یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م01 1/‏4 ص.‏ 8
  • انڈیا—‏”‏انیکتا میں ایکتا“‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • انڈیا—‏”‏انیکتا میں ایکتا“‏
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2001ء
  • ملتا جلتا مواد
  • کیا آپ کے لئے یہ بہترین پیشہ ثابت ہو سکتا ہے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2001ء
  • کیا آپ خود کو دستیاب رکھ سکتے ہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۱
  • وہ اچھے کام جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2019ء)‏
  • بیت‌ایل کیا ہے؟‏
    کون لوگ یہوواہ خدا کی مرضی پر چلتے ہیں؟‏
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2001ء
م01 1/‏4 ص.‏ 8

بادشاہتی مُناد رپورٹ دیتے ہیں

انڈیا—‏”‏انیکتا میں ایکتا“‏

انڈیا میں قومی یک‌جہتی کے اظہار کے لئے ‏”‏انیکتا میں ایکتا“‏ (‏تضاد میں اتحاد)‏ کا مقبول نعرہ لگایا جاتا ہے۔ اس وسیع مُلک میں ثقافت، زبان، مذہب، رنگ‌ونسل، لباس اور کھانے‌پینے میں بڑے فرق کے باوجود اتحاد قائم رکھنا کوئی معمولی کام نہیں ہے۔ تاہم، انڈیا میں یہوواہ کے گواہوں کے دفترانتظامیہ میں بہت سی ریاستوں اور علاقوں سے تعلق رکھنے والے اور مختلف زبانیں بولنے والے لوگوں کا اتحاد نمایاں ہے۔‏

‏• انڈیا کے انتہائی شمال‌مغربی علاقے پنجاب سے تعلق رکھنے والی ایک نوجوان لڑکی راج‌رانی سے ملیں۔ جب راج‌رانی سکول میں تھی تو اسکی ایک ہم‌جماعت نے یہوواہ کے گواہوں کیساتھ بائبل مطالعہ شروع کِیا۔ اس نوجوان لڑکی نے بائبل کیلئے راج‌رانی کی دلچسپی بڑھانے کی کوشش کی۔ یہ ہم‌جماعت لڑکی زیادہ انگریزی نہیں جانتی تھی اور اُس وقت مینارِنگہبانی پنجابی میں دستیاب بھی نہیں تھا اسلئے اُس نے اپنے لئے رسالے کے مواد کا ترجمہ کرنے کیلئے راج‌رانی سے مدد کی درخواست کی۔ راج‌رانی مینارِنگہبانی کی معلومات سے اسقدر متاثر ہوئی کہ اس نے اپنے والدین کی مخالفت کے باوجود یہوواہ خدا کیلئے اپنی زندگی مخصوص کر دی۔ آج انڈیا کے بیت‌ایل میں خدمت کرتے ہوئے وہ وہی کام کر رہی ہے جس نے اُسے سچائی سے روشناس کرایا تھا۔ وہ مسیحی مطبوعات کا پنجابی میں ترجمہ کرتی ہے!‏

‏• انڈیا کے ایک اَور علاقے، جنوب‌مغربی ریاست کیرالا سے تعلق رکھنے والے بیجو کی بابت بھی غور کریں۔ اُسے حب‌الوطنی تقریبات کے دوران غیرجانبدارانہ مؤقف اختیار کرنے کی وجہ سے ہائی سکول سے خارج کر دیا گیا۔ سچی پرستش کی امتیازی کامیابی پر منتج ہونے والے ایک طویل عدالتی مقدمے کے بعد، بیجو کو سکول میں دوبارہ داخلہ مل گیا تھا۔‏a اسکے بعد اُس نے کالج میں بھی داخلہ لیا۔ تاہم، وہاں کے بداخلاق ماحول میں اپنے غیرمطمئن ضمیر کی وجہ سے، اُس نے پہلے ہی سال میں کالج چھوڑ دیا۔ اب بیت‌ایل میں دس سال خدمت کرنے کے بعد، وہ محسوس کرتا ہے کہ اس نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی نسبت، مختلف مگر متحد اشخاص پر مشتمل بیت‌ایل خاندان کے فرد کے طور پر زیادہ فائدہ حاصل کِیا ہے۔‏

‏• نورما اور لی‌لی جنکی عمریں ۷۰ سال سے زائد ہیں کئی سالوں سے بیوہ ہیں۔ دونوں کو کُل‌وقتی خدمت میں ۴۰ سال سے زائد عرصہ ہو گیا ہے۔ لی‌لی تقریباً ۲۰ سال سے برانچ میں تامل زبان کا ترجمہ کر رہی ہے۔ نورما ۱۳ سال پہلے اپنے شوہر کی وفات کے بعد بیت‌ایل میں آئی تھی۔ مستعد اور فرض‌شناس کارکنوں کے طور پر عمدہ مثال قائم کرنے کے علاوہ، وہ پورے بیت‌ایل خاندان پر متحد کرنے والا اثر رکھتی ہیں۔ وہ مہمان‌نواز ہیں اور خاندان کے دیگر نوجوان اراکین کی رفاقت سے لطف‌اندوز ہوتی ہیں۔ نیز وہ اپنی مسیحی زندگی کے طویل تجربے میں دوسروں کو شریک کرنے سے خوشی حاصل کرتی ہیں۔ نوجوان بھی انہیں رفاقت کیلئے اپنے کمروں میں بلا‌تے ہیں اور ضرورت کے وقت ان کی مدد بھی کرتے ہیں۔ ان کی مثالیں واقعی عمدہ ہیں!‏

بہتیری جگہوں پر جھگڑا اور فساد برپا کرنے والے اختلافات پر قابو پا کر یہ رضاکار کارکُن دوسروں کی خدمت کرنے کے لئے انڈیا میں متحد بیت‌ایل خاندان کے طور پر خوشی کے ساتھ اکٹھے کام کرتے ہیں۔—‏زبور ۱۳۳:‏۱‏۔‏

‏[‏فٹ‌نوٹ]‏

a دیکھیں مینارِنگہبانی اپریل ۱۹۸۸، صفحہ ۳۱۔‏

‏[‏صفحہ ۸ پر تصویر کا حوالہ]‏

Background: Mountain High Maps® Copyright © 1997 Digital

cnI ,modsiW.‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں