یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 2/‏04 ص.‏ 6
  • گورننگ باڈی کی طرف سے ایک خط

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • گورننگ باڈی کی طرف سے ایک خط
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۴
  • ملتا جلتا مواد
  • ہم عبادت‌گاہیں کیوں اور کیسے تعمیر کرتے ہیں؟‏
    کون لوگ یہوواہ خدا کی مرضی پر چلتے ہیں؟‏
  • شاندار ترقی فوری توسیع کا تقاضا کرتی ہے
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2002ء
  • سوسائٹی کے عالمگیر کام کیلئے عطیات توسیع میں مدد دیتے ہیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
  • یہ ہماری عبادت‌گاہ ہے
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2015ء
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۴
خدم 2/‏04 ص.‏ 6

گورننگ باڈی کی طرف سے ایک خط

عزیز بہنو اور بھائیو!‏

‏”‏ہمارے باپ خدا اور خداوند یسوؔع مسیح کی طرف سے تمہیں فضل اور اطمینان حاصل ہوتا رہے۔“‏ (‏۱-‏کر ۱:‏۳‏)‏ ہم اس وقت کے کتنے آرزومند ہیں جب ہر مُتنفّس یہوواہ کی حمد کریگا جسکا وہ مستحق ہے!‏ (‏زبور ۱۵۰:‏۶‏)‏ جب ہم اس شاندار دن کے منتظر ہیں تو ہم خدا کی بادشاہت کی خوشخبری کا اعلان کرنا اور شاگرد بنانا جاری رکھتے ہیں۔‏

بشارتی خدمتگزاری اس وقت زمین پر یہوواہ کے کام کے حوالے سے خاص توجہ حاصل کر رہی ہے۔ (‏مر ۱۳:‏۱۰‏)‏ اس کام میں یہوواہ کی دلچسپی سے خوب واقف ہونے کے باعث، ہم دُعا میں اس تک رسائی کرتے ہیں کیونکہ ہر انسان کو فدیے کی فراہمی سے استفادہ کرنے کا موقع حاصل ہے۔ (‏مکا ۱۴:‏۶، ۷،‏ ۱۴، ۱۵‏)‏ سچ ہے کہ ہم چیلنجوں کا سامنا کرتے ہیں لیکن ہم اس خدمتگزاری کو سرانجام دینے کیلئے ”‏عالمِ‌بالا سے .‏ .‏ .‏ قوت کا لباس“‏ حاصل کرکے کسقدر شکرگزار ہیں۔—‏لو ۲۴:‏۴۹‏۔‏

گزشتہ خدمتی سال پر نظرثانی اور اپنے وفادار خادموں کے ذریعے کئے جانے والے یہوواہ کے کام پر غور کرنا کتنا تسکین‌بخش ہے۔ رُوح‌اُلقدس سے تقویت پا کر خدا کے لوگوں نے عالمگیر تعصّب پر غالب آتے ہوئے مسیح جیسی محبت ظاہر کی ہے۔ ایسی محبت ہمارے کنونشنوں پر عیاں تھی۔ جون سے دسمبر ۲۰۰۳ تک ایک سو سے زیادہ ممالک سے مندوبین نے ۳۲ بین‌الاقوامی کنونشنوں کیلئے سفر کِیا جو چھ بّراعظموں میں منعقد کئے گئے۔ غیرملکی خدمت میں مشنریوں، انٹرنیشنل سرونٹس اور بیت‌ایل کارکنوں کا ڈسٹرکٹ اور انٹرنیشنل کنونشنوں پر انٹرویو لیا گیا۔‏

ان کنونشنوں پر، ہم نے ”‏سی دی گُڈ لینڈ“‏ اور لرن فرام دی گریٹ ٹیچر مطبوعات حاصل کیں۔ علاوہ‌ازیں، یہ اعلان کِیا گیا کہ ۲۰۰۴ کے خدمتی سال کے آخر تک نظرثانی‌شُدہ پائنیر خدمتی سکول درسی کتاب کو متعارف کرانے کا شیڈول بنایا گیا ہے۔ رفتہ‌رفتہ عرصۂ‌دراز سے خدمت کرنے والے پائنیر جو سکول پر حاضر ہو چکے ہیں وہ نئے پائنیروں کیلئے منعقد ہونے والی کلاسوں میں شامل ہونگے۔‏

الہٰی حمایت اور انسانی فیاضی نے متعدد کنگڈم ہالوں کی تعمیر کو ممکن بنایا ہے، خاصکر ان ممالک میں جہاں وسائل محددو ہیں۔ روحانی خوراک کی بڑھتی ہوئی ضرورت کے پیشِ‌نظر، بیشتر ممالک میں برانچ کے توسیعی پروجیکٹس پر کام ہو رہا ہے۔ بروشر زمین پر ابد تک زندگی کا لطف اُٹھائیں!‏ اس وقت ۲۹۹ زبانوں میں دستیاب ہے، جسکی مجموعی اشاعت ۱۳۹ ملین کاپیاں ہیں؛ علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے کی کاپیاں ۱۶۱ زبانوں میں ۹۳ ملین سے زائد ہو گئی ہیں؛ اور بروشر خدا ہم سے کیا تقاضا کرتا ہے؟ کی ۲۰۰ ملین کاپیاں ۲۶۷ زبانوں میں شائع ہو چکی ہیں۔‏

ہم ۲،۵۸،۸۴۵ اشخاص کو خوش‌آمدید کہتے ہیں جنہوں نے گزشتہ خدمتی سال کے دوران پانی کا بپتسمہ لیکر اپنی مخصوصیت کا اظہار کِیا!‏ اگرچہ خدا کی بادشاہت کی حمایت نے آپکو شیطان کی نفرت کا نشانہ بنا دیا ہے توبھی جب آپ اُس دوڑ میں حصہ لیتے ہیں جو آپکو درپیش ہے تو آپ یہوواہ کی برکات اور روحانی تحفظ حاصل کرنے والے خاص اشخاص بن جاتے ہیں۔ (‏عبر ۱۲:‏۱، ۲؛‏ مکا ۱۲:‏۱۷‏)‏ جی‌ہاں، اس بات کا یقین رکھیں کہ آپکا ”‏محافظ اُونگھنے کا نہیں۔“‏—‏زبور ۱۲۱:‏۳‏۔‏

سن ۲۰۰۴ کی سالانہ آیت ”‏جاگتے رہو .‏ .‏ .‏ تیار رہو“‏ نہایت بروقت ہے۔ (‏متی ۲۴:‏۴۲،‏ ۴۴‏)‏ اس زوال‌پذیر نظام‌العمل میں مسیحیوں کو خدا کے کلام میں پردیسی بیان کِیا گیا ہے۔ (‏۱-‏پطر ۲:‏۱۱؛‏ ۴:‏۷‏)‏ چنانچہ، ہمیں اپنی توجہ اپنی زندگیوں کو سادہ بنانے اور اپنے دلوں کا محتاط طریقے سے جائزہ لینے پر مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ ”‏بڑا اژدہا“‏ ہمیں اپنے نظام‌العمل کا حصہ بنانے سے نگلنا چاہتا ہے۔—‏مکا ۱۲:‏۹‏۔‏

مستعد رہنے کیلئے روزانہ کی بائبل پڑھائی لازمی ہے۔ یہ ہمیں ہماری مخصوصیت کے سلسلے میں ’‏ہماری ہاں کا مطلب ہاں کہنے اور ”‏اپنے ابتدائی بھروسے پر آخر تک مضبوطی سے قائم“‏ رہنے میں مدد کر سکتی ہے۔ (‏یعقو ۵:‏۱۲؛‏ عبر ۳:‏۱۴‏)‏ روزانہ کی بائبل پڑھائی یہ بات یاد رکھنے میں بھی ہماری مدد کر سکتی ہے کہ دُنیا خدا کے لاتبدیل معیاروں سے کسقدر دُور جا چکی ہے۔ (‏ملا ۳:‏۶؛‏ ۲-‏تیم ۳:‏۱،‏ ۱۳‏)‏ بائبل علم ”‏دغابازی کی گھڑی ہوئی کہانیوں“‏ سے بچنے اور یہوواہ کیلئے وفادار رہنے میں ہماری مدد کر سکتا ہے۔—‏۲-‏پطر ۱:‏۱۶؛‏ ۲-‏پطر ۳:‏۱۱‏۔‏

آپ والدین جب یہوواہ کی طرف سے تربیت اور نصیحت دے دے کر اپنے بچوں کی پرورش کرتے ہیں تو کیا آپ روحانی نشانے قائم کرنے اور ”‏خبردار رہنے میں انکی مدد کر رہے ہوتے ہیں؟ (‏افس ۶:‏۴‏)‏ کیا آپ انکے مستقبل کو نگاہ میں رکھکر انکی تربیت کر رہے ہیں جیساکہ نہایت دانشمند شخص جو کبھی زمین پر ہو گزرا ہے نے مستقبل کو نگاہ میں رکھا تھا؟ یسوع عظیم‌ترین بڑھئی یا معالج ہو سکتا تھا جو کبھی ہو گزرا ہے لیکن اسکی بجائے اس نے کُل‌وقتی خدمتگزاری کی جستجو کی۔ دُعا ہے کہ اسکا نمونہ آپکو اپنے بچوں کی مدد کرنے کی تحریک دے کہ وہ بادشاہتی مفادات کو اپنی زندگیوں میں پہلا درجہ دیں۔‏

وفادار نوکر جماعت کی نمائندگی کرنے والی گورننگ باڈی ”‏بادشاہی کی اِس خوشخبری کی منادی“‏ کرنے کیلئے ”‏تاکہ سب قوموں کیلئے گواہی ہو“‏ کے سلسلے میں اپنی ذمہ‌داری کو پورا کرنے میں ”‏بڑی بِھیڑ“‏ کی مدد کیلئے دل سے شکرگزار ہے۔ (‏مکا ۷:‏۹؛‏ متی ۲۴:‏۱۴،‏ ۴۵‏)‏ آپ عزیزوں کو یہوواہ کی طرف سے یقین‌دہانی حاصل ہے کہ وہ اُس ”‏کام اور اُس محبت“‏ کو یاد رکھتا ہے ”‏جو تم نے اُسکے نام کے واسطے اسطرح ظاہر کی کہ مُقدسوں کی خدمت کی اور کر رہے ہو۔“‏ (‏عبر ۶:‏۱۰‏)‏ جب آپ ائیربُک میں حیران‌کُن تجربات پڑھتے اور مجموعی کوششوں کے نتائج پر غور کرتے ہیں تو آپ جانینگے کہ آپ نے اس عالمگیر گواہی میں اہم کردار ادا کِیا ہے۔‏

پس جب آپ ’‏اَجر پانے پر نگاہ‘‏ رکھے ہوئے ہیں تو ہماری دُعا ہے کہ آپ کسی انسان یا شیاطین کو اس اَجر کو چھیننے کی اجازت نہ دیں اور دلیری کیساتھ مستقبل کا سامنا کرتے رہیں۔ (‏عبر ۱۱:‏۲۶؛‏ کل ۲:‏۱۸‏)‏ جی‌ہاں، یہوواہ پر توکل رکھیں اور اعتماد رکھیں کہ وہ اُن سب کی مدد کریگا جو زندگی کی معموری حاصل کرنے کیلئے اُس سے محبت رکھتے ہیں۔—‏یوح ۶:‏۴۸-‏۵۴‏۔‏

یہوواہ کے جلال کی ستائش کیلئے اپنے ساتھ خدمت کرنے میں ہماری نیک تمناؤں کا یقین رکھیں۔‏

آپکے بھائی،‏

یہوواہ کے گواہوں کی گورننگ باڈی

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں