خاندان کا شیڈول—کلیسیائی اجلاس
۱ اگر آپ مسیحی والدین ہیں تو یقیناً اپنے بچوں کو یہوواہ کی محبت اور خدمت میں ترقی کرتے اور آخرکار ہمیشہ کی زندگی حاصل کرتے ہوئے دیکھنا چاہیں گے۔ آپ یہوواہ کی پرستش کو اوّل درجے پر رکھنے میں اپنے بچوں کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟ اس سلسلے میں آپکا نمونہ اہم کردار ادا کرتا ہے۔ (امثا ۲۰:۷) ایک مسیحی بہن اپنی ماں کے نمونے کو یاد کرتے ہوئے بیان کرتی ہے: ”ہم سب کو اجلاسوں پر حاضر ہونے کیلئے سوچنے کی ضرورت نہیں پڑتی تھی کہ آیا آج ہمیں جانا چاہئے یا نہیں۔“ اُسکے اس عمل نے اس پر ایک اچھا تاثر چھوڑا ہے۔
۲ کیا آپکا خاندان کلیسیائی اجلاسوں کی اہمیت سمجھتا ہے؟ ان اجلاسوں سے حاصل ہونے والی ہدایات ہمیں خدا کی مرضی پوری کرنے کیلئے مضبوط کرتی ہیں۔ اجلاسوں پر بھائیوں کی جس رفاقت سے ہم لطف اُٹھاتے ہیں وہ ہمارے لئے بیشبہا حوصلہافزائی کا ذریعہ ہے۔ (یسع ۵۴:۱۳؛ روم ۱:۱۱، ۱۲) تاہم، ایسے اجلاسوں کا بنیادی مقصد ”جماعتوں“ میں یہوواہ کی تمجید کرنا ہے۔ (زبور ۲۶:۱۲) مسیحی اجلاس ہمیں یہوواہ کیلئے اپنی محبت ظاہر کرنے اور اسکی پرستش کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔
۳ ”غور سے دیکھو“: اجلاسوں کیلئے قدردانی ہمیں اس بات پر ”غور“ کرنے کی تحریک دے گی تاکہ ہم ان سے غیرحاضر ہونے کو اپنا دستور نہ بنا لیں۔ (افس ۵:۱۵، ۱۶؛ عبر ۱۰:۲۴، ۲۵) جب آپ اپنا خاندانی شیڈول بناتے ہیں تو اس میں کلیسیائی اجلاسوں کا وقت بھی لکھ سکتے ہیں۔ اس بات کا خیال رکھیں کہ دیگر کارگزاریاں اس شیڈول پر اثرانداز نہ ہوں۔ اس بات کا بھی یقین کر لیں کہ اجلاسوں پر حاضر ہونا آپکے خاندان کیلئے ضروری ہے۔
۴ جب ہم اپنے اُن بہنبھائیوں کی بابت پڑھتے ہیں جو رکاوٹوں کے باوجود اجلاسوں، اسمبلیوں اور کنونشنوں پر حاضر ہوتے ہیں تو کیا اس سے ہمیں حوصلہافزائی نہیں ملتی؟ بِلاشُبہ آپکو بھی مشکلات کا سامنا ہوگا لیکن شاید آپکے حالات اتنے خراب نہ ہوں۔ شیطان خدا کے لوگوں کیلئے یہوواہ کی پرستش کو مشکل سے مشکل بنا رہا ہے۔ تاہم، اس بات کو یاد رکھیں کہ آپکے بچے کلیسیائی اجلاسوں پر حاضر ہونے کی آپکی پُرعزم کوششوں کو دیکھیں گے۔ یوں آپ اپنے بچوں کو ایسی روحانی نعمت دے رہے ہوں گے جسے وہ کبھی فراموش نہیں کر پائیں گے۔