یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • پر30 ص.‏ 1-‏4
  • بائبل کے بارے میں آپ کا نظریہ کیا ہے؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • بائبل کے بارے میں آپ کا نظریہ کیا ہے؟‏
  • بائبل کے بارے میں آپ کا نظریہ کیا ہے؟‏
  • ملتا جلتا مواد
  • اِس دُنیا کا مستقبل کیسا ہوگا؟‏
    اِس دُنیا کا مستقبل کیسا ہوگا؟‏
  • کیا مُردے پھر سے زندہ ہوں گے؟‏
    کیا مُردے پھر سے زندہ ہوں گے؟‏
  • خدا کی بادشاہت کیا ہے؟‏
    خدا کی بادشاہت کیا ہے؟‏
  • کیا ہمیں کبھی مصیبتوں سے چھٹکارا ملے گا؟‏
    کیا ہمیں کبھی مصیبتوں سے چھٹکارا ملے گا؟‏
مزید
بائبل کے بارے میں آپ کا نظریہ کیا ہے؟‏
پر30 ص.‏ 1-‏4

بائبل کے بارے میں آپ کا نظریہ کیا ہے؟‏

آپ کے خیال میں .‏ .‏ .‏

  • کیا بائبل بدل گئی ہے؟‏

  • کیا یہ قصے کہانیوں کی کتاب ہے؟‏

  • کیا یہ خدا کا کلام ہے؟‏

پاک کلام کا جواب

‏”‏پاک صحیفوں میں جو کچھ بھی لکھا ہے، وہ خدا کے اِلہام سے ہے۔“‏—‏2-‏تیمُتھیُس 3:‏16‏، ترجمہ نئی دُنیا۔‏

اِس جواب کا آپ کی زندگی پر اثر

آپ کو اہم سوالوں کے جواب ملیں گے۔—‏امثال 2:‏1-‏5‏۔‏

آپ کو روزمرہ زندگی میں رہنمائی ملے گی۔—‏زبور 119:‏105‏۔‏

آپ کو ایک اچھے مستقبل کی اُمید ملے گی۔—‏رومیوں 15:‏4‏۔‏

ایک عورت اور آدمی بائبل پڑھ رہے ہیں؛ میاں بیوی اپنے بچوں کے ساتھ سیروتفریح کر رہے ہیں۔‏

آپ پاک کلام کے جواب پر یقین کیوں رکھ سکتے ہیں؟‏

اِس کی کم سے کم تین وجوہات ہیں:‏

  • اِس میں لکھی باتوں میں اِختلاف نہیں۔‏ بائبل کے مختلف حصے تقریباً 1600 سال کے عرصے میں لکھے گئے اور اِنہیں 40 مختلف آدمیوں نے لکھا۔ اِن میں سے زیادہ‌تر آدمی تو کبھی ایک دوسرے سے ملے بھی نہیں تھے۔ پھر بھی اُن سب نے ایک ہی موضوع کے بارے میں لکھا اور اُن کی باتوں میں کوئی اِختلاف نہیں ہے۔‏

  • اِس کو لکھنے والوں نے دیانت‌داری سے کام لیا۔‏ تاریخ‌دان عموماً اپنی قوم کی غلطیوں پر پردہ ڈالتے ہیں۔ لیکن بائبل کو لکھنے والوں نے نہ صرف اپنی قوم کی غلطیوں بلکہ اپنی غلطیوں کا بھی ذکر کِیا۔—‏2-‏تواریخ 36:‏15، 16؛‏ زبور 51:‏1-‏4‏۔‏

  • اِس میں لکھی پیش‌گوئیاں پوری ہوئی ہیں۔‏ مثال کے طور پر بائبل میں شہر بابل کی شکست کے بارے میں 200 سال پہلے بتا دیا گیا تھا۔ (‏یسعیاہ 13:‏17-‏22‏)‏ اِس پیش‌گوئی میں نہ صرف یہ بتایا گیا تھا کہ شہر بابل کو کیسے شکست دی جائے گی بلکہ اُس بادشاہ کا نام بھی بتایا گیا تھا جس نے اُس پر قبضہ کِیا۔—‏یسعیاہ 45:‏1-‏3‏۔‏

    بائبل کی اَور بھی بہت سی پیش‌گوئیاں ہیں جو لفظ‌بہ‌لفظ پوری ہوئی ہیں۔ کیا اِس سے ثابت نہیں ہوتا کہ بائبل خدا کا کلام ہے اور اِس پر پوری طرح بھروسا کِیا جا سکتا ہے؟—‏2-‏پطرس 1:‏21‏۔‏

کیا آپ جاننا چاہتے ہیں کہ .‏ .‏ .‏

ماں باپ اپنے بیٹے اور بیٹی کے ساتھ

خدا کے کلام پر عمل کرنے سے آپ کو کون سے فائدے ہوں گے؟‏

جواب کے لیے اِن آیتوں کو دیکھیں:‏ یسعیاہ 48:‏17، 18 اور 2-‏تیمُتھیُس 3:‏16، 17‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں