یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م99 1/‏12 ص.‏ 30-‏31
  • ماؤنٹ ایتھوس ایک ”‏مُقدس پہاڑ“‏؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ماؤنٹ ایتھوس ایک ”‏مُقدس پہاڑ“‏؟‏
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1999ء
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • ایک خانقاہی ”‏کوہِ‌مُقدس“‏
  • آج کا ماؤنٹ ایتھوس
  • سب کیلئے ”‏مُقدس پہاڑ“‏
  • اُسکی روحانی ضروریات پوری ہوئیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2001ء
  • یہوواہ سے کِیا ہوا ایک وعدہ
    پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1999ء
م99 1/‏12 ص.‏ 30-‏31

ماؤنٹ ایتھوس ایک ”‏مُقدس پہاڑ“‏؟‏

شمالی یونان میں ماؤنٹ ایتھوس، آرتھوڈکس چرچ کے تقریباً ۲۲۰ ملین اراکین کیلئے ”‏آرتھوڈکس مسیحی دُنیا کا سب سے مُقدس پہاڑ“‏ ہے۔ ایتھوس کے ”‏مُقدس پہاڑ“‏ کی زیارت ایک سہانا خواب ہے۔ یہ ”‏مُقدس پہاڑ“‏ کیا ہے؟ اسے اتنی زیادہ اہمیت کیسے حاصل ہوئی؟ اِسکے علاوہ کیا یہ ایک ایسا ”‏پہاڑ“‏ ہے جس کی طرف خداترس لوگوں کو روحانی راہنمائی اور سچی پرستش کیلئے متوجہ ہونا چاہئے؟‏

بائبل میں ”‏کوہِ‌مُقدس“‏ کی اصطلا‌ح پائی جاتی ہے۔ اسکا تعلق سچے خدا، یہوواہ کی پاک، خالص اور بلند پرستش کیساتھ ہے۔ کوہِ‌صیون کو قدیم یروشلیم میں ”‏کوہِ‌مُقدس“‏ کی حیثیت اُس وقت حاصل ہوئی جب داؤد بادشاہ عہد کا صندوق وہاں لایا تھا۔ (‏زبور ۱۵:‏۱؛‏ ۴۳:‏۳؛‏ ۲-‏سموئیل ۶:‏۱۲،‏ ۱۷‏)‏ کوہِ‌موریاہ پر سلیمان کی ہیکل تعمیر ہونے کے بعد، ہیکل بھی ”‏صیوؔن“‏ کے علاقے میں شامل ہو گئی؛ لہٰذا، صیون خدا کا ”‏کوہِ‌مُقدس“‏ ہی رہا۔ (‏زبور ۲:‏۶؛‏ یوایل ۳:‏۱۷‏)‏ یروشلیم میں خدا کی ہیکل ہونے کی وجہ سے بسااوقات اس شہر کو بھی خدا کا ”‏کوہِ‌مُقدس“‏ کہا جاتا تھا۔—‏یسعیاہ ۶۶:‏۲۰؛‏ دانی‌ایل ۹:‏۱۶،‏ ۲۰‏۔‏

ہمارے زمانے کی بابت کیا ہے؟ کیا ماؤنٹ ایتھوس—‏یا کوئی دوسرا اُونچا مقام—‏”‏کوہِ‌مُقدس“‏ ہے جہاں لوگوں کو قابلِ‌قبول طریقے سے خدا کی پرستش کرنے کیلئے جمع ہونا چاہئے؟‏

ایک خانقاہی ”‏کوہِ‌مُقدس“‏

ماؤنٹ ایتھوس جزیرہ‌نما کیل‌سیڈس کے مشرقی کنارے پر خشکی کی ایک چھوٹی پٹی پر واقع ہے جو جدید زمانے کے تھسلنیکے کے مشرق میں بحیرۂ‌ایجین سے نکلتی ہے۔ یہ سنگِ‌مرمر کی ایک جاذبِ‌توجہ چوٹی ہے جو سطح سمندر سے عموداً ۶،۶۶۷ فٹ اُونچی ہے۔‏

ایتھوس کو عرصۂ‌دراز سے ایک مُقدس مقام خیال کِیا جاتا ہے۔ یونانی اساطیر میں کوہِ‌اولمپس سے پہلے یہ دیوتاؤں کی سکونت‌گاہ تھا۔ قسطنطین اعظم کے بعد (‏چوتھی صدی س.‏ع.‏)‏ کے کسی وقت میں، ایتھوس مسیحی دُنیا کی کلیسیاؤں کے لئے ایک مُقدس مقام بن گیا تھا۔ ایک روایت کے مطابق، ”‏کنواری“‏ مریم اور مبشر یوحنا نے لعزر سے ملنے کیلئے قبرص جاتے وقت اچانک ایک شدید طوفان آ جانے کی وجہ سے ایتھوس میں قیام کِیا تھا۔ پہاڑ کی خوبصورتی کو دیکھ کر مریم نے اسے یسوع سے مانگ لیا۔ لہٰذا، ایتھوس ”‏مُقدس کنواری کا باغ“‏ کے طور پر بھی مشہور ہو گیا۔ بزنطینی دور کے وسط میں، تمام پہاڑی علاقہ کوہِ‌مُقدس کے طور پر مشہور ہو گیا۔ شہنشاہ قسطنطین IX مونم‌آکس کے حکم سے ۱۱ویں صدی کے وسط میں یہ نام سرکاری طور پر قبول کر لیا گیا تھا۔‏

ایتھوس چٹانی سطح اور الگ‌تھلگ ہونے کی وجہ سے، زاہدانہ زندگی بسر کرنے کیلئے بالکل موزوں جگہ ہے۔ صدیوں سے یہ تمام آرتھوڈکس دُنیا—‏یونانیوں، سربیائیوں، رومانیوں، بلغاریوں، روسیوں وغیرہ—‏کے مذہبی لوگوں کی دلچسپی کا مرکز رہا ہے جنہوں نے یہاں اپنی بیشمار خانقاہیں، چرچ اور آبادیاں قائم کیں ہیں۔ ان میں سے تقریباً ۲۰ ابھی باقی ہیں۔‏

آج کا ماؤنٹ ایتھوس

آجکل، ایتھوس ایک خودمختار علاقہ ہے جس کے چارٹر کو ۱۹۲۶ میں منظور کِیا گیا تھا۔ یہاں مقیم راہبوں کی تعداد کافی عرصہ تک کم رہنے کے بعد اب ۲،۰۰۰ سے زیادہ ہو گئی ہے۔‏

ہر خانقاہ کے اپنے کھیت، عبادت‌گاہیں اور آبادیاں ہیں۔ ان راہبوں کا سب سے آخری مُقدس مقام کارولیا کی آبادی میں ہے جو ماؤنٹ ایتھوس کی چکرا دینے والی بلند چٹانوں پر بنائی گئی ہے۔ یہاں پر موجود جھونپڑیوں تک محض پگڈنڈیوں، پتھریلے راستوں اور ایک دوسرے سے جڑی ہوئی زنجیروں کے ذریعے ہی پہنچا جا سکتا ہے۔ ایتھوس میں، راہب ابھی تک بزنطینی گھڑی (‏جس میں دن کا آغاز سورج غروب ہونے کیساتھ ہوتا ہے)‏ اور جولین کیلنڈر ‏(‏گریگورئین کیلنڈر سے ۱۳ دن پیچھے)‏ کو استعمال کرتے ہوئے روزمرّہ عبادت کے قدیم معمول کی پیروی کرتے ہیں۔‏

اگرچہ اس مذہبی جگہ کا ”‏تقدس“‏ ایک عورت کی وجہ سے ہے توبھی ۱۰۰۰ سال سے یہاں رہنے والے راہبوں نے خواجہ‌سراؤں یا بے‌ریش مردوں—‏انسانی یا حیوانی—‏ناری کا اس جزیرے میں داخلہ ممنوع قرار دے رکھا ہے۔ حال ہی میں، بے‌ریش مردوں اور چند ایک مادہ جانوروں کے سلسلے میں قانون کچھ نرم کر دیا گیا ہے تاہم، عورتوں پر ابھی بھی یہ پابندی ہے کہ وہ ایتھوس کے ساحل سے ۵۵۰ گز [‏۵۰۰ میٹر]‏ دُور رہیں۔‏

سب کیلئے ”‏مُقدس پہاڑ“‏

کیا ایتھوس ہی وہ ”‏مُقدس پہاڑ“‏ ہے جہاں خداپرست مسیحیوں کو پرستش کیلئے آنا چاہئے؟ ایک سامری عورت سے گفتگو کرتے ہوئے جو یہ سمجھتی تھی کہ خدا کی پرستش کوہِ‌گرزیم پر کی جانی چاہئے، یسوع نے یہ بات واضح کر دی کہ اب سے لیکر کوئی حقیقی پہاڑ خدا کی پرستش کا مقام نہیں ہوگا۔ یسوع نے کہا، ”‏وہ وقت آتا ہے کہ تم نہ تو اس پہاڑ [‏گرزیم]‏ پر باپ کی پرستش کروگے اور نہ یرؔوشلیم میں۔“‏ کیوں؟ ”‏خدا روح ہے اور ضرور ہے کہ اُسکے پرستار روح اور سچائی سے پرستش کریں۔“‏—‏یوحنا ۴:‏۲۱،‏ ۲۴‏۔‏

ہمارے زمانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، یسعیاہ بنی نے پیشینگوئی کی کہ ”‏یہوواہ کے گھر کا پہاڑ“‏ ایک علامتی پہاڑ ”‏پہاڑوں کی چوٹی پر قائم کِیا جائیگا اور ٹیلوں سے بلند ہوگا“‏ اور علامتی معنوں میں سب قومیں وہاں پہنچیں گی۔—‏یسعیاہ ۲:‏۲، ۳‏۔‏

خدا کیساتھ قابلِ‌قبول رشتہ اُستوار کرنے کے خواہشمند مردوں اور عورتوں کو ”‏روح اور سچائی“‏ سے یہوواہ کی پرستش کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔ دُنیا بھر میں لاکھوں لوگوں نے ’‏یہوواہ کے پہاڑ‘‏ کی طرف جانے والی راہ تلاش کر لی ہے۔ دوسرے لوگوں کیساتھ وہ بھی ایک یونانی وکیل کی طرح کے احساسات رکھتے ہیں جس نے ایتھوس کی بابت یوں کہا:‏ ”‏مجھے یقین نہیں آتا کہ روحانیت دیواروں یا خانقاہوں میں مقید ہے۔“‏—‏مقابلہ کریں اعمال ۱۷:‏۲۴‏۔‏

‏[‏صفحہ 31 پر بکس]‏

عرصۂ‌دراز سے پوشیدہ قیمتی ذخیرہ

ایتھوس پر مقیم راہبوں نے صدیوں کے دوران اندازاً ۱۵،۰۰۰ قلمی نسخے جمع کر لئے ہیں جن میں سے بعض چوتھی صدی کے ہیں، یوں یہ دُنیا کا نہایت بیش‌قیمت ذخیرہ ہے۔ انتہائی قدیم مُصوّری، مورتیوں، مجسّموں اور دھات کے فنکارانہ کام کے علاوہ، یہاں اناجیل، مزامیر اور گیتوں کے طومار، مکمل جلدیں اور اوراق موجود ہیں۔ یہ تخمینہ لگایا گیا ہے کہ دُنیا میں پائے جانے والے یونانی قلمی نسخہ‌جات کا ایک چوتھائی حصہ ماؤنٹ ایتھوس پر موجود ہے اگرچہ بیشتر کی ابھی صحیح طور پر فہرست بنانے کی ضرورت ہے۔ سن ۱۹۹۷ میں، راہبوں نے پہلی مرتبہ اپنے ذخیرے میں سے کچھ چیزوں کو تھسلنیکے میں نمائش میں رکھنے کی اجازت دی تھی۔‏

‏[‏صفحہ 31 پر تصویر کا حوالہ]‏

Telis/Greek National Tourist Organization

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں