مؤثر طریقے سے لِو فار ایور بُک کو متعارف کرانا
۱ تعارفات کے اپنے استعمال میں یسوؔع ماہر تھا۔ وہ جانتا تھا کہ دلچسپی کو اُبھارنے کیلئے کیا کہا جائے۔ ایک موقع پر اُس نے ایک سامری عورت سے محض پینے کیلئے پانی مانگنے سے گفتگو کا آغاز کیا۔ اس بات نے فوراً اُسکی توجہ حاصل کر لی کیونکہ ’یہودی سامریوں کیساتھ کسی طرح کے تعلقات نہیں رکھتے تھے۔‘ بعد میں ہونے والی گفتگو نے انجامکار اُسے اور بہت سے دوسرے لوگوں کو ایماندار بننے میں مدد دی۔ (یوحنا ۴:۷-۹، ۴۱) ہم اُسکے نمونے سے سیکھ سکتے ہیں۔
۲ لِو فار ایور بُک کی پیشکش تیار کرتے وقت، خود سے پوچھیں ’ہمارے علاقے میں لوگوں کی فوری دلچسپیاں کیا ہیں؟‘ ایک نوجوان، ایک عمر رسیدہ شخص، ایک شوہر یا ایک بیوی کو کونسی چیز پسند آئیگی؟ آپ شاید ایک سے زیادہ تعارف تیار کر سکیں اور جو موقع کی مناسبت سے زیادہ موزوں دکھائی دیتا ہو اُسے استعمال کرنے کا منصوبہ بنا سکیں۔
۳ چونکہ خاندانی زندگی کی تنزلی بہتیروں کیلئے باعثِ تشویش ہے اسلئے آپ کہہ سکتے ہیں:
▪ ”زندگی کے روزمرہ کے دباؤ نے آجکل خاندانوں پر بہت زیادہ بوجھ ڈالا ہے۔ وہ کہاں سے مدد حاصل کرسکتے ہیں؟ [جواب دینے دیں۔] بائبل ہمارے لئے ایک حقیقی مدد ہو سکتی ہے۔ [پڑھیں ۲-تیمتھیس ۳:۱۶، ۱۷۔] صحائف مفید راہنما اصول پیش کرتے ہیں جو خاندانوں کو قائم رہنے میں مدد دے سکتی ہیں۔ غور کریں اس اشاعت یو کین لِو فار ایور اِن پیراڈائیز آن ارتھ“ کے صفحہ ۲۳۸ پر پیراگراف ۳ میں کیا بیان کیا گیا ہے، پیراگراف ۳ پڑھیں اور پیشکش کریں۔
۴ اگر آپ ایک مقامی خبر استعمال کر رہے ہیں تو آپ کہہ سکتے ہیں:
▪ ”کیا آپ نے مقامی اخباری رپورٹ سنی [مقامی دلچسپی کی باعث خبر کو بیان کریں]؟ آپ نے اِسکے بارے میں کیا سوچا ہے؟ [جواب دینے دیں۔] اس دنیا کے حالات کا بدتر ہوتے جانا آپکو بھی حیرتزدہ کرتا ہے، کیا ایسا نہیں ہے؟ ثبوت کے طور پر بائبل نے ایسی چیزوں کی پیشگوئی کی کہ ہم اخیر زمانہ میں رہ رہے ہیں۔“ پھر لِو فار ایور بُک کے ۱۵۰-۱۵۳ صفحات کی معلومات پر غوروخوض کریں۔
۵ بہتیرے بڑھتے ہو ئے جرم کے مسئلے کی بابت پریشان ہیں۔ آپ ”ریزننگ“ بُک کے صفحہ ۱۰ پر ”جرم/تحفظ“ کی سرخی کے تحت پہلے تعارف کو استعمال کر سکتے ہیں:
▪ ”ہم لوگوں کیساتھ ذاتی تحفظ کے معاملے پر باتچیت کر رہے ہیں۔ ہمارے اردگرد جُرم بہت زیادہ ہے، اور یہ ہماری زندگیوں کو متاثر کرتا ہے۔ آپ کے خیال میں کیا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ آپ اور مجھ جیسے لوگ رات کو سڑکوں پر محفوظ محسوس کریں؟“ آپ زبور ۳۷:۱۰، ۱۱ پڑھ سکتے ہیں اور لِو فار ایور بُک کے ۱۵۶-۱۵۸ صفحات استعمال کرتے ہوئے اُن برکات کو بیان کر سکتے ہیں جو خدا کی بادشاہت لائیگی۔
۶ اگر آپ اس سے سادہ رسائی کو ترجیح دیتے ہیں تو ”ریزننگ“ بُک میں صفحہ ۱۲ کے اُوپر پایا جانے والا اس طرح کا تعارف استعمال کر سکتے ہیں۔
▪ ”ہم اپنے پڑوسیوں کی حوصلہافزائی کر رہے ہیں کہ اُس شاندار مستقبل پر غور کریں جسکی بائبل ہمیں یقیندہانی کراتی ہے۔ [پڑھیں مکاشفہ ۲۱:۳، ۴۔] کیا یہ آپکو اچھا معلوم ہوتا ہے؟ [جواب دینے دیں۔] اِس اشاعت کا باب ۱۹ دیگر برکات کو نمایاں کرتا ہے جنکا فرمانبردار بنینوعِانسان خدا کی بادشاہت کے تحت تجربہ کرینگے۔ اگر دلچسپی پائی جاتی ہے تو لِو فار ایور بُک پیش کریں۔
۷ ایک مؤثر تعارف کی تیاری کرنا اُن تک رسائی کرنے میں آپکی مدد کر سکتا ہے جو راستبازی کے بھوکے ہیں۔—متی ۵:۶۔