یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • bfl سبق 70 ص.‏ 166-‏ص.‏ 167 پ.‏ 2
  • فرشتوں نے یسوع کی پیدائش کے بارے میں بتایا

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • فرشتوں نے یسوع کی پیدائش کے بارے میں بتایا
  • پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
  • ملتا جلتا مواد
  • یسوع کب اور کہاں پیدا ہوئے؟‏
    یسوع مسیح—‏راستہ، سچائی اور زندگی
  • ایک بہت خاص بچہ
    پاک کلام کی سچی کہانیاں
  • ‏’‏وہ اِن باتوں پر سوچ بچار کرتی رہیں‘‏
    اِن جیسا ایمان ظاہر کریں
  • یسوع کی پیدائش کی سرگزشت سے حاصل ہونے والے سبق
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2002ء
مزید
پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
bfl سبق 70 ص.‏ 166-‏ص.‏ 167 پ.‏ 2
فرشتے چرواہوں کو یسوع کی پیدائش کے بارے میں بتا رہے ہیں۔‏

سبق نمبر 70

فرشتوں نے یسوع کی پیدائش کے بارے میں بتایا

رومی سلطنت کے شہنشاہ قیصر اوگوستُس نے حکم دیا کہ سب یہودی اپنے آبائی شہروں میں جا کر مردم‌شماری کرائیں۔ اِس لیے یوسف اور مریم بیت‌لحم گئے کیونکہ یوسف کا خاندان بیت‌لحم سے ہی تھا۔ اُس وقت تک مریم کے بچے کی پیدائش کا وقت بھی قریب تھا۔‏

جب مریم اور یوسف بیت‌لحم پہنچے تو اُنہیں رہنے کے لیے صرف ایک اصطبل میں جگہ ملی۔ مریم نے وہیں یسوع کو جنم دیا۔ اُنہوں نے یسوع کو ایک نرم کپڑے میں لپیٹ کر چرنی میں رکھ دیا۔‏

بیت‌لحم کے قریب ہی میدان میں چرواہے رات کے وقت اپنی بھیڑوں کی دیکھ‌بھال کر رہے تھے۔ اچانک اُن کے سامنے ایک فرشتہ آ کر کھڑا ہو گیا اور یہوواہ کی شان کی وجہ سے اُن کے اِردگِرد روشنی ہو گئی۔ چرواہے بہت ڈر گئے۔ لیکن فرشتے نے اُن سے کہا:‏ ”‏ڈریں نہیں۔ مَیں آپ کو ایک خوش‌خبری سنانے آیا ہوں۔ آج کے دن بیت‌لحم میں مسیح پیدا ہوا ہے۔“‏ اُسی وقت آسمان پر بہت سارے فرشتے دِکھائی دینے لگے جنہوں نے کہا:‏ ‏”‏آسمان پر خدا کی بڑائی ہو اور زمین پر لوگوں کو اِطمینان حاصل ہو۔“‏ پھر فرشتے غائب ہو گئے۔ یہ دیکھ کر چرواہوں نے کیا کِیا؟‏

چرواہوں نے ایک دوسرے سے کہا:‏ ”‏چلو، ہم فوراً بیت‌لحم چلتے ہیں۔“‏ وہ فوراً وہاں گئے او ر اُنہیں اصطبل میں یوسف اور مریم اپنے ننھے بچے کے ساتھ نظر آئے۔‏

جس جس نے بھی یہ سنا کہ فرشتے نے چرواہوں کو کیا بتایا ہے، وہ بہت حیران ہوا۔ مریم نے فرشتے کی باتوں پر گہرائی سے سوچا اور وہ یہ باتیں کبھی نہیں بھولیں۔ پھر چرواہے اپنی بھیڑوں کے پاس واپس چلے گئے اور اُنہوں نے جو کچھ دیکھا اور سنا تھا، اُس کے لیے یہوواہ کا شکریہ ادا کِیا۔‏

‏”‏مَیں خدا کی طرف سے آیا ہوں اور اِس لیے یہاں ہوں۔ مَیں نے آنے کا فیصلہ خود نہیں کِیا بلکہ اُس نے مجھے بھیجا ہے۔“‏—‏یوحنا 8:‏42

سوال:‏ فرشتوں نے یسوع کی پیدائش کے بارے میں کیسے بتایا؟ بیت‌لحم میں چرواہوں کو کون ملا؟‏

لُوقا 2:‏1-‏20؛‏ یسعیاہ 9:‏6

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں