کُل تعداد 2019ء
یہوواہ کے گواہوں کی برانچیں: 87
ملک: 240
کلیسیاؤں کی تعداد: 1،19،712
یادگاری تقریب پر آنے والوں کی تعداد: 2،09،19،041
یادگاری تقریب پر روٹی اور مے میں سے کھانے پینے والوں کی تعداد: 20،526
مبشروںa کی اِنتہائی تعداد: 86،83،117
ہر مہینے مبشروں کی اوسط تعداد: 84،71،008
2018ء کی نسبت اِضافہ: ٪ 3.1
بپتسمہb لینے والوں کی تعداد: 3،03،866
ہر مہینے پہلکاروںc کی اوسط تعداد: 12،77،738
ہر مہینے مدد گار پہلکاروں کی اوسط تعداد: 4،64،980
کُل گھنٹے: 2،08،85،60،437
ہر مہینے بائبل کورسd کرنے والوں کی اوسط تعداد: 96،18،182
سن 2019ء کے خدمتی سالe کے دوران یہوواہ کے گواہوں نے خصوصی پہلکاروں، مشنریوں اور سفری نگہبانوں کے اخراجات پورے کرنے کے لیے تقریباً 22 کروڑ 40 لاکھ ڈالر (تقریباً 34 ارب 68 کروڑ 74 لاکھ روپے) خرچ کیے۔پوری دُنیا میں یہوواہ کے گواہوں کی برانچوں میں 20 ہزار 858 یہوواہ کے گواہ کام کرتے ہیں۔ یہ سب یہوواہ کے گواہوں کی خصوصی کُلوقتی خادموں کی عالمگیر جماعت کا حصہ ہیں۔
a مبشر اُن لوگوں کو کہا جاتا ہے جو ہر مہینے خدا کی بادشاہت کی خوشخبری کی مُنادی کرتے ہیں۔ (متی 24:14) یہ جاننے کے لیے یہوواہ کے گواہ اپنے ارکان کی گنتی کیسے کرتے ہیں، ویبسائٹ jw.org پر مضمون ”پوری دُنیا میں کتنے یہوواہ کے گواہ ہیں؟“ کو دیکھیں۔
b یہ جاننے کے لیے کہ ایک شخص کو یہوواہ کے گواہ کے طور پر بپتسمہ لینے سے پہلے کون سے قدم اُٹھانے پڑتے ہیں، ویبسائٹ jw.org پر مضمون ”مَیں یہوواہ کا گواہ کیسے بن سکتا ہوں؟“ کو دیکھیں۔
c پہلکار ایک ایسے بپتسمہیافتہ یہوواہ کے گواہ کو کہتے ہیں جو اپنی مرضی سے ہر مہینے خدا کی بادشاہت کی خوشخبری سنانے میں کچھ مخصوص گھنٹے صرف کرتا ہے۔
d مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے ویبسائٹ jw.org پر مضمون ”یہوواہ کے گواہ بائبل کورس کیسے کراتے ہیں؟“ کو دیکھیں۔
e سن 2019ء کا خدمتی سال 1 ستمبر 2018ء سے 31 اگست 2019ء تک تھا۔