یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • پر36 ص.‏ 1-‏4
  • خدا کی بادشاہت کیا ہے؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خدا کی بادشاہت کیا ہے؟‏
  • خدا کی بادشاہت کیا ہے؟‏
  • ملتا جلتا مواد
  • اِس دُنیا کا مستقبل کیسا ہوگا؟‏
    اِس دُنیا کا مستقبل کیسا ہوگا؟‏
  • یہ دُنیا کس کے ہاتھ میں ہے؟‏
    یہ دُنیا کس کے ہاتھ میں ہے؟‏
  • کیا مُردے پھر سے زندہ ہوں گے؟‏
    کیا مُردے پھر سے زندہ ہوں گے؟‏
  • کیا ہمیں کبھی مصیبتوں سے چھٹکارا ملے گا؟‏
    کیا ہمیں کبھی مصیبتوں سے چھٹکارا ملے گا؟‏
مزید
خدا کی بادشاہت کیا ہے؟‏
پر36 ص.‏ 1-‏4
مختلف پس‌منظر کے لوگ دُعا کر رہے ہیں کہ خدا کی بادشاہت آئے۔‏

خدا کی بادشاہت کیا ہے؟‏

آپ کے خیال میں .‏ .‏ .‏

  • کیا یہ ہمارے دلوں میں ہے؟‏

  • کیا یہ جنت کا دوسرا نام ہے؟‏

  • کیا یہ ایک آسمانی حکومت ہے؟‏

پاک کلام کا جواب

‏”‏خدا ایک ایسی بادشاہت قائم کرے گا جو کبھی تباہ نہ ہوگی۔“‏—‏دانی‌ایل 2:‏44‏، نیو اُردو بائبل ورشن۔‏

‏”‏ہم کو ایک بیٹا بخشا گیا اور سلطنت اُس کے کندھے پر ہوگی۔“‏—‏یسعیاہ 9:‏6‏، اُردو ریوائزڈ ورشن۔‏

اِس جواب کا آپ کی زندگی پر اثر

  • خدا کی حکومت آپ کو ذاتی طور پر فائدہ پہنچا سکتی ہے۔—‏یسعیاہ 48:‏17، 18‏۔‏

  • مستقبل میں آپ دُکھ‌درد سے پاک زندگی گزار سکیں گے۔—‏مکاشفہ 21:‏3، 4‏۔‏

لوگ باغبانی کر رہے ہیں اور خدا کی بادشاہت کے تحت زمین پر زندگی کا مزہ لے رہے ہیں۔‏

آپ پاک کلام کے جواب پر یقین کیوں رکھ سکتے ہیں؟‏

اِس کی کم سے کم دو وجوہات ہیں:‏

  • یسوع مسیح نے ظاہر کِیا کہ خدا کی بادشاہت کیا کرے گی۔‏ اُنہوں نے اپنے پیروکاروں کو سکھایا کہ وہ دُعا کریں کہ خدا کی بادشاہت آئے اور خدا کی مرضی زمین پر ہو۔ (‏متی 6:‏9، 10‏)‏ یسوع مسیح نے اپنے کاموں سے ظاہر کِیا کہ جب یہ دُعا پوری ہوگی تو لوگوں کو کیا فائدے ہوں گے۔‏

    جب یسوع مسیح زمین پر تھے تو اُنہوں نے ہزاروں لوگوں کو کھانا کھلایا، بیماروں کو ٹھیک کِیا اور مُردوں کو زندہ کِیا۔ (‏متی 15:‏29-‏38؛‏ یوحنا 11:‏38-‏44‏)‏ اِس طرح اُنہوں نے ظاہر کِیا کہ وہ خدا کی بادشاہت کے بادشاہ بن کر اپنی رعایا کی زندگی خوشیوں سے بھر دیں گے۔—‏مکاشفہ 11:‏15‏۔‏

  • دُنیا کے حالات سے ثابت ہوتا ہے کہ خدا کی بادشاہت بہت جلد زمین پر حکمرانی شروع کرے گی۔‏ یسوع مسیح نے پیش‌گوئی کی تھی کہ خدا کی بادشاہت کے آنے سے پہلے زمین پر بہت زیادہ جنگیں ہوں گی، قحط پڑیں گے اور زلزلے آئیں گے۔—‏متی 24:‏3،‏ 7‏۔‏

    آج ہم اپنی آنکھوں سے زمین پر ایسے حالات دیکھ رہے ہیں۔ اِس لیے ہم یقین رکھ سکتے ہیں کہ خدا کی بادشاہت بہت جلد تمام مسائل کو حل کر دے گی۔‏

کیا آپ جاننا چاہتے ہیں کہ .‏ .‏ .‏

خدا کی بادشاہت کے تحت زمین بہت خوب‌صورت ہوگی۔‏

خدا کی بادشاہت کے تحت زندگی کیسی ہوگی؟‏

جواب کے لیے اِن آیتوں کو دیکھیں:‏ زبور 37:‏29 اور یسعیاہ 65:‏21-‏23‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں