یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خ‌مر باب 2 ص.‏ 5
  • ہم یہوواہ کے گواہ کیوں کہلاتے ہیں؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ہم یہوواہ کے گواہ کیوں کہلاتے ہیں؟‏
  • کون لوگ یہوواہ خدا کی مرضی پر چلتے ہیں؟‏
  • ملتا جلتا مواد
  • خدا کے عظیم نام کی عزت کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2013ء
  • خدا کا نام کیا ہے؟‏
    عظیم اُستاد سے سیکھیں
  • ہمیں خدا کا نام کیوں لینا چاہئے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2012ء
  • یہوواہ کے گواہ ہونے کا مطلب کیا ہے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2014ء
مزید
کون لوگ یہوواہ خدا کی مرضی پر چلتے ہیں؟‏
خ‌مر باب 2 ص.‏ 5

باب 2

ہم یہوواہ کے گواہ کیوں کہلاتے ہیں؟‏

نوح

نوح

ابرہام اور سارہ

ابرہام اور سارہ

موسیٰ

موسیٰ

یسوع مسیح

یسوع مسیح

بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ یہوواہ کے گواہ ایک نیا مذہب ہیں۔ لیکن کوئی 2700 سال پہلے خدا نے اپنے بندوں سے کہا کہ ”‏تُم میرے گواہ ہو۔“‏ (‏یسعیاہ 43:‏10-‏12‏)‏ سن 1931ء تک ہم بائبل سٹوڈنٹس کہلاتے تھے۔ پھر ہم نے نام یہوواہ کے گواہ اپنا لیا۔ اِس کی کیا وجہ تھی؟‏

اِس نام سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارا خدا کون ہے۔‏ بائبل کے قدیم نسخوں میں خدا کا نام یہوواہ ہزاروں مرتبہ آتا ہے۔ البتہ بائبل کے بہت سے ترجموں میں اِس نام کی بجائے لفظ خداوند یا خدا لگایا گیا ہے۔ لیکن خدا نے بہت عرصہ پہلے اپنے بندوں سے کہا:‏ ”‏یہوؔواہ مَیں ہوں۔ یہی میرا نام ہے۔“‏ (‏یسعیاہ 42:‏8‏)‏ اِس طرح خدا نے ظاہر کِیا کہ وہ جھوٹے دیوتاؤں سے الگ ہے۔ ہم اِس بات پر فخر کرتے ہیں کہ ہم خدا کے پاک نام سے کہلاتے ہیں۔‏

اِس نام سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم کیا کرتے ہیں۔‏ جس طرح عدالت میں ایک گواہ کسی بے‌قصور شخص پر لگائے گئے الزامات کو جھوٹا ثابت کرنے کے لئے اُس کے حق میں گواہی دیتا ہے اِسی طرح خدا کے خادم قدیم زمانے سے ہی خدا کے حق میں گواہی دیتے آئے ہیں۔ اِن گواہوں میں ہابل، نوح، ابرہام، سارہ، موسیٰ، داؤد اور خدا کے اَور بہت سے بندے شامل ہیں۔ (‏عبرانیوں 11:‏4–‏12:‏1‏)‏ ہمارا عزم ہے کہ ہم بھی لوگوں کو خدا کے بارے میں سچائی بتاتے رہیں گے۔‏

ہم یسوع مسیح کی مثال پر عمل کرتے ہیں۔‏ خدا کے کلام میں یسوع مسیح کو ”‏وفادار اور سچا گواہ“‏ کہا گیا ہے۔ (‏مکاشفہ 3:‏14‏)‏ یسوع مسیح نے خود کہا کہ ’‏مَیں نے لوگوں کو خدا کے نام کے بارے میں تعلیم دی ہے۔‘‏ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ”‏مَیں اِسی لیے .‏.‏.‏ دُنیا میں آیا تاکہ سچائی کے بارے میں گواہی دوں۔“‏ (‏یوحنا 17:‏26؛‏ 18:‏37‏)‏ اِس لئے یسوع مسیح کے سچے پیروکاروں کو یہوواہ خدا کے نام سے کہلانا چاہئے اور دوسروں کو اِس نام سے واقف کرانا چاہئے۔ یہوواہ کے گواہ یہی کرتے ہیں۔‏

  • بائبل سٹوڈنٹس نے نام یہوواہ کے گواہ کیوں اپنایا؟‏

  • زمین پر کب سے یہوواہ کے گواہ ہیں؟‏

  • یہوواہ خدا کا سب سے بڑا گواہ کون ہے؟‏

مزید جاننے کے لئے یہ کریں:‏

جب آپ کسی یہوواہ کے گواہ سے ملتے ہیں تو اُس کو بہتر طور پر جاننے کی کوشش کریں۔ اُس سے پوچھیں کہ ”‏آپ نے یہوواہ کا گواہ بننے کا فیصلہ کیوں کِیا؟“‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں