دی بائبل—ایکوریٹ ہسٹری، ریلائبل پرافیسی ویڈیو کے ذریعے سیکھنا
اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد کیا آپ ان سوالات کے جواب دے سکتے ہیں؟ (۱) بائبل میں پائی جانے والی قابلِاعتماد معلومات کا ماخذ کون ہے؟ (دان ۲:۲۸) (۲) بائبل قدیم مصر کی تصویرکشی کیسے کرتی ہے نیز یسعیاہ ۱۹:۳، ۴ میں درج پیشینگوئیکیسے سچ ثابت ہوئی تھی؟ (۳) آثارقدیمہ نے اسوریوں، اُنکے بادشاہوں اور اسور کے خاتمے سے متعلق بائبل بیان کی تصدیق کیسے کی ہے؟ (نحم ۳:۱،۷، ۱۳) (۴) بابل کے سلسلے میں کونسی پیشینگوئیاں سچی ثابت ہوئی ہیں؟ (۵) مادیفارس کا خدا کے لوگوں کی زندگیوں میں کیا عملدخل رہا؟ (۶) دانیایل ۸:۵، ۸ کی تکمیل کیسے ہوئی اور یہ پیشینگوئی کتنا عرصہ پہلے کی گئی تھی؟ (۷) یسوع حقیقی مسیحا کیسے ثابت ہوا تھا؟ (۸) دورِحاضر کی کونسی سیاسی طاقتیں مکاشفہ ۱۳:۱۱ اور ۱۷:۱۱ کی پیشینگوئیوں کو پورا کرتی ہیں؟ (۹) ویڈیو میں کونسے مناظر واعظ ۸:۹ کی سچائی کو ثابت کرتے ہیں؟ (۱۰) اس پیشکش نے مستقبل کیلئے بائبل کے وعدوں پر آپکے ایمان کو کیسے تقویت پہنچائی ہے؟ (۱۱) آپ اس ہتھیار کو دوسروں کو بائبل کے الہامی ہونے کی یقیندہانی کرانے کیلئے کیسے استعمال کر سکتے ہیں؟