یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • ت‌ت ص.‏ 3
  • گورننگ باڈی کی طرف سے خط

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • گورننگ باڈی کی طرف سے خط
  • تعلیم دینے اور تلاوت کرنے میں لگے رہیں
  • ملتا جلتا مواد
  • آپ بروشر ”‏خدا کی طرف سے خوشخبری“‏ کو کیسے استعمال کر سکتے ہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۳
  • بروشر ”‏اہم پیغام“‏ کو استعمال کرنے کا ایک طریقہ
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۱
  • بروشروں کیساتھ بادشاہتی خوشخبری کا اعلان کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
  • دل‌ودماغ پر اثر کرنے والے بروشر استعمال کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
مزید
تعلیم دینے اور تلاوت کرنے میں لگے رہیں
ت‌ت ص.‏ 3

گورننگ باڈی کی طرف سے خط

‏”‏آپ کو اُستاد بن جانا چاہیے۔“‏ (‏عبر 5:‏12‏)‏ ذرا سوچیں، یہوواہ خدا جو کائنات میں سب سے اچھا اُستاد ہے، ہمیں یہ دعوت دیتا ہے کہ ہم دوسروں کو اُس کے بارے میں سکھائیں!‏ اپنے خاندان میں، کلیسیا میں یا مُنادی کے دوران دوسروں کو یہوواہ خدا کے بارے میں تعلیم دینا ایک بیش‌قیمت اعزاز اور ایک بھاری ذمے‌داری ہے۔ ہم اِس ذمے‌داری کو کیسے پورا کر سکتے ہیں؟‏

اِس سوال کا جواب اُن الفاظ سے ملتا ہے جو پولُس رسول نے تیمُتھیُس کو لکھے۔ اُنہوں نے لکھا:‏ ”‏نصیحت کرنے، تعلیم دینے اور صحیفوں کی تلاوت کرنے میں لگے رہیں۔“‏ اُنہوں نے یہ بھی لکھا:‏ ”‏اِس طرح آپ خود کو اور اُن لوگوں کو بچا لیں گے جو آپ کی بات سنتے ہیں۔“‏ (‏1-‏تیم 4:‏13،‏ 16‏)‏ آپ کے پاس ایک ایسا پیغام ہے جس سے لوگوں کی زندگی بچ سکتی ہے۔ اِس لیے یہ لازمی ہے کہ آپ تعلیم دینے اور تلاوت کرنے یعنی پڑھنے کی اپنی صلاحیت کو بہتر بنائیں۔ اِس کتاب کو اِسی مقصد سے تیار کِیا گیا ہے۔ اِس کی چند خصوصیات پر غور کریں۔‏

آیت کا حوالہ

ہر صفحے پر بائبل کی ایک آیت کا حوالہ دیا گیا ہے جس میں اُس نکتے کے سلسلے میں کوئی اصول بتایا گیا ہے یا کوئی مثال دی گئی ہے جس پر آپ کام کر رہے ہیں۔‏

تجویز

اہم نکات کے ساتھ تجاویز دی گئی ہیں۔‏

مُنادی کے دوران یہ کریں:‏

اِس حصے کے تحت ایسی تجاویز دی گئی ہیں جو خاص طور پر مُنادی کے کام پر لاگو ہوتی ہیں۔ اِس کتاب میں دیے گئے دوسرے نکات میں سے زیادہ‌تر کو مُنادی کے دوران اور کلیسیا میں حصے دیتے ہوئے لاگو کِیا جا سکتا ہے۔‏

یہوواہ خدا عظیم ”‏مُعلم“‏ یعنی اُستاد ہے۔ (‏یسع 30:‏20‏)‏ اگرچہ اِس کتاب کے ذریعے آپ پڑھنے اور تعلیم دینے کی اپنی صلاحیت کو نکھاریں گے لیکن یاد رکھیں کہ ہمارا پیغام دراصل یہوواہ خدا کی طرف سے ہے اور وہی لوگوں کو کھینچتا ہے۔ (‏یوح 6:‏44‏)‏ لہٰذا بار بار اُس سے پاک روح مانگیں۔ اُس کے کلام کو زیادہ سے زیادہ اِستعمال کریں۔ اپنی طرف توجہ دِلانے کی بجائے یہوواہ خدا پر توجہ دِلائیں۔ اپنے سامعین کے دل میں یہوواہ کے لیے گہری محبت پیدا کرنے کی بھرپور کوشش کریں۔‏

آپ کو یہ اعزاز دیا گیا ہے کہ آپ اِنسانوں کو وہ سب سے اہم پیغام سنائیں جو اِس سے پہلے کبھی نہیں سنایا گیا۔ ہمیں پورا یقین ہے کہ آپ ”‏اُس طاقت کے سہارے .‏ .‏ .‏ جو خدا دیتا ہے،“‏ اِس کام کو کامیابی سے کر پائیں گے۔—‏1-‏پطر 4:‏11‏۔‏

آپ کے ہم‌خدمت،‏

یہوواہ کے گواہوں کی گورننگ باڈی

ایک بھائی تقریر کر رہا ہے؛ ایک بہن مُنادی کر رہی ہے؛ ایک بھائی کام کی جگہ پر گواہی دے رہا ہے;;ایک نوجوان بہن اپنی کلاس میں تقریر کر رہی ہے۔‏
    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں