تازگیبخش موسیقی
۱ موسیقی اور گیت گانا سچی پرستش کا ایک اہم حصہ ہے۔ قدیم اسرائیل میں آسف اور اُسکے بھائیوں نے یہ گیت گایا: ”[یہوواہ] کی شکرگذاری کرو۔ . . . اُسکے حضور گاؤ۔ اُسکی مدحسرائی کرو۔ اُسکے سب عجیب کاموں کا چرچا کرو۔“ (۱-توا ۱۶:۸، ۹) آجکل ہم بھی اپنے ہفتہوار کلیسیائی اجلاسوں پر یہوواہ کی حمد کے گیت گاتے ہیں۔ (افس ۵:۱۹) اُسکے نام کی ستائش کرنا کیا ہی شاندار استحقاق ہے!—زبور ۶۹:۳۰۔
۲ کنگڈم میلوڈیز (بادشاہتی گیتوں کی دُھنیں) ہمارے ذہنوں کو روحانی خیالات سے معمور کر سکتی ہیں۔ ایک بہن بیان کرتی ہے: ”جب دُھنیں بجائی جاتی ہیں تو میرے ذہن میں الفاظ گونجنے لگتے ہیں۔ موسیقی سے لطفاندوز ہوتے وقت یہوواہ کو اپنے خیالوں میں رکھنے کا کیا ہی عمدہ طریقہ!“—فل ۴:۸۔
۳ لطفاندوز ہونے کے مواقع: گھر میں کنگڈم میلوڈیز سننا ایک پُرجوش، روحانی فضا پیدا کرتا ہے جو خاندانی اطمینان کا باعث بنتا ہے۔ ایک خاندان نے لکھا، ”ہم باربار اپنے گھر میں اور اپنی کار میں یہ موسیقی سنتے ہیں اور اسے سننے سے کبھی نہیں اُکتاتے۔ مسیحی اجلاسوں کیلئے تیار ہوتے وقت یا اسمبلی پر جاتے ہوئے کنگڈم میلوڈیز کو سننا صحیح ذہنی میلان پر منتج ہوا ہے۔“ ایک بہن نے کہا: ”گھر کا کامکاج کرتے وقت اس موسیقی کو سننا بہت تازگی بخشتا ہے ورنہ کون کہہ سکتا ہے کہ دُھلے ہوئے کپڑے سمیٹنا بھی ایک خوشی بخش کام ہو سکتا ہے؟ جب مَیں بےحوصلہ محسوس کرتی ہوں تو مَیں یہ موسیقی لگا دیتی ہوں۔ موسیقی میرے اندر جوش پیدا کر دیتی ہے! . . . ہر گیت مجھے خوشی بخشتا ہے۔“ کیا ایسے مواقع ہیں جب یہ تازگیبخش موسیقی آپکو فائدہ پہنچا سکتی ہے؟
۴ آجکل کی زیادہتر موسیقی دُنیا کی رُوح کی عکاسی کرتی ہے۔ والدین کنگڈم میلوڈیز کی ریکارڈنگز کا استعمال کرتے ہوئے اپنے بچوں کے اندر اچھی موسیقی سننے کا ذوق پیدا کر سکتے ہیں۔ بہت سے بائبل مطالعے اور دلچسپی رکھنے والے لوگ بھی یہوواہ کو جلال دینے اور رُوح کو تازگی بخشنے والے ان خوبصورت روحانی گیتوں کی بابت سُن کر خوش ہونگے۔—زبور ۴۷:۱، ۲، ۶، ۷۔