سوال چھوڑیں اور اگلی ملاقات پر اُس کا جواب دینے کا وعدہ کریں۔ اُس کے پاس واپس جانے کا یقینی بندوبست بنائیں اور واپس ضرور جائیں۔ (متی ۵:۳۷) جب آپ صاحبِخانہ کے پاس واپس جاتے ہیں تو پہلی ملاقات پر چھوڑے گئے سوال کو دُہرائیں اور کتاب پاک صحائف کی تعلیم سے جواب پڑھکر مختصر باتچیت کریں۔ اُسے اُس کی ذاتی کاپی دیں تاکہ وہ آپ کے ساتھ ساتھ دیکھ سکے۔ ذیل میں کچھ مثالیں درج ہیں:
▪ اگر آپ دُنیا کی بگڑتی ہوئی حالتوں کے متعلق رسالہ پیش کرتے ہیں تو آپ کہہ سکتے ہیں، ”اگلی بار ہم بائبل سے اِس سوال کے جواب پر باتچیت کریں گے کہ خدا اِس زمین پر کونسی تبدیلیاں لائے گا؟“ جب آپ واپسی ملاقات پر جاتے ہیں تو کتاب کے صفحہ ۴، ۵ کو استعمال کریں۔ یا آپ سوال اُٹھا سکتے ہیں، ”کیا مصیبتیں خدا کی مرضی سے آتی ہیں؟“ واپسی ملاقات پر صاحبِخانہ کو باب ۱ کے پیراگراف ۷، ۸ دکھائیں۔
▪ اگر رسالہ خاندان کے متعلق باتچیت کرتا ہے تو آپ رسالہ دینے کے بعد گھر چھوڑنے سے پہلے یہ سوال پوچھ سکتے ہیں، ”خاندان کا ہر فرد گھریلو ماحول کو خوشگوار بنانے کے لئے کیا کر سکتا ہے؟“ جب آپ واپس جاتے ہیں تو باب ۱۴ کے پیراگراف ۴ پر باتچیت کریں۔
▪ اگر رسالہ بائبل کے قابلِبھروسا ہونے کے متعلق گفتگو کرتا ہے تو آپ اگلی بار باتچیت کرنے کے لئے یہ سوال اُٹھا سکتے ہیں؟ ”کیا بائبل سائنسی اعتبار سے درست ہے؟“ واپسی ملاقات پر باب ۲ کے پیراگراف ۸ پر باتچیت کریں۔
۴. اگر صاحبِخانہ کتاب پاک صحائف کی تعلیم کو قبول نہیں کرتا تو پھر کیا کرنا چاہئے؟
۴ ہر باتچیت کے اختتام پر کوئی سوال چھوڑیں اور اگلی ملاقات پر اُس کا جواب دیں۔ جب باقاعدہ بائبل مطالعہ شروع ہو جاتا ہے تو کتاب کے پہلے باب سے لیکر آخری باب تک ترتیبوار مطالعہ کرائیں۔ اگر صاحبِخانہ کتاب پاک صحائف کی تعلیم قبول نہیں کرتا تو ایسی صورت میں آپ کیا کر سکتے ہیں؟ آپ پھر بھی اُسے رسالے دیتے رہیں اور صحائف پر اپنی باتچیت جاری رکھیں۔ جب آپ اُس کی دلچسپی کو بڑھا لیتے ہیں تو شاید وہ وقت آنے پر بائبل مطالعہ شروع کر دے۔
۵. ہمیں لوگوں کے پاس رسالے چھوڑنے سے زیادہ کی کوشش کیوں کرنی چاہئے؟
۵ مینارِنگہبانی اور جاگو! رسالہ کسی شخص کے اندر یہ جاننے کی خواہش کو اُبھار سکتا ہے کہ بائبل درحقیقت کیا تعلیم دیتی ہے۔ اس لئے، رسالے قبول کرنے والے لوگوں کو بائبل مطالعے شروع کرانے کی بھرپور کوشش کریں۔ اس طرح ہم ”شاگرد“ بنانے اور ”تعلیم“ دینے کے یسوع کے حکم پر عمل کر رہے ہوں گے۔—متی ۲۸:۱۹، ۲۰۔