یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 6/‏01 ص.‏ 1
  • ‏”‏نیک کام“‏ کرتے رہیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ‏”‏نیک کام“‏ کرتے رہیں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۱
  • ملتا جلتا مواد
  • نیک کام کرنے میں ہمت نہ ہاریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2005ء
  • نوجوانو—‏یہوواہ کے دل کو شاد کرو
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۳
  • خدائے‌مبارک کیساتھ خوش رہیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2001ء
  • ایک باسلیقہ معمول میں ترقی پسندانہ‌طور پر رہیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۴
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۱
خدم 6/‏01 ص.‏ 1

‏”‏نیک کام“‏ کرتے رہیں

۱ آپ نے یہوواہ کے خادم بن کر نیک کام کِیا تھا۔ تاہم، اب ہمیں اِن تشویشناک ایّام میں ”‏نیک کام“‏ کرتے رہنے کا چیلنج درپیش ہے۔ (‏گل ۶:‏۹‏)‏ اگرچہ اس کے لئے سخت کوشش درکار ہے لیکن آپ ایسا کر سکتے ہیں۔ کیسے؟‏

۲ یسوع جیسا ذہنی میلان پیدا کریں:‏ اگر آپ بادشاہتی اُمید پر توجہ مرکوز رکھتے ہیں تو آپ بھی یسوع کی طرح آزمائشوں کا سامنا کر سکتے ہیں۔ (‏عبر ۱۲:‏۲، ۳‏)‏ اس بات کا یقین رکھیں کہ یہوواہ آپ سے محبت رکھتا ہے اور آپ کو کامیابی حاصل کرتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہے۔ (‏۲-‏پطر ۳:‏۹‏)‏ اُس پر مکمل بھروسا رکھیں کہ وہ آپ کی مدد کرے گا۔ (‏۱-‏کر ۱۰:‏۱۳‏)‏ دُعا میں مشغول رہیں اور برداشت کرنے کے لئے یہوواہ سے مدد مانگیں۔ (‏روم ۱۲:‏۱۲‏)‏ اس اعتماد سے شادمان ہوں کہ آپ کی برداشت سے آپ کو یہوواہ کی نظروں میں مقبولیت حاصل ہوگی۔ (‏روم ۵:‏۳-‏۵‏)‏ وفاداری سے ’‏مسیح یسوع جیسا مزاج‘‏ پیدا کرنے سے آپ اطمینان حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ یہوواہ کے دل کو بھی شاد کریں گے۔—‏روم ۱۵:‏۵؛‏ امثا ۲۷:‏۱۱‏۔‏

۳ نیک کام کرتے رہیں:‏ نیک کام کرنے کے لئے اپنے بندوں کی مدد کے سلسلے میں یہوواہ کی فراہمیوں سے بھرپور فائدہ اُٹھائیں۔ خدا کے کلام کو پڑھنے بلکہ اس کا گہرا مطالعہ کرنے کے لئے ایک عمدہ ذاتی معمول بنائیں۔ کلیسیا کے تمام اجلاسوں کی اچھی تیاری کریں، اُن پر حاضر ہوں اور شرکت کریں۔ اجلاسوں سے پہلے اور بعد میں اپنے مسیحی بہن‌بھائیوں کے ساتھ گرمجوشی سے ملیں۔ میدانی خدمت میں بامقصد شرکت کریں اور دوسروں کو خوشخبری سنانے کی لیاقت کو بہتر بنانے کے لئے اپنی خدمتگزاری کے سلسلے میں حقیقت‌پسندانہ نشانے قائم کریں۔‏

۴ اس طرح آپ مسلسل نیک کام کرنے کے علاوہ بڑی خوشی کا تجربہ بھی کریں گے۔ اس ضمن میں اٹلی کے ایک بھائی نے کہا:‏ ”‏یہ سچ ہے کہ یہوواہ کی خدمت میں پورا دن صرف کرنے کے بعد جب مَیں شام کے وقت گھر آتا ہوں تو مجھے بہت تھکاوٹ محسوس ہوتی ہے۔ لیکن مَیں خوش اور یہوواہ کا شکرگزار ہوں جس نے مجھے ایسی خوشی دی ہے جسے کوئی چھین نہیں سکتا۔“‏ چنانچہ، نیک کام کرتے رہیں تو آپ بھی بڑی خوشی کا تجربہ کریں گے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں