یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 12/‏97 ص.‏ 7
  • اعلانات

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اعلانات
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
خدم 12/‏97 ص.‏ 7

اعلانات

▪ لٹریچر پیشکش برائے دسمبر‏:‏ نیو ورلڈ ٹرانسلیشن کیساتھ بروشر ”‏دیکھو!‏ مَیں سب چیزوں کو نیا بنا رہا ہوں۔“‏ اُردو کے درج‌ذیل ۳۲ صفحات کے بروشروں میں سے کوئی:‏ یہوؔواہ کے گواہ بیسویں صدی میں، زمین پر ابد تک زندگی کا لطف اُٹھائیں!‏، وہ حکومت جو فردوس لائے گی کو بھی اس ماہ مفید طور پر استعمال کِیا جا سکتا ہے۔ جنوری‏:‏ کلیسیا کے سٹاک میں موجود، ۱۹۲ صفحات کی کوئی بھی کتاب جو ۱۹۸۵ سے قبل شائع ہوئی ہو۔ کلیسیائیں سچائی جو باعثِ‌ابدی زندگی ہے خصوصی پیشکش کے طور پر ۲۰روپے میں پیش کر سکتی ہیں، رسد کیلئے برانچ سے درخواست کی جا سکتی ہے۔ بائبل مطالعہ کرنے والوں کو یہ کتاب اُنکی ذاتی لائبریری کیلئے پیش کریں اور براہِ‌مہربانی یقین کر لیں کہ آپ کے پاس بھی اپنی ذاتی لائبریری میں بائبل مطالعہ کی اِس گرانقدر امدادی کتاب کی کاپی موجود ہے۔ اِس اشاعت کو پیش کرنے کے ہر موقع سے فائدہ اُٹھائیں۔ فروری‏:‏ کلیسیا کے سٹاک میں موجود، ۱۹۲ صفحات کی کوئی بھی کتاب جو ۱۹۸۵ سے قبل شائع ہوئی ہو۔ کلیسیائیں سٹاک ختم ہونے تک، سچائی جو باعثِ‌ابدی زندگی ہے خصوصی پیشکش کے طور پر ۲۰روپے میں پیش کر سکتی ہیں۔ مارچ:‏ علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے۔ گھریلو بائبل مطالعے شروع کرنے پر توجہ مرتکز کریں۔‏

▪ گزشتہ خدمتی سال کے دوران یہ دیکھنا حوصلہ‌افزا تھا کہ پاکستان میں میدانی خدمتگزاری میں تقریباً ۱۰،۰۰۰ گھنٹے زیادہ صرف کئے گئے اور ۱۰،۰۰۰ سے زیادہ اضافی رسالے تقسیم کئے گئے تھے۔‏

▪ کلیسیاؤں کو چاہئے کہ دسمبر کیلئے لٹریچر کی درخواست کیساتھ ۱۹۹۷ کے دی واچ‌ٹاور اور اویک!‏ کی مجلد جِلدوں کیلئے بھی درخواست بھیجنا شروع کر دیں۔ مجلد جِلدیں انگریزی میں دستیاب ہونگی۔ جب تک مجلد جِلدیں دستیاب اور ترسیل نہیں کر دی جاتیں تب تک وہ پیکنگ لسٹ پر ”‏پینڈنگ“‏ میں درج کی جائیں گی۔ مجلد جِلدیں خاص درخواست پر فراہم کی جانے والی آئٹمز ہیں۔‏

▪ صدارتی نگہبان یا اُسکی طرف سے مُتعیّنہ کسی شخص کو یکم دسمبر یا اِسکے بعد جلدازجلد کلیسیا کے حسابات کا آڈٹ کرنا چاہئے۔ جب یہ ہو جائے تو کلیسیا کے سامنے اعلان کرنا چاہئے۔‏

▪ میموریل برائے ۱۹۹۹ یکم اپریل بروز جمعرات غروبِ‌آفتاب کے بعد ہوگا۔ یہ پیشگی آگاہی اِسلئے دی جا رہی ہے کہ بھائی دستیاب ہالز کیلئے ضروری ریزرویشنز اور کنٹریکٹس کر سکیں کیونکہ بہت سی کلیسیائیں ایک کنگڈم ہال استعمال کر رہی ہیں لہٰذا دیگر جگہوں کا انتظام کِیا جانا چاہئے۔ بزرگوں کو انتظامیہ کیساتھ بات‌چیت کر کے اس بات کو یقینی بنا لینا چاہئے کہ عمارت میں دیگر سرگرمیوں کے نتیجے میں کوئی مداخلت نہ ہو تاکہ میموریل کی تقریب پُراَمن اور شائستہ طریقے سے انجام پا سکے۔ موقع کی اہمیت کے پیشِ‌نظر، میموریل کیلئے مقرر تفویض کرتے وقت مجلسِ‌بزرگان کو محض باری باری ایسا کرنے یا ہر سال ایک ہی بھائی کو تفویض کرنے کی بجائے بزرگوں میں سے نہایت لائق بزرگ کا انتخاب کرنا چاہئے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں