تھیوکریٹک خبریں
البانیہ: دسمبر ۱۹۹۱ سے لیکر دسمبر ۱۹۹۲ تک، پبلشروں کی تعداد ۲۴ سے ۱۰۷ تک بڑھ گئی۔ اس عرصہ کے دوران بائبل مطالعوں کی تعداد ۴ سے ۲۲۱ تک بڑھ گئی۔
وسطی افریقی ریپبلک: جنوری ۲۰، ۱۹۹۳ کو حکومت نے یہوواہ کے گواہوں کی تمام کارگزاریوں کو ازسرنو شروع کرنے کی اجازت دیتے ہوئے ایک حکمنامہ شائع کیا۔ وہاں کے بھائی اب اپنے کنگڈم ہالوں کو استعمال کرنے کے قابل ہونے اور کھلمکھلا ”روشنیبردار“ ڈسٹرکٹ کنونشن منعقد کرنے کے قابل ہونے سے خوش ہیں۔ منعقد کی جانے والی چھ کنونشنوں پر حاضری ۴،۷۳۹ تھی، اور ۱۲۱ نے بپتسمہ لیا۔