یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 4/‏02 ص.‏ 2-‏11
  • خدمتی اجلاس کا شیڈول

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خدمتی اجلاس کا شیڈول
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
  • ذیلی عنوان
  • ہفتہ شروع از اپریل ۸
  • ہفتہ شروع از اپریل ۱۵
  • ہفتہ شروع از اپریل ۲۲
  • ہفتہ شروع از اپریل ۲۹
  • ہفتہ شروع از مئی ۶
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
خدم 4/‏02 ص.‏ 2-‏11

خدمتی اجلاس کا شیڈول

ہفتہ شروع از اپریل ۸

گیت ۳

۱۳ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔ اپریل ۲۲ کے ہفتے کے خدمتی اجلاس کی بات‌چیت کی تیاری کیلئے ویڈیو ینگ پیپل آسک—‏ہاؤ کین آئی میک رئیل فرینڈز؟ دیکھنے کیلئے ہر ایک کی حوصلہ‌افزائی کریں۔ صفحہ ۸ پر تجاویز استعمال کرتے ہوئے، اپریل ۱۵ کے مینارِنگہبانی اور اپریل ۲۲ کے اویک!‏ کو پیش کرنے کے سلسلے میں دو الگ الگ مظاہرے پیش کریں۔ ہر معاملے، میں، قاطع گفتگو ”‏میرا اپنا مذہب ہے“‏ سے پیش آنے کا مختلف طریقہ ظاہر کریں۔—‏دیکھیں کتابچہ بائبل مباحثے شروع کرنے اور جاری رکھنے کا طریقہ صفحہ ۱۰، ۱۱۔‏

۱۲ منٹ:‏ مقامی ضروریات۔‏

۲۰ منٹ:‏ ”‏سب کیساتھ نیکی کریں۔“‏a سوالاًجواباً بات‌چیت کے بعد، ایک یا دو پبلشروں کا انٹرویو لیں جو بیان کرتے ہیں کہ کیسے وہ اپنی خدمتگزاری کو وسیع کر رہے ہیں۔‏

گیت ۱۴ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از اپریل ۱۵

گیت ۱۵

۱۰ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ۔‏

۱۵ منٹ:‏ پائنیر دوسروں کی مدد کرتے رہتے ہیں۔ خدمتی نگہبان ایک کلیسیائی کتابی مطالعے کے کنڈکٹر، ایک پائنیر اور ایک پبلشر سے بات‌چیت کرتا ہے۔ خدمتی نگہبان ”‏پائنیر دوسروں کی مدد کرتے ہیں“‏ پروگرام کا اعادہ کرتا ہے جس کی خاکہ‌کشی ستمبر ۱۹۹۸ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری، صفحہ ۴ پر کی گئی ہے۔ اس کے بعد وہ پروگرام میں ہر ایک سے اپنی تفویض کی بابت بات کرتا ہے کہ وہ اپنی خدمت کو کیسے انجام دیتا ہے۔ اسے کامیاب بنانے کیلئے کیا کِیا گیا ہے؟ خدمتی نگہبان تمام پبلشروں کو اس پر واضح کرنے کی دعوت دیتا ہے اگر وہ خدمتگزاری میں یہ مدد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ماضی میں جن اشخاص کی مدد کی گئی ہے انہیں خدمتگزاری کے ایک اَور حلقے میں مزید مدد حاصل کرنے کیلئے پھر سے شامل کِیا جا سکتا ہے۔‏

۲۰ منٹ:‏ ”‏کُل‌وقتی خدمت کی خوشیاں۔“‏b نوجوانوں کی حوصلہ‌افزائی کریں کہ موسمِ‌بہار اور موسمِ‌گرما میں امدادی پائنیر خدمت کیلئے درخواست دیں۔‏

گیت ۲۹ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از اپریل ۲۲

گیت ۳۳

۱۰ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ صفحہ ۸ پر تجاویز استعمال کرتے ہوئے، ایک خدمتگزار خادم سے مئی ۱ مینارِنگہبانی پیش کرنے کے طریقہ اور ایک بہن سے مئی ۸ کے اویک!‏ کو پیش کرنے کے طریقہ کا مظاہرہ کرائیں۔ ہر مظاہرے کے بعد، ایک یا دو تمہیدی جملے کو دوبارہ بیان کریں جسے صاحبِ‌خانہ کی دلچسپی اُبھارنے کیلئے استعمال کِیا گیا تھا۔‏

۱۰ منٹ:‏ وقت کی پابندی کریں!‏ ایک تقریر۔ ہماری پرستش اور خدمت سے متعلق کارگزاریاں اہم کام ہیں جو ”‏وقت“‏ پر ہونے کا تقاضا کرتی ہیں۔ (‏واعظ ۳:‏۱‏)‏ ہم تھیوکریٹک فراہمیوں سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ کلیسیائی اجلاس اور میدانی خدمت کے لئے اجلاس کو مقررہ اوقات پر بِلاتاخیر شروع ہونا چاہئے۔ یہوواہ اپنے کاموں کو پورا کرنے میں کبھی دیر نہیں کرتا ہے۔ (‏حبق ۲:‏۳)‏ کیا ہمیں اس سلسلے میں بہتری لانے کی ضرورت ہے؟ کبھی‌کبھار، لوگوں کو ناگزیر طور پر دیر ہو جاتی ہے۔ لیکن اچھی تنظیم کے ساتھ، ہمیں عادتاً دیر نہیں کرنی چاہئے یعنی شروع کے گیت اور دُعا کے بعد یا میدانی خدمت کے انتظامات ہو جانے کے بعد پہنچنا نہیں چاہئے۔ بہتر عادات پیدا کرنے کے لئے عملی طریقوں پر بات‌چیت کریں جو تمام روحانی کاموں کے لئے ہمارے وقت کی پابندی کرنے کو یقینی بنائے گا۔—‏دیکھیں جنوری ۱۹۹۱، مینارِنگہبانی، صفحہ ۲۹۔‏

۲۵ منٹ:‏ ”‏ایک پُرجوش جوابی‌عمل!‏“‏c پیراگراف ۱ میں ویڈیو ینگ پیپل آسک—‏ہاؤ کین آئی میک رئیل فرینڈز؟ کی بابت کلیسیا سے مختصر تاثرات شامل کرنے کیلئے کہیں۔ اس کے بعد پیراگراف ۲-‏۷ میں پیش کئے جانے والے ہر سوال پر سامعین کیساتھ فوراً بات‌چیت کریں۔ جون میں ہم ویڈیو آور ہول ایسوسی‌ایشن آف برادرز کا اعادہ کرینگے۔‏

گیت ۱۳۵ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از اپریل ۲۹

گیت ۴۱

۱۰ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ پبلشروں کو میدانی خدمت کی رپورٹ برائے اپریل ڈالنے کی یاددہانی کرائیں۔‏

۱۵ منٹ:‏ ”‏بادشاہتی منادی زندگیاں بچانے میں مدد کرتی ہے!‏“‏d صحائف کا اطلاق کرنے کے سلسلے میں سامعین سے تبصرہ‌جات کرائیں۔‏

۲۰ منٹ:‏ ریزننگ بُک کو استعمال کرتے ہوئے تحقیق کریں۔ سامعین کے ساتھ بات‌چیت۔ خدمتگزاری میں اکثراوقات ایسے موضوعات کی بابت سوالات کھڑے ہو جاتے ہیں جو ریزننگ بُک (‏صفحہ ۵، ۶)‏ میں ”‏اہم موضوعات“‏ کے تحت بیان نہیں کئے گئے ہیں۔ ہمارے عقائد کے لئے صحیفائی حمایت تلاش کرنے میں ”‏انڈیکس“‏ (‏صفحہ ۴۳۹-‏۴۴۵)‏ نہایت ہی مفید ہے۔ حاضرین کو ہر نسخ الفاظ کے تحت انڈیکس دیکھنے سے درج‌ذیل سوال کا جواب تلاش کرنے کی دعوت دیں:‏ قومی ترانے اور جھنڈے کی بابت ایک مسیحی کا کیا نقطۂ‌نظر ہے؟ خدا آفات کی اجازت کیوں دیتا ہے؟ آپ طلاق کی بابت بائبل کا نقطۂ‌نظر کیسے بیان کر سکتے ہیں؟ کیوں اور کب بہنوں کو ڈوپٹہ اوڑھنے کی ضرورت ہوتی ہے؟ یومِ‌مادر کی اصل کیا ہے؟ ہم کیسے جانتے ہیں کہ ۱،۴۴،۰۰۰ بائبل میں حقیقی عدد ہے؟ دولتمند اور لعزر کی تمثیل کا کیا مطلب ہے؟ خدمتگزاری میں ریزننگ بُک استعمال کرنے کے لئے ہر ایک کی حوصلہ‌افزائی کریں۔‏

گیت ۲۸ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از مئی ۶

گیت ۱۱۳

۱۰ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ ”‏مینارِنگہبانی اور جاگو!‏ سے فائدہ اُٹھاتے رہیں“‏ پر بات‌چیت۔‏

۱۰ منٹ:‏ موسمِ‌سرما کے لئے پیش‌ازوقت منصوبہ‌سازی کریں۔ تقریر اور سامعین کی بات‌چیت۔ ان کاموں کی خاکہ‌کشی کریں جن کی عموماً موسمِ‌سرما کے لئے منصوبہ‌سازی کی جاتی ہے:‏ ڈسٹرکٹ کنونشن کے پورے پروگرام پر حاضر ہونا، ایک یا مہینوں کے لئے امدادی پائنیرنگ کرنا، گھر کے گرد بہتری لانا اور چھٹیاں منانا یا کچھ تفریح کرنا۔ چند ایک کو موسمِ‌گرما کیلئے منصوبہ‌سازی کی بابت بیان کرنے کی دعوت دیں اور کیسے وہ اس بات کا یقین کرینگے کہ وہ اپنے خاندانی مطالعے، کلیسیائی اجلاسوں اور میدانی خدمت سے سفر کرنے کی صورت میں غفلت نہیں برتیں گے۔ اگر کلیسیا کے پاس کبھی‌کبھار کِیا جانے والا علاقہ ہے تو علاقے کا مکمل احاطہ کرنے کیلئے انتظامات کا اعلان کریں۔ تمام کو اس بات کا یقین کرنے کی یاددہانی کرائیں کہ کلیسیائی کتابی مطالعہ کے نگہبان کو میدانی خدمت کی رپورٹیں مل جانی چاہئے اس سے قطع‌نظر کہ وہ گھر میں ہیں یا گھر سے دُور ہیں۔‏

۲۵ منٹ:‏ ”‏روحانی طور پر مضبوط خاندان—‏کیسے؟“‏e مضمون پر بات‌چیت کرنے کے بعد، فروری ۱۵، ۱۹۹۹ کے مینارِنگہبانی، صفحہ ۱۰-‏۱۲ سے بعض عملی تجربات بیان کریں۔‏

گیت ۱۹۵ اور اختتامی دُعا۔‏

‎[Footnotes]‎

a تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور پھر سوالاًجواباً بات‌چیت کریں۔‏

b تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور پھر سوالاًجواباً بات‌چیت کریں۔‏

c تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور پھر سوالاًجواباً بات‌چیت کریں۔‏

d تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور پھر سوالاًجواباً بات‌چیت کریں۔‏

e تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور پھر سوالاًجواباً بات‌چیت کریں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں