یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 7/‏00 ص.‏ 4
  • کیا آپ یہوواہ کے صبر کی قدر کرتے ہیں؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • کیا آپ یہوواہ کے صبر کی قدر کرتے ہیں؟‏
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۰
  • ملتا جلتا مواد
  • یہوواہ جیسا صبر ظاہر کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2006ء
  • یہوواہ خدا اور یسوع مسیح کا تحمل مثالی ہے
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2012ء
  • صبر سے کام لیتے رہیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2023ء
  • مُنادی کرتے وقت صبر سے کام لیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۱
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۰
خدم 7/‏00 ص.‏ 4

کیا آپ یہوواہ کے صبر کی قدر کرتے ہیں؟‏

۱ اگر یہوواہ نے گزشتہ ۱۰، ۲۰ یا اس سے بھی زیادہ سالوں تک وسیع منادی کی اجازت دینے سے صبر کا مظاہرہ نہ کِیا ہوتا تو کیا آپ نے سچائی سیکھی ہوتی؟ ہم کتنے شکرگزار ہیں کہ اُس نے بہتیرے لوگوں کو موقع دیا ہے تاکہ انکی ”‏توبہ تک نوبت پہنچے۔“‏ تاہم، یہوواہ کی عدالت کا عظیم دن ”‏چور کی طرح آ جائیگا۔“‏ (‏۲-‏پطر ۳:‏۹، ۱۰‏)‏ لہٰذا، خدا کے صبر کا ہرگز یہ مطلب نہیں لینا چاہئے کہ وہ اس نظام‌العمل کے خاتمے میں دیر کر رہا ہے۔—‏حبق ۲:‏۳۔‏

۲ لوگوں کیلئے رحم محسوس کریں:‏ یہوواہ کا تحمل ہماری سمجھ سے بہت بالاتر ہے۔ ہمیں اُسکے مقصد کو نظرانداز نہیں کرنا چاہئے۔ (‏یوناہ ۴:‏۱-‏۴،‏ ۱۱‏)‏ یہوواہ کو نوعِ‌انسان کی قابلِ‌رحم حالت دیکھ کر اُس پر ترس آتا ہے۔ یسوع بھی ایسا ہی محسوس کرتا ہے۔ جن لوگوں میں وہ منادی کرتا تھا اُسے اُن پر ترس آتا تھا اور اُسکی خواہش تھی کہ وسیع پیمانے پر منادی کی جائے تاکہ زیادہ لوگوں کو ہمیشہ کی زندگی حاصل کرنے کا موقع مل سکے۔—‏متی ۹:‏۳۵-‏۳۸‏۔‏

۳ جب المیے اور آفات وقوع‌پذیر ہوتے ہیں تو کیا ہم اُن لوگوں کیلئے ترس محسوس نہیں کرتے جو سچائی سے واقف نہیں ہیں؟ آجکل لوگ ”‏اُن بھیڑوں کی مانند [‏ہیں]‏ جنکا چرواہا نہ ہو“‏ اور وہ دُنیا کی ابتری کا مطلب سمجھنے اور اسکا مقابلہ کرنے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں۔ (‏مر ۶:‏۳۴‏)‏ خوشخبری کی پُرجوش منادی کے ذریعے، ہم راست میلان رکھنے والے لوگوں کو تسلی دیتے اور یہوواہ کے صبر کیلئے اپنی قدردانی کا اظہار کرتے ہیں۔—‏اعما ۱۳:‏۴۸‏۔‏

۴ ہمارا کام نہایت اہم ہے:‏ گزشتہ سال ۳،۲۳،۴۳۹ نے بپتسمہ لیا اور ۱،۴۰،۰۰،۰۰۰ سے زیادہ لوگ میموریل پر حاضر ہوئے۔ دیگر بہت سے لوگوں کیلئے بھی اس شریر نظام کے خاتمے سے بچ نکلنے کا امکان ہے!‏ ہم اِس ”‏بڑی بِھیڑ“‏ کی حتمی تعداد سے واقف نہیں ہیں۔ (‏مکا ۷:‏۹‏)‏ ہم یہ بھی نہیں جانتے کہ ہماری منادی کی تفویض کب تک جاری رہیگی۔ تاہم، یہوواہ جانتا ہے۔ جب خوشخبری کی منادی اُسکی مرضی کے مطابق پوری ہو جائیگی ”‏تب خاتمہ ہوگا۔“‏—‏متی ۲۴:‏۱۴‏۔‏

۵ اب بہت تھوڑا وقت باقی رہ گیا ہے اور خدا کا دن قریب ہے۔ (‏۱-‏کر ۷:‏۲۹الف؛‏ عبر ۱۰:‏۳۷‏)‏ بلا‌شُبہ، ”‏جس وقت ہم ایمان لائے تھے اُس وقت کی نسبت اب ہماری نجات نزدیک ہے۔“‏ (‏روم ۱۳:‏۱۱‏)‏ الہٰی صبر کے مقصد کو کبھی بھی نظرانداز نہیں کِیا جانا چاہئے۔ اسکے برعکس ہمیں منادی کے اس اہم کام کو جاری رکھنا چاہئے تاکہ راستبازی کے متلاشی بہتیرے لوگ یہوواہ کے بڑے رحم کا تجربہ کر سکیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں