پہلے حصے کا تعارف
بائبل کے شروع میں ہی یہ بتایا گیا ہے کہ یہوواہ نے آسمان، زمین اور اِن میں پائی جانے والی خوبصورت چیزیں بنائیں۔ اگر آپ کے بچے ہیں تو اُنہیں بتائیں کہ کائنات میں کتنی فرق فرق قسم کی اور خوبصورت چیزیں ہیں۔ اُنہیں یہ بھی بتائیں کہ خدا نے اِنسانوں کو جانوروں سے بالکل فرق اور بہت خاص بنایا ہے۔ اُس نے ہمیں بولنے، سوچنے سمجھنے، نئی نئی چیزیں بنانے اور گانے کی صلاحیت دی ہے اور ہمارے پاس یہوواہ سے دُعا کرنے کا اعزاز بھی ہے۔ اپنے بچوں کی یہ سمجھنے میں بھی مدد کریں کہ یہوواہ میں کتنی طاقت اور دانشمندی ہے۔ اُنہیں خاص طور پر یہ بتائیں کہ یہوواہ اپنی بنائی ہوئی چیزوں سے اور ہم میں سے ہر ایک سے کتنا پیار کرتا ہے۔