کیا آپ شرمیلے ہیں؟
۱ جب ایک چھوٹا بچہ اپنی ماں یا باپ کے پیچھے چھپ کر ہمیں دیکھتا ہے تو ہمیں حیرانی نہیں ہوتی۔ بچپن میں شرمیلہپن ایک فطری عمل ہے۔ بلوغت میں بھی بہتیرے کسی حد تک فطری طور پر شرمیلے ہوتے ہیں۔ تاہم، اگر آپکا شرمیلہپن آپکی خدمتگزاری پر اثرانداز ہوتا ہے تو آپ کیا کر سکتے ہیں؟
۲ شرمیلےپن پر قابو پانا: اپنی ”باطنی اور پوشیدہ انسانیت“ پر توجہ دینا ضروری ہے۔ (۱-پطر ۳:۴) یہوواہ اور اپنے پڑوسی کے لئے اپنی محبت کو مضبوط کریں۔ اس بات کا پورا یقین کر لیں کہ منادی کی تفویض پوری کرنا خودایثارانہ محبت ظاہر کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔ ذاتی مطالعے اور اجلاسوں میں شرکت کو اپنا معمول بنا لیں۔ یہوواہ کی مدد کیلئے باقاعدگی سے اور واضح طور پر دُعا کریں۔ مضبوط ایمان اور اس پر بھروسا آپکے اعتماد کو بڑھائے گا اور آپ میں ”بےخوف خدا کا کلام سنانے کی زیادہ جرأت“ پیدا کریگا۔—فل ۱:۱۴۔
۳ نااہلی کے احساسات کی مزاحمت کریں۔ بظاہر تیمتھیس کو ایسا کرنا پڑا۔ پولس نے تیمتھیس کی حوصلہافزائی کی کہ ”کوئی [اُسکی] جوانی کی حقارت نہ کرنے پائے“ اور اُسے یاد دلایا کہ ”خدا نے ہمیں دہشت کی روح نہیں بلکہ قدرت . . . کی روح دی ہے۔“ (۱-تیم ۴:۱۲؛ ۲-تیم ۱:۷) یہوواہ نے تیمتھیس کو مکمل طور پر استعمال کِیا اور اگر آپ پورے اعتماد کیساتھ اُسکی جانب قدم بڑھائیں تو وہ آپکو بھی استعمال کریگا۔—زبور ۵۶:۱۱۔
۴ متی ۱۰:۳۷ جیسی بائبل آیت پر غور کرنے سے ایک بہن کی مدد ہوئی جس کی بزدلی نے اسے مخالفت کرنے والے شوہر سے خوفزدہ کر دیا تھا۔ ثابتقدم رہنے سے خدمتگزاری اُس کیلئے آسان بن گئی اور آخرکار اُسکے شوہر، ماں اور بھائیوں تمام نے سچائی قبول کر لی!
۵ تیاری ضروری ہے: خدمتگزاری کیلئے اچھی تیاری آپکے اعتماد کو بڑھائیگی۔ بائبل مباحثے شروع کرنے اور جاری رکھنے کا طریقہ یا ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے گزشتہ شماروں سے ایک سادہ پیشکش منتخب کر کے اُس کا اچھی طرح سے مطالعہ اور مشق کریں۔ غیرضروری پریشانی میں مبتلا ہونے کی بجائے، مثبت سوچ کو فروغ دیں۔ دوسروں کیساتھ شانہبشانہ خدمت کرنے سے ہمت حاصل کریں۔ یاد رکھیں کہ دروازوں پر آپ سے ملنے والے بہتیرے لوگ آپ ہی کی طرح کمہمت ہیں۔ سب کو بادشاہت کے پیغام کی ضرورت ہے۔
۶ اگر آپ شرمیلے ہیں تو مایوس نہ ہوں۔ جب آپ کوشش کرینگے تو یہوواہ خوشخبری کا مؤثر مناد بننے میں آپ کی مدد کریگا۔ پھر آپ اپنی خدمتگزاری سے خوشی حاصل کرینگے۔—امثا ۱۰:۲۲۔