سوالی بکس
◼ اپنے اجلاسوں کی اثرآفرینی بڑھانے کیلئے ہم کیسے معاون ثابت ہو سکتے ہیں؟
بعض شاید یہ سوچنے کی طرف مائل ہوں کہ صرف بزرگ اور خدمتگزار خادم ہی کلیسیائی اجلاسوں کی کامیابی کے ذمہدار ہیں کیونکہ وہی اُنہیں منعقد کراتے اور بیشتر حصے پیش کرتے ہیں۔ درحقیقت، ہم سب ذاتی طور پر اجلاسوں کو مفید اور دلچسپ بنانے میں حصہ لے سکتے ہیں۔ ہم مندرجہذیل دس طریقوں سے اجلاسوں کی اثرآفرینی کو بڑھانے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں:
پیشگی تیاری کریں۔ جب ہم اچھی تیاری کرتے ہیں تو اجلاس ہمارے لئے دلچسپ بن جاتے ہیں۔ جب ہم سب ایسا کرتے ہیں تو اجلاس زیادہ پُرلطف اور حوصلہافزا بن جاتے ہیں۔ باقاعدگی سے حاضر ہوں۔ بہت زیادہ حاضری، حاضر ہونے کی اہمیت کے لئے قدردانی کو بڑھاتے ہوئے وہاں پر موجود ہر شخص کے لئے اَور زیادہ حوصلہافزائی کا باعث بنتی ہے۔ وقت پر پہنچیں۔ اگر ہم پروگرام شروع ہونے سے قبل بیٹھ جاتے ہیں تو ہم افتتاحی گیت اور دُعا میں شریک ہو سکتے ہیں اور یوں اجلاس سے بھرپور فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔ خوب لیس ہو کر آئیں۔ اپنی بائبل اور اجلاس میں استعمال ہونے والی دیگر مطبوعات ساتھ لانے سے، ہم اجلاس میں زیرِبحث مواد کو ساتھ ساتھ دیکھنے اور بہتر طور پر سمجھنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔ انتشارِخیال سے گریز کریں۔ جب ہم اگلی نشستوں پر بیٹھتے ہیں تو ہم بہتر طور پر سن سکتے ہیں۔ سرگوشیاں کرنا اور بار بار بیتاُلخلا جانا ہمارے لئے اور دوسروں کیلئے انتشارِخیال کا سبب بن سکتا ہے۔ حصہ لینے والے بنیں۔ جب ہم میں سے بیشتر اپنے ہاتھ اُٹھاتے اور تبصرہ کرتے ہیں تو اَور زیادہ لوگ ایمان کے اظہارات سے حوصلہافزائی اور تقویت پاتے ہیں۔ مختصر تبصرے کریں۔ یہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو حصہ لینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ ہمیں اپنے مختصر تبصروں کو زیرِغور مواد تک ہی محدود رکھنا چاہئے۔ تفویضات کو پورا کریں۔ تھیوکریٹک منسٹری سکول کے طالبعلموں یا خدمتی اجلاس میں حصہ لینے والوں کے طور پر خوب تیاری کریں، پیشگی مشق کر لیں اور اسے پیش کرنے کی بھرپور کوشش کریں۔ حصہ لینے والوں کی تعریف کریں۔ دوسروں کو بتائیں کہ اُنکی کوششوں کی کتنی قدر کی جاتی ہے۔ اس سے اُنکی حوصلہافزائی ہوتی ہے اور مستقبل میں مزید اچھا کام کرنے کی تحریک ملتی ہے۔ ایک دوسرے کی حوصلہافزائی کریں۔ اجلاس سے پہلے اور بعد میں مشفقانہ سلام اور تعمیری گفتگو اُس خوشی اور فوائد میں اضافہ کرتی ہے جو ہم اجلاسوں پر حاضر ہونے سے حاصل کرتے ہیں۔