یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 4/‏06 ص.‏ 4
  • اپنے بائبل مطالعوں کے ذریعے دوسروں تک پہنچنا

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اپنے بائبل مطالعوں کے ذریعے دوسروں تک پہنچنا
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۶
  • ملتا جلتا مواد
  • بپتسمہ لینے کے لائق بننے میں بائبل کورس کرنے والے شخص کی مدد کریں—‏دوسرا حصہ
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2020ء
  • گواہی دینے کے کام میں اپنی مہارتوں کو نکھاریں—‏اُن لوگوں کی شاگرد بننے میں مدد کریں جو ”‏ہمیشہ کی زندگی کی راہ پر چلنے کی طرف مائل“‏ ہیں
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2018ء)‏
  • بائبل کا مطالعہ حاصل کرنے کے لئے پانچ مشورے۔‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۲
  • اپنے طالبِ‌علموں کی بپتسمہ لینے کے لائق بننے میں مدد کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2021ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۶
خدم 4/‏06 ص.‏ 4

اپنے بائبل مطالعوں کے ذریعے دوسروں تک پہنچنا

اگر آپ نے حال ہی میں کوئی بائبل مطالعہ شروع کِیا ہے تو کیوں نہ اپنے طالبعلم سے پوچھیں کہ کیا اُس کے دوستوں، رشتہ‌داروں یا واقف‌کاروں میں سے کوئی بائبل تعلیم حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے؟ اکثر وہ مختلف لوگوں کے نام بتائے گا۔ جب آپ ان لوگوں سے ملاقات کرتے اور بائبل مطالعہ کی پیشکش کرتے ہیں تو طالبعلم کی اجازت سے آپ کہہ سکتے ہیں کہ مجھے فلاں شخص نے آپ کے پاس بھیجا ہے۔ آپ کہہ سکتے ہیں:‏ ”‏[‏طالبعلم کا نام بتائیں]‏ اُسے بائبل مطالعہ کرنا اچھا لگتا ہے اور اُس کا خیال ہے کہ آپ بھی ضرور مُفت بائبل مطالعہ کرنا چاہیں گے۔“‏ پھر اُنہیں عملاً کرکے دکھائیں کہ علم کی کتاب سے کیسے بائبل مطالعے کِیا جاتا ہے۔‏

اگر آپ کا بائبل مطالعہ اچھی ترقی کر رہا ہے تو اُس کی حوصلہ‌افزائی کریں کہ وہ اپنے ایسے دوستوں اور خاندان کے دیگر افراد کو جو شاید بائبل مطالعہ کرنا پسند کریں گے مطالعے کے بندوبست کے بارے میں ضرور بتائے۔ وہ اُنہیں اپنے ساتھ بائبل مطالعے میں بیٹھنے کی دعوت دے سکتا ہے۔ اگر یہ ممکن نہیں تو وہ بندوبست بنا سکتا ہے کہ آپ اُن کے پاس جائیں اور اُنہیں سمجھائیں کہ بائبل مطالعہ کیسے کِیا جاتا ہے۔ ایسا کرنے سے آپ کے بائبل طالبعلم کی حوصلہ‌افزائی ہوگی کہ جوکچھ وہ بائبل سے سیکھ رہا ہے اُسے دوسروں کو بتائے۔‏

آپ کی باقاعدہ واپسی ملاقاتوں نے خواہ خود ابھی باقاعدہ بائبل مطالعہ شروع کِیا ہے یا نہیں تو بھی آپ اُن کے ذریعے دوسروں تک پہنچنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ جب آپ اپنی واپسی ملاقات کو علم کی کتاب پیش کرتے ہیں تو آپ کہہ سکتے ہیں:‏ ”‏کیا آپ کسی ایسے شخص کو جانتے ہیں جو اِس کتاب کو پڑھنا پسند کرے گا؟“‏

وقت کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے ہم لوگوں کی خوشخبری کو سننے اور قبول کرنے میں بھرپور مدد کرنا چاہتے ہیں۔ کیا آپ نے اپنے بائبل مطالعوں کے ذریعے دوسروں تک پہنچنے کی کوشش کی ہے؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں