رسالے استعمال کرنے سے دوسروں کو فائدہ پہنچائیں
۱ مینارنگہبانی اور جاگو! کے تازہترین شماروں کو حاصل کرکے ہم کتنے خوش ہیں! جتنی جلدی ممکن ہو سکے ہم ان کو پڑھنے کے موقعے کو عزیز رکھتے ہیں تاکہ جو معلومات پیش کی جاتی ہیں ان سے فائدہ اٹھا سکیں۔ ایسے مواد کی تلاش کرنے کے علاوہ جو ہماری ذاتی طور پر مدد کر سکتا ہے، یہ اچھا خیال ہے کہ ایسے نکات کی تلاش کی جائے جو دوسروں کو رسالے پیش کرتے ہوئے استعمال کئے جا سکتے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ ہم ایسے حصوں پر نشان لگانا چاہیں جو ہماری کلیسیا کے علاقہ کے لوگوں کو خاصکر پسند آئیں گے یا اپنی کاپی کے حاشیہ میں خود کو نکاتگفتگو یاد دلانے اور مقامی طور پر جس طرح مضمون کو پیش کیا جا سکتا ہے اس کیلئے یادداشت بھی قلمبند کرنا چاہیں۔
۲ ہمارے جریدے قائم رہنے والی قدروقیمت رکھتے ہیں۔ اگرچہ ہم اولین طور پر تازہترین شماروں کو پیش کرنے پر توجہ دیں، مگر چونکہ معلومات بذاتخود متروک نہیں ہوتیں اسلئے نسبتاً پرانے شماروں کو پھینک دینے کی ہرگز ضرورت نہیں۔ ان پرانے شماروں کو اپنے گواہی دینے کے بیگ والے حصے میں رکھیں تاکہ گواہی دیتے وقت وہ دستیاب ہونگے۔ جب صاحبخانہ کی مخصوص ضرورت جان لی جاتی ہے تو یہ اس وقت خاصکر مفید ہونگے۔ جب نسبتاً پرانا شمارہ چھوڑا جاتا ہے تو عالمگیر کام کی خاطر عطیہ دینے کیلئے اس کے موقع کا صاحبخانہ سے مختصراً ذکر کرنا بالکل درست ہوگا۔