یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 6/‏93 ص.‏ 2
  • نوجوانو—‏مہارت سے اپنے قدموں کی راہنمائی کرو

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • نوجوانو—‏مہارت سے اپنے قدموں کی راہنمائی کرو
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۳
  • ملتا جلتا مواد
  • نوجوانو—‏یہوواہ کے دل کو شاد کرو
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۳
  • کیا آپ خدا کی خدمت کو اچھی طرح سے انجام دے رہے ہیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2019ء
  • اپریل—‏’‏محنت اور جانفشانی‘‏ کرنے کا وقت
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۱
  • نیکی کرنے میں سرگرم رہیں!‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۳
خدم 6/‏93 ص.‏ 2

نوجوانو—‏مہارت سے اپنے قدموں کی راہنمائی کرو

۱ ہمارا باپ، یہوواہ، نوجوان لوگوں کی روحانی ترقی میں ذاتی دلچسپی رکھتا ہے۔ دانشمندی سے اسکے پرمحبت احکام کو بغور سننے سے، نوجوان نہ صرف اسکے دل کو شاد کرتے ہیں بلکہ اپنی جانوں کیلئے تازگی بھی حاصل کرتے ہیں۔ (‏امثال ۲۷:‏۱۱،‏ متی ۱۱:‏۲۸-‏۳۰‏)‏ وہ یہوواہ کو اپنے قدموں کیلئے ماہرانہ راہنمائی فراہم کرنے دیتے ہیں۔—‏امثال ۱۶:‏۹‏۔‏

۲ مسیح یسوع نے اپنی جوانی میں ہی بطور ایک ایسے شخص کے نمونہ قائم کیا جس نے خدا اور انسان دونوں کی مقبولیت حاصل کی۔ (‏لوقا ۲:‏۵۲‏)‏ نوجوانوں کو بھی آجکل ایسا ہی کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ ایک نوجوان شخص کے قدموں کی ماہرانہ راہنمائی کو اسکی روحانی چیزوں کے حصول کی کوشش سے ظاہر ہونا چاہیے۔ ۱۲ سال کی عمر میں، یسوع یہوواہ کی بابت دوسروں سے بات کرنے کی اپنی خواہش کیلئے مشہور تھا۔ (‏لوقا ۲:‏۴۶، ۴۷‏)‏ نوجوان لوگوں نے آجکل دوسروں کے سامنے اپنے ایمان کی وضاحت کرنے کی ایسی ہی خواہش کا مظاہرہ کیا ہے۔—‏۷/۱ w۹۰ صفحات۔ ۲۹، ۳۰، ۱۲/۱ w۸۷ ص۔ ۲۱۔‏

۳ آپ نوجوان لوگ اب اور بالخصوص آنے والے موسم‌گرما کے مہینوں میں ”‏اپنے مال سے .‏.‏.‏ خداوند کی تعظیم“‏ کرنے کیلئے کیا کر سکتے ہیں؟ (‏امثال ۳:‏۹‏)‏ کیوں نہ اس وقت کو بڑھائیں جو آپ عموماً منادی کرنے اور خوشخبری کی تعلیم دینے کے کام میں، شاید ایک امدادی پائنیر کے طور پر بھی صرف کرتے ہیں؟ آپ اضافی شادمانی اور ان دیگر فوائد سے شاید حیران ہوں جو خدمتگزاری میں اضافی شرکت سے قدرتی طور پر حاصل ہوتے ہیں۔ یہ آپکو میدانی خدمت میں مختلف پبلشروں کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ کام کرنے کا موقع بھی دے گا۔ آپ اس ہفتے کے آخر پر اپنے ساتھ کام کرنے کیلئے ایک یا دو تجربہ‌کار پبلشروں کو دعوت دینے سے عین اسی وقت شروع کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔‏

۴ والدین اپنے بچوں کیلئے انکے ساتھ خدمتگزاری میں جانے کے علاوہ مشقی میقات کو استعمال کرنے کے ذریعے بہت زیادہ حوصلہ‌افزائی اور مدد فراہم کر سکتے ہیں۔ کلیسیا کے اندر دیگر پختہ اشخاص نوجوان لوگوں کو اپنے ہمراہ گھرباگھر کی خدمتگزاری اور واپسی ملاقات اور بائبل مطالعہ کے کام میں لے جانے کیلئے پوچھنے سے پہل کر سکتے ہیں۔ روحانی طور پر ایسے مضبوط پبلشروں کے ساتھ قریبی رفاقت نوجوانوں کو تقویت دے گی اور ”‏پختگی کی طرف قدم بڑھانے“‏ میں انکی مدد کریگی۔—‏عبرانیوں ۶:‏۱ NW۔‏

۵ ہر مسیحی کو اپنی تعلیم دینے کی لیاقت کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ نوجوان بھی مستثنی نہیں ہیں۔ کیا آپ نوجوان ان تفویضات کیلئے پوری طرح سے تیاری کرتے ہیں جنہیں تھیوکریٹک منسٹری سکول میں پیش کرنے کا شاید آپکو شرف حاصل ہو؟ کیا پڑھائی اور ذاتی مطالعہ اور غوروخوض کیلئے آپکا کوئی باقاعدہ جدول ہے؟ کیا آپ بخوشی اس مواد کا ذاتی اطلاق کرتے ہیں جس پر آپ غور کرتے ہیں؟ کیا آپ اجلاسوں کیلئے خوب تیاری کرتے ہیں تاکہ آپ مواد کی پوری سمجھ حاصل کریں گے اور تبصرے پیش کرنے کیلئے تیار ہونگے؟ کیا آپ اجلاسوں کے دوران پیش کئے جانے والے مفید نکات کو لکھتے اور ہماری بادشاہتی خدمتگزاری میں بیان‌کردہ تجاویز کو استعمال کرنے کی کوشش کرتے ہیں؟‏

۶ کنگڈم ہال کی صفائی میں حصہ لینے اور عمررسیدہ یا بیمار بھائی بہنوں کی روزمرہ کے کاموں اور دیگر عملی طریقوں سے مدد کرنے کے مواقع کو ہاتھ سے نہ جانے دیں۔ کنگڈم ہال کی دیکھ بھال کے اخراجات اور سوسائٹی کے عالمگیر کام کی اعانت کیلئے اپنے ذاتی باقاعدہ عطیات دینے سے غفلت نہ کریں۔‏

۷ اگر ہم یہوواہ کے کلام کے مطابق اس پر نگاہ رکھتے ہیں اور اسے اپنے قدموں کی راہنمائی کرنے دیتے ہیں تو وہ ہمیں خوشی اور خدمت کے اضافی استحقاقات کی طرف لے جائے گا۔—‏زبور ۱۱۹:‏۹‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں