یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • dml سبق 7
  • کوشش کرتے رہیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • کوشش کرتے رہیں
  • محبت دِکھائیں—‏شاگرد بنائیں
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • پولُس رسول کی مثال
  • ہم پولُس رسول سے کیا سیکھتے ہیں؟‏
  • پولُس رسول کی مثال پر عمل کریں
  • خاکسار بنیں
    محبت دِکھائیں—‏شاگرد بنائیں
  • دلچسپی دِکھائیں
    محبت دِکھائیں—‏شاگرد بنائیں
  • صبر سے کام لیں
    محبت دِکھائیں—‏شاگرد بنائیں
  • دلچسپی دکھانے والوں کے ساتھ دوبارہ ملاقات کب کریں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۹
مزید
محبت دِکھائیں—‏شاگرد بنائیں
dml سبق 7

بات‌چیت جاری رکھنا

پولُس رسول ایک سکول کے ہال میں کچھ لوگوں کو بادشاہت کی خوش‌خبری سنا رہے ہیں۔‏

اعما 19:‏8-‏10

سبق نمبر 7

کوشش کرتے رہیں

اصول:‏ ’‏وہ تعلیم دیتے رہے اور خوش‌خبری سناتے رہے۔‘‏—‏اعما 5:‏42‏۔‏

پولُس رسول کی مثال

پولُس رسول ایک سکول کے ہال میں کچھ لوگوں کو بادشاہت کی خوش‌خبری سنا رہے ہیں۔‏

ویڈیو:‏ پولُس رسول نے اِفسس میں خوش‌خبری سنانے کی کوشش نہ چھوڑی

1.‏ ویڈیو دیکھیں یا اعمال 19:‏8-‏10 کو پڑھیں۔‏ پھر اِن سوالوں پر غور کریں:‏

  1. الف.‏ مخالفت کی وجہ سے بے‌حوصلہ ہونے کی بجائے پولُس رسول نے اُن لوگوں کی مدد کیسے کی جنہوں نے اُن کے پیغام میں دلچسپی دِکھائی؟‏

  2. ب.‏ جن لوگوں نے پولُس رسول کے پیغام میں دلچسپی دِکھائی، پولُس اُن کو تعلیم دینے کے لیے اُن کے پاس کتنی بار اور کتنے عرصے تک جاتے رہے؟‏

ہم پولُس رسول سے کیا سیکھتے ہیں؟‏

2.‏ اچھی طرح واپسی ملاقاتیں کرنے اور بائبل کورس شروع کرانے کے لیے ضروری ہے کہ ہم اِس کام میں اپنا وقت لگائیں اور محنت کریں۔‏

پولُس رسول کی مثال پر عمل کریں

3.‏ اپنے شیڈول کو دوسروں کی صورتحال کے مطابق بدلیں۔‏ خود سے پوچھیں:‏ ”‏میرے لیے اُس شخص سے کب اور کہاں ملنا آسان ہوگا؟ اُس کے لیے کب اور کہاں بات کرنا آسان ہوگا؟“‏ اگر وہ آپ کو ایسے وقت پر دوبارہ ملنے کے لیے بلا‌ئے جس پر ملنا آپ کے لیے مشکل ہو تو تب بھی اُس سے ضرور ملیں۔‏

4.‏ دوبارہ ملنے کے لیے وقت طے کریں۔‏ ہر بار بات‌چیت کے آخر پر اُس شخص کے ساتھ دوبارہ ملاقات کا وقت طے کرنے کی کوشش ضرور کریں اور پھر اُس وقت پر اُس سے لازمی ملنے جائیں۔‏

5.‏ اُمید کا دامن نہ چھوڑیں۔‏ یہ نہ سوچیں کہ جو شخص کبھی کبھار ہی گھر پر ملتا ہے یا اکثر مصروف رہتا ہے، اُسے آپ کے پیغام میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ (‏1-‏کُر 13:‏4،‏ 7‏)‏ ہم چاہتے ہیں کہ ہم ایسے لوگوں کی مدد کرنے کی کوشش جاری رکھیں۔ لیکن اِس کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنا وقت ضائع نہیں ہونے دینا چاہیے۔ —‏1-‏کُر 9:‏26‏۔‏

اِن آیتوں کو بھی دیکھیں:‏

اعما 10:‏42؛‏ 1-‏کُر 9:‏22، 23؛‏ 2-‏کُر 4:‏1؛‏ گل 6:‏9

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں