یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • bfl سبق 92 ص.‏ 214-‏ص.‏ 215 پ.‏ 1
  • یسوع مچھیروں کو دِکھائی دیے

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • یسوع مچھیروں کو دِکھائی دیے
  • پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
  • ملتا جلتا مواد
  • گلیل کی جھیل کے کنارے پر
    یسوع مسیح—‏راستہ، سچائی اور زندگی
  • اُنہوں نے ڈر اور شک کا مقابلہ کِیا
    اِن جیسا ایمان ظاہر کریں
  • چار مچھیروں نے اپنا پیشہ چھوڑ دیا
    یسوع مسیح—‏راستہ، سچائی اور زندگی
  • اُنہوں نے اپنے مالک سے معافی کا درس حاصل کِیا
    اِن جیسا ایمان ظاہر کریں
مزید
پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
bfl سبق 92 ص.‏ 214-‏ص.‏ 215 پ.‏ 1
آگ پر مچھلیاں پک رہی ہیں اور یسوع اپنے شاگردوں سے بات کر رہے ہیں۔‏

سبق نمبر 92

یسوع مچھیروں کو دِکھائی دیے

جب یسوع اپنے رسولوں کو دِکھائی دیے تو اِس کے کچھ ہی وقت بعد پطرس گلیل کی جھیل میں مچھلیاں پکڑنے گئے۔ توما، یعقوب، یوحنا اور کچھ اَور شاگرد بھی اُن کے ساتھ گئے۔ وہ پوری رات مچھلیاں پکڑنے کی کوشش کرتے رہے لیکن اُن کے ہاتھ کچھ نہیں لگا۔‏

اگلے دن صبح صبح اُنہیں جھیل کے کنارے ایک آدمی کھڑا نظر آیا۔ اُس آدمی نے اُونچی آواز میں اُن سے پوچھا:‏ ”‏کیا آپ کے ہاتھ کوئی مچھلی لگی؟“‏ اُنہوں نے کہا:‏ ”‏نہیں!‏“‏ اُس آدمی نے کہا:‏ ”‏کشتی کی دائیں طرف جال ڈالیں۔“‏ جب اُنہوں نے ایسا کِیا تو جال میں اِتنی زیادہ مچھلیاں آئیں کہ وہ جال کو کھینچ نہیں پا رہے تھے۔ یوحنا سمجھ گئے کہ وہ آدمی یسوع ہیں۔ اُنہوں نے کہا:‏ ”‏یہ تو ہمارے مالک ہیں!‏“‏ پطرس فوراً پانی میں کود گئے اور تیر کر کنارے تک گئے۔ باقی شاگرد کشتی میں اُن کے پیچھے آئے۔‏

جب وہ کنارے تک پہنچ گئے تو اُنہوں نے دیکھا کہ آگ پر روٹی اور مچھلی پک رہی ہے۔ یسوع نے اُن سے کہا کہ وہ کھانے کے لیے اپنی مچھلیوں میں سے بھی تھوڑی لے آئیں۔ پھر یسوع نے اُن سے کہا:‏ ”‏آئیں، ناشتہ کر لیں۔“‏

پطرس کنارے پر یسوع کے پاس گئے ہیں اور دوسرے شاگرد بھی کشتی میں اُن کے پیچھے جا رہے ہیں۔‏

ناشتے کے بعد یسوع نے پطرس سے پوچھا:‏ ”‏کیا آپ مچھلیاں پکڑنے کے کام سے زیادہ مجھ سے محبت کرتے ہیں؟“‏ پطرس نے کہا:‏ ”‏جی مالک، آپ جانتے ہیں کہ مَیں آپ سے بہت پیار کرتا ہوں۔“‏ یسوع نے کہا:‏ ”‏میرے میمنوں کو چرائیں۔“‏ یسوع نے دوبارہ پوچھا:‏ ”‏پطرس!‏ کیا آپ مجھ سے پیار کرتے ہیں؟“‏ پطرس نے کہا:‏ ”‏مالک، آپ جانتے ہیں کہ مَیں آپ سے بہت محبت کرتا ہوں۔“‏ یسوع نے کہا:‏ ”‏میری چھوٹی بھیڑوں کی گلّہ‌بانی کریں۔“‏ یسوع نے تیسری بار یہی سوال پوچھا۔ پطرس کو اِس بات پر بہت دُکھ ہوا۔ اُنہوں نے کہا:‏ ”‏مالک!‏ آپ تو سب کچھ جانتے ہیں۔ آپ جانتے ہیں کہ مَیں آپ سے کتنا پیار کرتا ہوں۔“‏ یسوع نے کہا:‏ ”‏میری چھوٹی بھیڑوں کو چرائیں۔“‏ پھر اُنہوں نے پطرس سے کہا:‏ ”‏میری پیروی کرتے رہیں۔“‏

‏”‏یسوع نے اُن سے کہا:‏ ”‏میری پیروی کریں۔ مَیں آپ کو ایک اَور طرح کا مچھیرا بناؤں گا۔ آپ مچھلیوں کی بجائے اِنسانوں کو جمع کریں گے۔“‏ وہ فوراً اپنے جال چھوڑ کر اُن کے پیچھے چل پڑے۔“‏—‏متی 4:‏19، 20

سوال:‏ یسوع نے مچھیروں کے لیے کون سا معجزہ کِیا؟ آپ کے خیال میں یسوع نے تین بار پطرس سے کیوں پوچھا کہ ”‏کیا آپ مجھ سے پیار کرتے ہیں؟“‏

یوحنا 21:‏1-‏19،‏ 25؛‏ اعمال 1:‏1-‏3

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں