2022ء کے اعدادوشمار
یہوواہ کے گواہوں کی برانچیں: 86
ملک: 239
کلیسیاؤں کی تعداد: 1،17،960
یادگاری تقریب پر آنے والوں کی تعداد: 1،97،21،672
یادگاری تقریب میں روٹی اور مے میں سے کھانے پینے والوں کی تعداد: 21،150
مبشروںa کی اِنتہائی تعداد: 86،99،048
ہر مہینے مبشروں کی اوسط تعداد: 85،14،983
2021ء کی نسبت اِضافہ: 4.0
بپتسمہb لینے والوں کی تعداد: 1،45،552
ہر مہینے پہلکاروںc کی اوسط تعداد: 14،89،252
ہر مہینے مددگار پہلکاروں کی اوسط تعداد: 3،81،310
مُنادی کرنے میں کُل گھنٹے: 1،50،17،97،703
ہر مہینے بائبل کورسd کرنے والوں کی تعداد: 56،66،996
سن 2022ء کے خدمتی سالe کے دوران یہوواہ کے گواہوں نے خصوصی پہلکاروں، مشنریوں اور حلقے کے نگہبانوں کے اخراجات پورے کرنے کے لیے تقریباً 24 کروڑ 20 لاکھ ڈالر [تقریباً 54 ارب 74 کروڑ 4 لاکھ روپے] خرچ کیے۔ پوری دُنیا میں یہوواہ کے گواہوں کی برانچوں میں 21 ہزار 629 یہوواہ کے گواہ کام کرتے ہیں۔ یہ سب یہوواہ کے گواہوں کی خصوصی کُلوقتی خادموں کی عالمگیر جماعت کا حصہ ہیں۔
a مبشر اُن لوگوں کو کہا جاتا ہے جو ہر مہینے خدا کی بادشاہت کی خوشخبری کی مُنادی کرتے ہیں۔ (متی 24:14) یہ جاننے کے لیے کہ یہوواہ کے گواہوں کی تعداد کیسے گنی جاتی ہے، ویبسائٹ jw.org پر مضمون ”پوری دُنیا میں کتنے یہوواہ کے گواہ ہیں؟“ کو دیکھیں۔
b یہ جاننے کے لیے کہ ایک شخص کو یہوواہ کے گواہ کے طور پر بپتسمہ لینے سے پہلے کون سے قدم اُٹھانے پڑتے ہیں، ویبسائٹ jw.org پر مضمون ”مَیں یہوواہ کا گواہ کیسے بن سکتا ہوں؟“ کو دیکھیں۔
c پہلکار ایک ایسے بپتسمہیافتہ یہوواہ کے گواہ کو کہتے ہیں جو اپنی مرضی سے ہر مہینے خدا کی بادشاہت کی خوشخبری سنانے میں کچھ مخصوص گھنٹے صرف کرتا ہے۔
d مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے ویبسائٹ jw.org پر مضمون ”یہوواہ کے گواہ بائبل کورس کیسے کراتے ہیں؟“ کو دیکھیں۔
e سن 2022ء کا خدمتی سال 1 ستمبر 2021ء سے 31 اگست 2022ء تک تھا۔