ڈسٹرکٹ کنونشن ”ہماری نجات نزدیک ہے!“ کا اشتہار دینے کی عالمگیر مہم ایک خاص
اشتہار جسے ہر کلیسیا کے مبشروں کو تقسیم کرنا ہے
۱ دُنیا کے مختلف ممالک میں مئی، ۲۰۰۶ سے شروع کرکے تقریباً ۱۵۵ ممالک میں منعقد ہونے والے ڈسٹرکٹ کنونشنوں کا اشتہار دینے کے لئے ایک عالمگیر مہم چلائی گئی ہے۔
۲ ہم دُنیا کے بالکل آخری دنوں میں رہ رہے ہیں۔ اس لئے شریر نظام سے نجات کی بابت خدا کے وعدوں کو اُجاگر کرنے والا یہ کنونشن راستدل لوگوں کو ضرور متاثر کرے گا۔ اِس پر دیا جانے والا پیغام اُنہیں مستقبل کی بابت سوچنے کی تحریک بھی دے گا۔ اسی وجہ سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اِس کنونشن پر تسلی اور اُمید کا پیغام سننے کا موقع دینے کے لئے یہوواہ کے گواہوں کی ۹۸،۰۰۰ سے زائد کلیسیاؤں کو پورے جوشوخروش کے ساتھ کنونشن کا اشتہار دینے کی تاکید کی گئی ہے۔
۳ کلیسیاؤں کو بڑی تعداد میں اشتہار ارسال کر دئے جائیں گے۔ ہر مبشر کے حصے میں تقریباً ۵۰ اشتہار آئیں گے۔ اگر اشتہار زیادہ ہو جاتے ہیں تو کلیسیا کے پائنیر اُنہیں استعمال کر سکتے ہیں۔ ہر کلیسیا میں یہ مہم کنونشن سے تین ہفتے پہلے شروع ہو جائے گی۔ اِس طرح، تمام کلیسیاؤں کو اپنے علاقے کے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو کنونشن کی دعوت دینے کے لئے کافی وقت مل جائے گا۔
۴ اس بات کی سفارش کی جاتی ہے کہ اشتہار کو انفرادی طور پر ہر شخص کے ہاتھ میں دیں۔ اگر کوئی شخص گھر پر نہیں ملتا تو بڑی ہوشیاری سے اشتہار دروازہ سے اندر کر دیں۔ اِن تین ہفتوں کے دوران اشتہار کو تقسیم کرنے کی بھرپور کوشش کی جانی چاہئے۔
۵ ہمیں پورا یقین ہے کہ کنونشن ”ہماری نجات نزدیک ہے!“ کا اشتہار دینے کی مجموعی کوشش بڑے پیمانے پر گواہی دینے کا باعث بنے گی۔ ہماری دُعا ہے کہ جب آپ اِس عالمگیر مہم میں حصہ لیتے ہیں تو یہوواہ آپ کی انفرادی کوششوں کو برکت دے۔