سب لوگوں کو خوشخبری سنانے سے دوسروں میں ذاتی دلچسپی دکھائیں
۱ یوحنا رسول نے رویا میں آسمان کے بیچ ایک فرشتہ کو اُڑتے دیکھا جس کے پاس زمین کے رہنے والوں کی ”ہر قوم اور قبیلہ اور اہلِزبان اور اُمت“ کو سنانے کے لئے ابدی خوشخبری تھی۔ (مکا ۱۴:۶) کیا ہم اِس فرشتے کی طرح سب لوگوں کو خوشخبری سناتے ہیں؟ نہ چاہتے ہوئے بھی ہم مختلف پسمنظر رکھنے والے لوگوں سے بدگمان ہو سکتے ہیں۔ جس طریقے سے ہم لوگوں سے ملتے ہیں وہ ہمارے خوشخبری سنانے پر اثرانداز ہو سکتا ہے۔ اس لئے ہمیں مختلف پسمنظر رکھنے والے لوگوں کو منادی کرتے وقت اُن کے لئے حقیقی فکرمندی دکھانی چاہئے۔
۲ اپنے علاقے سے واقف ہوں: کیا آپ کے علاقے میں دوسرے مُلک یا علاقے سے نقلمکانی کرکے آنے والے لوگ رہتے ہیں؟ اِن لوگوں کو آسانی سے نظرانداز کِیا جا سکتا ہے۔ ایسے لوگوں کو تلاش کرنے کے لئے پہل کریں اور اِنہیں اچھی طرح جاننے کی کوشش کریں۔ اُن کی ضرورتیں، پسندوناپسند، اندیشے اور خیالات کیا ہیں؟ بادشاہتی خوشخبری کی پیشکش کو اُن کی ضرورت کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کریں۔ (۱-کر ۹:۱۹-۲۳) پولس رسول کی طرح، ہمیں بھی اپنے علاقے کے ہر شخص تک خوشخبری پہنچانے کی اپنی ذمہداری کو محسوس کرنا چاہئے۔ اِس میں غیرملکی، مختلف پسمنظر رکھنے والے اور فرق زبان بولنے والے لوگوں کے علاوہ امیر لوگ بھی شامل ہیں۔—روم ۱:۱۴۔
۳ تاہم، آپ مختلف زبان بولنے والے لوگوں کو کیسے گواہی دے سکتے ہیں؟ سب قوموں کے لوگوں کے لئے خوشخبری کتابچے کا بھرپور استعمال کریں۔ آپ اپنے علاقے میں عام طور پر بولی جانے والی زبانوں میں چند اشتہار یا بروشروں کو بھی اپنے پاس رکھ سکتے ہیں۔ (جولائی ۲۰۰۳ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے صفحہ. ۴ پیرا. ۲، ۳ کو دیکھیں۔) اِس کے علاوہ، بعض مبشر مختلف زبانوں میں سلامدُعا کرنے اور پیغام کو آسان الفاظ میں پیش کرنے کے طریقے سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ بعضاوقات لوگ اِس بات سے بہت متاثر ہوتے ہیں کہ کوئی دوسرا شخص اُن کی زبان میں باتچیت کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اِس طرح وہ خوشخبری سننے کی طرف توجہ دے سکتے ہیں۔
۴ یہوواہ کی نقل کریں: ہم مختلف پسمنظر رکھنے والے لوگوں تک پہنچنے سے اپنے خدا یہوواہ کی نقل کرتے ہیں کیونکہ ”وہ چاہتا ہے کہ سب آدمی نجات پائیں اور سچائی کی پہچان تک پہنچیں۔“—۱-تیم ۲:۳، ۴۔