یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 3/‏95 ص.‏ 10
  • انسانی تاریخ میں نہایت اہم واقعہ

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • انسانی تاریخ میں نہایت اہم واقعہ
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
  • ملتا جلتا مواد
  • اس موت کی یادگار منانا جو ابدی زندگی کی امید دیتی ہے
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۳
  • ہم مسیح کی یادگاری تقریب کیوں مناتے ہیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2015ء
  • خداوند کا عشائیہ کیسے منایا جاتا ہے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2004ء
  • ‏”‏میری یادگاری کے لئے یہی کِیا کرو“‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
خدم 3/‏95 ص.‏ 10

انسانی تاریخ میں نہایت اہم واقعہ

۱ یسوؔع اپنے باپ کی ہدایت پر زمین پر آیا تاکہ حق پر گواہی دے جو ہمارے لئے ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہوگی۔ (‏یوحنا ۱۸:‏۳۷‏)‏ موت تک اسکی وفاداری نے یہوؔواہ کو عزت دی، خدا کے نام کی تقدیس کی اور فدیہ مہیا کِیا۔ (‏یوحنا ۱۷:‏۴،‏ ۶‏)‏ یہی چیز ہے جس نے یسوؔع کی موت کو تمام انسانی تاریخ میں نہایت اہم واقعہ بنا دیا۔‏

۲ آؔدم کی تخلیق سے لے کر، اس زمین پر صرف دو انسان کامل رہے ہیں۔ آدم اپنی نازائیدہ اولاد کے لئے شاندار برکات لانے کی حالت میں تھا۔ اسکی بجائے، اس نے خودغرضی سے انہیں ایسی گھٹیا زندگی کی سزا کے لائق ٹھہراتے ہوئے بغاوت کی جو موت پر ختم ہوگی۔ جب یسوؔع آیا تو اُس نے ان سب کے لئے جو ایمان رکھتے ہیں ہمیشہ کی زندگی کا موقع فراہم کرتے ہوئے کامل وفاداری اور فرمانبرداری دکھائی۔—‏یوحنا ۳:‏۱۶؛‏ رومیوں ۵:‏۱۲‏۔‏

۳ کوئی اَور واقعہ یسوؔع کی قربانی والی موت کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ اس نے انسانی تاریخ کی کایا پلٹ دی۔ اس نے کروڑہا لوگوں کو مُردوں میں سے زندہ کرنے کی بنیاد مہیا کی۔ اُس نے ایک ابدی بادشاہت کیلئے بنیاد قائم کی جو شرارت کا خاتمہ کریگی اور زمین کو فردوس بنائے گی۔ انجام‌کار یہ تمام نوعِ‌انسانی کو ہر طرح کے استبداد اور غلامی سے آزاد کرے گی۔—‏زبور ۳۷:‏۱۱؛‏ اعمال ۲۴:‏۱۵؛‏ رومیوں ۸:‏۲۱، ۲۲‏۔‏

۴ یہ سب کچھ اس بات کی قدر کرنے میں ہماری مدد کرتا ہے کہ کیوں یسوؔع نے اپنے شاگردوں کو ہر سال میموریل منانے کیساتھ اپنی موت کی یاد تازہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ (‏لوقا ۲۲:‏۱۹‏)‏ اُسکی اہمیت کی قدر کرتے ہوئے، ہم جمعہ ۱۴ اپریل کو یہوؔواہ کے گواہوں کی عالمگیر کلیسیاؤں کیساتھ بعداز غروبِ‌آفتاب جمع ہونے کے منتظر ہیں۔ اُس وقت سے پہلے، یہ اچھا ہوگا کہ بطور خاندان زمین پر یسوؔع کے آخری دنوں اور سچائی کیلئے اُسکے جرأتمندانہ مؤقف کی بابت بائبل بیانات کو پڑھیں۔ (‏مجوزہ اقتباسات ۱۹۹۵ کے ہمارے کیلنڈر، اپریل ۹-‏۱۴ میں تحریر کئے گئے ہیں۔)‏ ہمارے خالق کیلئے عقیدت میں اُس نے ہمارے لئے ایک نمونہ قائم کِیا۔ (‏۱-‏پطرس ۲:‏۲۱‏)‏ اِس اہم اجتماع کیلئے اپنے دوستوں اور خاندان، نیز، بائبل طالبعلموں اور دیگر دلچسپی رکھنے والے اشخاص کو دعوت دینے کیلئے آئیے ہم اپنی حتی‌المقدور کوشش کریں۔ جو کچھ واقع ہوگا اور علامتی چیزوں کی اہمیت کو پہلے ہی سے واضح کر دیں۔—‏۱-‏کرنتھیوں ۱۱:‏۲۳-‏۲۶‏۔‏

۵ اس بات کا یقین کرنے کیلئے کہ کنگڈم‌ہال صاف ستھرا ہے بزرگوں کو بہت پہلے ہی سے منصوبہ‌سازی کر لینی چاہئے۔ علامتی چیزوں کو لانے کیلئے کسی کا بندوبست کیا جانا چاہئے۔ علامتی چیزوں کے پیش کئے جانے کو اچھی طرح منظم ہونا چاہئے۔ جس طرح ہم عشائے خداوندی کیلئے احترام ظاہر کر سکتے ہیں اُسکی بابت مفید تجاویز یکم فروری، ۱۹۸۵ کے مینارِنگہبانی صفحہ ۳۰ پر پیش کی گئی تھیں۔ کلیسیا کے لئے یہ نہایت موزوں ہوگا کہ تقریب منانے سے پہلے کے کچھ دنوں کے دوران نیز، اسکے بعد کے کچھ دنوں میں وسیع‌تر میدانی خدمت کی کارگزاری کا انتظام کرے۔‏

۶ گزشتہ سال، اِس نہایت اہم واقعہ کی یاد منانے کے لئے پوری دنیا میں ۱،۲۲،۸۸،۹۱۷ لوگ حاضر تھے۔ چونکہ یہ ہمارے کیلنڈر پر سب سے زیادہ اہم دن ہے اسلئے ہم سب کو حاضر ہونا چاہئے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں