یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م92 1/‏5 ص.‏ 7-‏8
  • دعائیں جن کا جواب یقینی ہے

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • دعائیں جن کا جواب یقینی ہے
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—1992ء
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • ‏”‏تیرا نام پاک مانا جائے“‏
  • ‏”‏تیری بادشاہی آئے“‏
  • ‏”‏تیری مرضی پوری ہو“‏
  • جب بادشاہی حکومت کرتی ہے
  • ‏’‏اَے خداوند!‏ ہمیں دُعا کرنا سکھا‘‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2004ء
  • یسوع مسیح کی سکھائی ہوئی دُعا کے مطابق زندگی گزاریں—‏پہلا حصہ
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2015ء
  • خدا کی بادشاہت کیا ہے؟‏
    پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں
  • کیا آپ کی دعائیں ”‏بخور کی مانند“‏ ہیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1999ء
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—1992ء
م92 1/‏5 ص.‏ 7-‏8

دعائیں جن کا جواب یقینی ہے

دعائیں ایسی بھی ہیں جنکا قطعی طور پر جواب ملے گا۔ انکے مفہوم کا اظہار ایک نمونے میں کیا گیا ہے جو یسوع مسیح نے اپنے شاگردوں کو دیا جب اس نے کہا:‏ ”‏پس تم اس طرح دعا کیا کرو:‏ ”‏اے ہمارے باپ تو جو آسمان پر ہے تیرا نام پاک مانا جا ئے۔ تیری بادشاہی آ ئے۔ تیری مرضی جیسی آسمان پر پوری ہوتی ہے زمین پر بھی ہو۔“‏“‏ متی ۶:‏۹-‏۱۳‏۔‏

یسوع کی نمونے کی دعا کے ان الفاظ کو لاکھوں مرتبہ دہرایا گیا ہے۔ اگرچہ مسیح نے اپنے سچے پیروکاروں سے اس طرح کی دعا ہی کو دہرانے کی توقع نہیں کی تھی، بلکہ اسی طرح کے جذبات کا اظہار کرنے والی التجاؤں کا جواب یقینی ہے۔ (‏متی ۶:‏۷، ۸‏)‏ پس، خدا کے نام کو پاک ماننا کیا مطلب رکھتا ہے؟ اسکی بادشاہی کے آنے کے لئے کیوں دعا کی جا ئے؟ اور خدا کی مرضی کے پورا ہونے کی درخواست کیوں کی جا ئے؟‏

‏”‏تیرا نام پاک مانا جائے“‏

یہوواہ، ”‏تمام زمین پر بلندوبالا ہے،“‏ جس کو یسوع نے ”‏اے ہمارے باپ تو جو آسمان پر ہے“‏ کے طور پر مخاطب کیا ہے۔ (‏زبور ۸۳:‏۱۸‏)‏ خدا اسرائیلیوں کو مصری غلامی سے رہائی دلانے اور انکے ساتھ ایک عہد کے رشتے میں داخل ہونے سے ان کا ”‏باپ بن گیا“‏ تھا۔ (‏استثنا ۳۲:‏۶، ۱۸، خروج ۴:‏۲۲،‏ یسعیاہ ۶۳:‏۱۶‏)‏ آجکل، ممسوح مسیحی یہوواہ کے لئے باپ کی طرح کا پرمحبت احترام رکھتے ہیں۔ (‏رومیوں ۸:‏۱۵‏)‏ اور انکے ساتھی جو زمینی امید رکھتے ہیں، اسی طرح سے یہوواہ خدا سے اپنے باپ کے طور پر دعا کرتے ہیں۔ یوحنا ۱۰:‏۱۶،‏ مکاشفہ ۷:‏۱-‏۹‏۔‏

لیکن خدا کے نام کے پاک مانے جانے کیلئے دعا کیوں کریں؟ باغ‌عدن میں پہلے انسانی جوڑے کی بغاوت سے لیکر، الہی نام پر بدنامی لائی گئی ہے۔ ایسی دعا کے جواب میں، یہوواہ اس تمام بدنامی کو صاف کریگا جو کبھی اس کے یادگاری نام پر لائی گئی ہے۔ (‏زبور ۱۳۵:‏۱۳‏)‏ وہ زمین سے بدکاری کو ہٹانے سے ایسا کریگا۔ اس وقت کی بابت، خدا نے حزقی‌ایل نبی کے ذریعے کہا:‏ ”‏اور میں یقیناً اپنی بزرگی اور تقدیس کراؤنگا اور بہت سی قوموں کی نظروں میں مشہور ہونگا اور وہ جانینگی کہ میں یہوواہ ہوں۔“‏ حزقی‌ایل ۳۸:‏۲۳، NW۔‏

یہوواہ خدا پاک اور بیداغ ہے۔ اس لئے اسکے نام کی تقدیس ہونی چاہیے، یا اسے پاک چیز کے طور پر الگ رکھنا چاہیے۔ وہ خود کو تمام مخلوقات کے سامنے پاک ٹھہرا کر اپنی قدوسیت کو ظاہر کریگا۔ (‏حزقی‌ایل ۳۶:‏۲۳)‏ جو اسکی خوشنودی اور ابدی زندگی چاہتے ہیں انہیں خوف کے ساتھ اسکا احترام کرنے اور اسکو تمام دوسروں سے بلندتر اور الگ رکھنے سے اسکے نام کی تقدیس کرنی چاہیے۔ (‏احبار ۲۲:‏۳۲،‏ یسعیاہ ۸:‏۱۳،‏ ۲۹:‏۲۳‏)‏ اسی کے مطابق، یسوع نے اپنے پیروکاروں کو دعا کرنے کے لئے کہا:‏ ”‏تیرا نام پاک مانا جا ئے“‏ یا ”‏مقدس رکھا جا ئے، پاک سمجھا جائے۔“‏ ہم یقین رکھ سکتے ہیں کہ خدا یسوع کی نمونے کی دعا کے اس حصے کا جواب ضرور دیگا۔‏

‏”‏تیری بادشاہی آئے“‏

‏”‏تیری بادشاہی آ ئے“‏ یسوع نے اپنے پیروکاروں کو یہ بھی دعا کرنے کیلئے کہا۔ خدا کی بادشاہی کے آنے کے لئے دعاؤں کا جواب ضرور ہی ملے گا۔ بادشاہی یہوواہ کی مطلق‌العنان حکمرانی ہے جسکا اظہار اسکے بیٹے، یسوع مسیح، اور ساتھی ”‏مقدس لوگوں“‏ کے ہاتھوں میں ایک آسمانی مسیحائی حکومت کے ذریعے کیا گیا ہے۔ (‏دانی‌ایل ۷:‏۱۳، ۱۴،‏ ۱۸،‏ ۲۲،‏ ۲۷،‏ یسعیاہ ۹:‏۶، ۷‏)‏ یہوواہ کے گواہ بہت پہلے ہی صحائف سے ثابت کر چکے ہیں کہ یسوع کو آسمانی بادشاہ کے طور پر ۱۹۱۴ کے سال میں تخت‌نشین کیا گیاتھا۔ پھر، کیوں کسی کو بادشاہی کے ”‏آ نے“‏ کیلئے دعا کرنی چاہیے؟‏

بادشاہی کے آنے کیلئے دعا کرنے کا حقیقی مطلب یہ ہے کہ یہ زمین پر الہی حکمرانی کے تمام دشمنوں کے خلاف آئے۔ اب جلد ہی ”‏[‏خدا کی]‏ بادشاہت ان تمام [‏زمینی]‏ مملکتوں کو ٹکڑےٹکڑے اور نیست کر یگی اور خود ابد تک قائم رہے گی۔“‏ (‏دانی‌ایل ۲:‏۴۴‏)‏ یہ وقوعہ یہوواہ کے نام کی تقدیس کا سبب بنے گا۔‏

‏”‏تیری مرضی پوری ہو“‏

یسوع نے اپنے شاگردوں کو دعا کرنے ‎“کیلئے مزید ہدایت دی:‏ ”‏تیری مرضی جیسے آسمان پر پوری ہوتی ہے زمین پر بھی پوری ہو۔“‏ یہ ایک درخواست ہے کہ یہوواہ زمین کیلئے اپنی مرضی کی مطابقت میں کارروائی کرے۔ یہ زبورنویس کے اظہار کی طرح ہی ہے:‏ ”‏آسمان اور زمین میں سمندر اور گہراؤ میں [‏یہوواہ]‏ نے جو کچھ چاہا وہی کیا۔ وہ زمین کی انتہا سے بخارات اٹھاتا ہے وہ بارش کیلئے بجلیاں بناتا ہے اور اپنے مخزنوں سے آندھی نکالتا ہے اسی نے مصر کے پہلوٹھوں کو مارا کیا انسان کے کیا حیوان کے۔ اے مصر! اسی نے تجھ میں فرعون اور اسکے سب خادموں پر نشان اور عجائب ظاہر کئے اس نے بہت سی قوموں کو مارا اور زبردست بادشاہوں کو قتل کیا۔“‏ زبور ۱۳۵:‏۶-‏۱۰‏۔‏

زمین پر یہوواہ کی مرضی کے پورا ہونے کے لئے دعا کرنا ایک التجا ہے کہ وہ اس کرہ‌ارض کے لئے اپنے مقاصد کو پورا کرے۔ اس میں اپنے مخالفوں کو مستقل طور پر ہٹا دینا شامل ہے، جیسے کہ اس نے قدیم وقتوں میں بھی چھوٹے پیمانے پر ہٹایا تھا۔ (‏زبور ۸۳:‏۹-‏۱۸،‏ مکاشفہ ۱۹:‏۱۹-‏۲۱‏)‏ پوری زمین پر اور کل کائنات میں یہوواہ کی مرضی کے پورا ہونے کے لئے دعاؤں کا جواب یقینی طور پر ملے گا۔‏

جب بادشاہی حکومت کرتی ہے

بدکاری کی بجائے جو اب انسانی معاشرے میں سرایت کرتی ہے، اس وقت کیا توقع کی جا سکتی ہے جب خدا کی بادشاہی حکومت کرتی ہے اور الہی مرضی آسمان کی طرح زمین پر پوری ہوتی ہے؟ پطرس رسول کے مطابق، ”‏[‏خدا ]‏ کے وعدے کے موافق ہم نئے آسمان اور نئی زمین کا انتظار کرتے ہیں جن میں راستبازی بسی رہیگی۔“‏ (‏۲-‏پطرس ۳:‏۱۳‏)‏ ”‏نئے آسمان“‏ حکمرانی کرنے والی راستباز روحانی قوتیں یسوع مسیح اور آسمانی بادشاہی میں ۱۴۴۰۰۰ اسکے ہم‌میراث ہیں۔ (‏رومیوں ۸:‏۱۶، ۱۷،‏ مکاشفہ ۱۴:‏۱-‏۵،‏ ۲۰:‏۴-‏۶‏)‏ ”‏نئی زمین“‏ کوئی اور زمینی کرہ نہیں ہے۔ بلکہ یہ زمین پر رہنے والا لوگوں کا ایک راستباز معاشرہ ہے۔ مقابلہ کریں زبور ۹۶:‏۱‏۔‏

بادشاہی حکمرانی کے تحت، زمین ایک عالمگیر فردوس میں تبدیل کر دی جائے گی۔ (‏لوقا ۲۳:‏۴۳‏)‏ اس وقت فرمانبردار بنی‌آدم حقیقی امن اور ترقی سے لطف‌اندوز ہو نگے۔ (‏زبور ۷۲:‏۱-‏۱۵،‏ مکاشفہ ۲۱:‏۱-‏۵‏)‏ اگر آپ وفادار زمینی رعایا پر مسیحائی حکمرانی کے وفادار علمبردار ہیں تو آپ بھی اس مسرور جم‌غفیر میں شامل ہو سکتے ہیں۔ ایسی حکمرانی کے علمبردار یہوواہ کے نام کی تقدیس، اس کی بادشاہی کے آ نے، اور اس کی مرضی کے پورے ہونے کے لئے خلوصدلی دعا کرتے ہیں۔ ان کی دلی دعاؤں کا جواب دیا جانا یقینی ہے۔ (‏۷ ۹/۱۵ w۹۱)‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں