یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 6/‏93 ص.‏ 1
  • گھرباگھر کی خدمتگزاری کے چیلنج کا سامنا کرنا

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • گھرباگھر کی خدمتگزاری کے چیلنج کا سامنا کرنا
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۳
  • ملتا جلتا مواد
  • باز آئے بغیر گھرباگھر
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۴
  • مضامین کی فہرست
    جاگو!‏—‏2019ء
  • گھربہ‌گھر مُنادی کرنا کیوں ضروری ہے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2008ء
  • آپ گھربہ‌گھر مُنادی میں درپیش مشکلات سے نپٹ سکتے ہیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2008ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۳
خدم 6/‏93 ص.‏ 1

گھرباگھر کی خدمتگزاری کے چیلنج کا سامنا کرنا

۱ ان بہتیروں کیلئے جو خالص پرستش کو اپناتے ہیں گھرباگھر جانے کا خیال یعنی اجنبیوں کے ساتھ ملاقات کرنا، ایک حقیقی چیلنج پیش کرتا ہے۔ لیکن یہوواہ کیلئے حقیقی محبت اس چیلنج کا سامنا کرنے میں ایک شخص کی مدد کرتی ہے اور ایسے لوگوں نے بھی جو فطرتاً بہت شرمیلے ہیں خوشخبری کے کل‌وقتی مناد بننے کی حد تک ترقی کی ہے۔‏

۲ بائبل سے یہ عیاں ہے کہ ابتدائی مسیحی گھرباگھر جانے سے خدا کی بادشاہت کی خوشخبری کو پھیلاتے تھے۔ (‏اعمال ۵:‏۴۲،‏ ۲۰:‏۲۰، ۲۱‏)‏ اس ۲۰ ویں صدی میں مسیحیوں کے طور پر، ہم بھی اس کام میں حصہ لیتے ہیں۔ خدا کیلئے اور ہمارے پڑوسی کیلئے ہماری محبت ہمیں اس کام کو کرنے کی تحریک دیتی ہے اگرچہ ہمیں بے‌رخی، جھنجھلاہٹ، ذلت، یا براہ‌راست مخالفت کا سامنا ہو سکتا ہے۔‏

۳ چیلنج کا سامنا کرنا جو کام سرانجام دیتا ہے:‏ ہر بار جب ہم ملاقات کرتے ہیں تو ہم یہ جانتے ہوئے کہ آخرکار مجموعی نتیجہ بادشاہتی پھل کا پیدا کیا جانا ہو سکتا ہے سچائی کے کچھ بیج بونے کی کوشش کرتے ہیں۔ (‏واعظ ۱۱:‏۶‏)‏ انفرادی حالات بدل جاتے ہیں۔ کوئی ایسی بات واقع ہو سکتی ہے جو صاحب‌خانہ کیلئے جو کچھ ہم میں سے کسی نے دروازہ پر کہا تھا اسکی بابت سوچنے کا موجب بن سکتی ہے، اور اگلی دفعہ وہ مزید خیرمقدم کرنے والا ہو سکتا ہے۔‏

۴ ہماری گھرباگھر کی خدمتگزاری ایسے اشخاص کو جو سچائی اور راستبازی کی طرف مائل ہیں، ابدی زندگی کی راہ پر ڈالتے ہوئے یہوواہ اور اسکے مقاصد کی بابت سیکھنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ پس وہ جو دنیاوی عشرتوں میں لگے ہوئے ہیں انہیں مشفقانہ طور پر آگاہی دی جاتی ہے کہ انہیں یہوواہ کی خوشنودی سے استفادہ کرنے کیلئے تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔ یہ خدمتگزاری یہوواہ کے نام کو مشہور کرتی اور اسکے لئے عزت لاتی ہے، خواہ اصحاب‌خانہ سنیں یا نہ سنیں۔—‏حزقی‌ایل ۳:‏۱۱۔‏

۵ خدمتگزاری میں کام کرنا بے‌غرض محبت، خوشی، اطمینان، اور تحمل جیسے روح کے پھلوں کو فروغ دینے میں ہماری مدد کرتا ہے۔ (‏گلتیوں ۵:‏۲۲‏)‏ چونکہ اس میں دوسروں کیلئے بھلائی کرنا شامل ہے اسلئے یہ فروتن اور ہمدرد ہونے میں ہماری مدد کرتا ہے۔ یہوواہ کے کام میں مشغول رہنا دنیا سے ہماری حفاظت کرنے کا کام دیتا ہے۔—‏۱-‏کرنتھیوں ۱۵:‏۵۸‏۔‏

۶ چیلنج کا سامنا کرنے کیلئے مدد:‏ نئے اشخاص کو یہ سیکھنے کی ضرورت ہے کہ کیسے اس نہایت ہی ولولہ‌انگیز کام میں شریک ہوں۔ اکثر ان میں اعتماد کی کمی ہوتی ہے اور اسلئے محض گھرباگھر جانے کے خیال ہی سے بے‌حوصلہ ہو سکتے ہیں۔ ہم انکے ساتھ عام اعتراضات اور جو کچھ ہم جواب میں کہہ سکتے ہیں اسکی بابت بات‌چیت کر سکتے ہیں۔ ہم قاطع‌گفتگو کا جواب دینے پر ریزننگ بک میں دی گئی عمدہ تجاویز میں سے چند کو استعمال کرنے کی مشق کر سکتے ہیں۔ کیوں نہ میدانی خدمتگزاری کیلئے تیاری کرنے میں انکی مدد کرنے کی پیشکش کریں؟ میدانی خدمت کے اجلاسوں پر باقاعدگی کیساتھ حاضر ہونے سے اور بعدازاں زیادہ تجربہ‌کار پبلشروں کیساتھ کام کرنے سے بھی وہ کافی مدد حاصل کر سکتے ہیں۔ گروپ کیساتھ کام کرنا بہت تقویت‌بخش ہو سکتا ہے۔‏

۷ جب ہم گھرباگھر جاتے ہیں تو ہمارے پاس اپنے خدا، یہوواہ کی نمائندگی کرنے کا شرف ہوتا ہے۔ حقیقی طور پر خدا کیساتھ کام کرنے والا ہونے کی نسبت کسی کے پاس اور کیا بڑا اعزاز ہو سکتا ہے؟ (‏۱-‏کرنتھیوں ۳:‏۹‏)‏ اگر ہم اس پر توکل کرتے ہیں تو اسکی روح گھرباگھر کی خدمتگزاری کے چیلنج کا سامنا کرنے میں ہماری مدد کریگی۔—‏۲-‏کرنتھیوں ۳:‏۵‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں