یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 1/‏96 ص.‏ 1
  • عمل کرنے والے بنیں—‏نہ کہ محض سننے والے

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • عمل کرنے والے بنیں—‏نہ کہ محض سننے والے
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
  • ملتا جلتا مواد
  • ‏”‏کلام پر عمل کرنے والے“‏ شادمان لوگ
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1996ء
  • خدا کے کلام پر عمل کرنے والے خوشی حاصل کرتے ہیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2001ء
  • پہلے خدا کی بادشاہی کی تلاش کریں—‏ہر وقت حمد کی قربانیاں چڑھانے سے
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۴
  • ‏’‏کلام پر عمل کریں‘‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2024ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
خدم 1/‏96 ص.‏ 1

عمل کرنے والے بنیں—‏نہ کہ محض سننے والے

۱ سچے مسیحی آجکل بائبل کی اس مشورت کو دلنشین کرتے ہیں کہ کلام پر عمل کرنے والے بنیں نہ کہ محض سننے والے۔ (‏یعقوب ۱:‏۲۲‏)‏ یہ بات اُنہیں اُن تمام لوگوں سے بالکل فرق کر دیتی ہے جو، مسیحی ہونے کا دعویٰ کرنے کے باوجود، محض لبوں سے خدا کی خدمت کرتے ہیں۔ (‏یسعیاہ ۲۹:‏۱۳‏)‏ یسوؔع نے صاف طور پر بیان کِیا کہ صرف خدا کی مرضی پوری کرنے والے ہی بچائے جائینگے۔—‏متی ۷:‏۲۱‏۔‏

۲ خدائی کاموں کے بغیر پرستش بے‌معنی ہے۔ (‏یعقوب ۲:‏۲۶‏)‏ لہٰذا ہمیں خود سے پوچھنا چاہئے، ’‏میرے کام کیسے ثابت کرتے ہیں کہ میرا ایمان سچا ہے؟ کیا چیز ظاہر کرتی ہے کہ جوکچھ مَیں مانتا ہوں مَیں واقعی اُسی کی مطابقت میں زندگی بسر کرتا ہوں؟ مَیں کیسے مکمل طور پر یسوؔع کی تقلید کر سکتا ہوں؟‘‏ اِن سوالات کے دیانتدارانہ جواب یہ دیکھنے میں ہماری مدد کرینگے کہ خدا کی مرضی بجا لانے میں ہم کتنی ترقی کر چکے ہیں یا ابھی کتنی ترقی کرنے کی ضرورت ہے۔‏

۳ یسوؔع کے پیروکاروں کے طور پر، زندگی میں ہمارا اوّلین نصب‌العین یہی ہونا چاہئے جیسے‌کہ زبورنویس نے اظہار کِیا:‏ ”‏ہم دن‌بھر خدا پر فخر کرتے رہے ہیں اور ہمیشہ ہم تیرے ہی نام کا شکریہ ادا کرتے رہینگے۔“‏ (‏زبور ۴۴:‏۸‏)‏ مسیحیت ایک ایسا طرزِزندگی ہے جو ہر روز اور ہر اُس کام سے جو ہم کرتے ہیں آشکارا ہوتا ہے۔ جب ہم اپنی تمام کارگزاریوں میں یہوؔواہ کی حمد کرنے کیلئے اپنی دلی خواہش کا اظہار کرتے ہیں تو ہمیں کسقدر اطمینان حاصل ہوتا ہے!‏—‏فلپیوں ۱:‏۱۱‏۔‏

۴ یہوؔواہ کی حمد کرنے میں ایک راست زندگی بسر کرنے سے زیادہ کچھ شامل ہے:‏ اگر عمدہ چال‌چلن ہی وہ سب کچھ ہوتا جس کا خدا نے تقاضا کِیا ہوتا تو ہم محض اپنی شخصیت کو ہی بہتر بنانے پر دھیان دے سکتے تھے۔ تاہم، ہماری پرستش میں یہوؔواہ کے فضائل کو وسیع پیمانے پر بیان کرنا اور اُس کے نام کا اعلانیہ اقرار کرنا بھی شامل ہے!‏—‏عبرانیوں ۱۳:‏۱۵؛‏ ۱-‏پطرس ۲:‏۹‏۔‏

۵ خوشخبری کی اعلانیہ منادی کرنا اُن نہایت اہم کاموں میں سے ایک ہے جو ہم سرانجام دیتے ہیں۔ یسوؔع نے خود کو اس کام کے لئے وقف کر دیا کیونکہ وہ جانتا تھا کہ سامعین کے لئے اس کا مطلب ہمیشہ کی زندگی ہے۔ (‏یوحنا ۱۷:‏۳‏)‏ آجکل بھی ”‏کلام کی خدمت“‏ کچھ کم اہم نہیں ہے؛ یہ واحد ذریعہ ہے جس سے لوگوں کو بچایا جا سکتا ہے۔ (‏اعمال ۶:‏۴؛‏ رومیوں ۱۰:‏۱۳‏)‏ دُوررس فوائد کو محسوس کرتے ہوئے، ہم اس بات کی قدر کر سکتے ہیں کہ کیوں پولسؔ نے ہمیں ”‏کلام کی منادی“‏ کرنے اور ”‏مستعد“‏ رہنے کی تلقین کی۔—‏۲-‏تیمتھیس ۴:‏۲‏۔‏

۶ کس حد تک یہوؔواہ کی حمد کرنا ہماری زندگیوں پر حاوی ہونا چاہئے؟ زبورنویس نے کہا کہ یہ دن‌بھر اُس کے ذہن میں رہتا تھا۔ کیا ہم اسی طرح محسوس نہیں کرتے؟ جی‌ہاں، اور ہم دوسرے شخص کے ساتھ ہر ملاقات کو یہوؔواہ کے نام کی بابت گفتگو کرنے کے امکانی موقع کے طور پر خیال کریں گے۔ اپنی گفتگو کا رُخ روحانی معاملات کی طرف موڑنے کے لئے ہم مناسب مواقع کی تلاش میں رہیں گے۔ ہم تنظیم کی طرف سے منظم‌کردہ میدانی خدمتگزاری میں بھی باقاعدگی سے شریک ہونے کی کوشش کریں گے۔ وہ جن کے حالات اجازت دیتے ہیں پائنیر خدمت کی بابت سنجیدگی سے سوچ‌بچار کر سکتے ہیں، کیونکہ یہ ہمیں ہر روز اپنی زندگیوں میں منادی کے کام کو اوّل درجے پر رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ خدا کا کلام ہمیں یقین دلاتا ہے کہ خدا کی مرضی پر مستقل طور پر عمل کرنے والے بننے سے، ہم مبارک ہوں گے۔—‏یعقوب ۱:‏۲۵‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں