یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 1/‏00 ص.‏ 3
  • اعلانات

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اعلانات
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۰
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۰
خدم 1/‏00 ص.‏ 3

اعلانات

▪ لٹریچر پیشکش برائے جنوری:‏ کلیسیا کے سٹاک میں موجود ۱۹۸۶ سے پہلے شائع ہونے والی ۱۹۲ صفحات کی کوئی بھی کتاب۔ جن کلیسیاؤں کے پاس ایسی کتابیں موجود نہیں ہیں وہ لائف—‏ہاؤ ڈِڈ اِٹ گٹ ہیئر؟ بائے ایولوشن اَور بائے کریئیشن؟ یا آپ زمین پر فردوس میں ہمیشہ تک زندہ رہ سکتے ہیں پیش کر سکتی ہیں۔ فروری:‏ خاندانی خوشی کا راز۔ مارچ:‏ علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے۔ گھریلو بائبل مطالعے شروع کرنے کیلئے خاص کوشش کی جائیگی۔ اپریل:‏ مینارِنگہبانی اور جاگو!‏ کی انفرادی کاپیاں۔ دلچسپی رکھنے والے لوگوں کیلئے تقاضا بروشر دستیاب رکھیں اور گھریلو بائبل مطالعے شروع کرنے کی کوشش کریں۔‏

▪ جنوری ۱۰ کے خدمتی اجلاس پر حاضر ہونے والے تمام بپتسمہ‌یافتہ پبلشر ایڈوانس میڈیکل ڈائریکٹو/‏ریلیز کارڈ اور اپنے بچوں کیلئے ایڈینٹی کارڈ حاصل کر سکتے ہیں۔‏

▪ فروری سے شروع کر کے مارچ ۵ تک، سرکٹ نگہبانوں کیلئے نئی عوامی تقریر کا عنوان ہوگا، ”‏حقیقی ہرمجدون—‏کیوں؟ کب؟“‏

▪ کلیسیاؤں کو اس سال اپریل ۱۹، بروز بدھ غروبِ‌آفتاب کے بعد میموریل کی تقریب منانے کیلئے موزوں انتظامات کرنے چاہئیں۔ اگرچہ تقریر ذرا پہلے شروع کی جا سکتی ہے لیکن میموریل کی علامات کا پیش کِیا جانا غروبِ‌آفتاب سے پہلے شروع نہیں ہونا چاہئے۔ اپنے علاقے میں غروبِ‌آفتاب کا تعیّن کرنے کے لئے مقامی ذرائع سے دریافت کریں۔ اگرچہ یہ اچھا ہوگا کہ ہر کلیسیا اپنی میموریل تقریب منعقد کرے توبھی شاید ہمیشہ ایسا ممکن نہیں ہوتا۔ اگر کئی کلیسیائیں ایک ہی کنگڈم‌ہال استعمال کر رہی ہیں تو ایک یا زیادہ کلیسیائیں اُس شام کیلئے کوئی دوسری جگہ استعمال کر سکتی ہیں۔ جہاں ممکن ہو پروگراموں کے درمیان ۴۰ منٹ کا وقفہ رکھیں تاکہ سب اس تقریب سے بھرپور فائدہ اُٹھائیں اور مہمانوں سے ملاقات کرنے اور نئے دلچسپی رکھنے والے اشخاص کی حوصلہ‌افزائی کرنے کا موقع مل سکے۔ مسافروں کو چھوڑنے اور لانے کے علاوہ، ٹریفک اور پارکنگ کے مسائل پر بھی توجہ دی جانی چاہئے۔ مجلسِ‌بزرگان کو فیصلہ کرنا چاہئے کہ مقامی طور پر کونسے انتظامات بہتر رہیں گے۔‏

▪ میموریل سیزن کیلئے خاص عوامی تقریر اتوار، اپریل ۱۶، ۲۰۰۰ کو پیش کی جائے گی۔ تقریر کا موضوع ہوگا، ”‏نوعِ‌انسان کو فدیے کی ضرورت کیوں ہے۔“‏ اِس کیلئے ایک خاکہ فراہم کِیا جائیگا۔ جن کلیسیاؤں میں اس ہفتے سرکٹ اوورسیئر کا دورہ، سرکٹ اسمبلی یا سپیشل اسمبلی ڈے ہوگا وہاں خاص تقریر اگلے ہفتے پیش کی جائیگی۔ کسی بھی کلیسیا میں خاص تقریر اپریل ۱۶، ۲۰۰۰ سے پہلے پیش نہیں کی جانی چاہئے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں