یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خ‌مر باب 3 ص.‏ 6
  • بائبل کی سچائیوں سے پردہ کیسے ہٹ گیا؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • بائبل کی سچائیوں سے پردہ کیسے ہٹ گیا؟‏
  • کون لوگ یہوواہ خدا کی مرضی پر چلتے ہیں؟‏
  • ملتا جلتا مواد
  • ‏’‏مَیں تمہارے ساتھ ہوں‘‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2012ء
  • مسیحی رُوح اور سچائی سے پرستش کرتے ہیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2002ء
  • زمین پر ہمیشہ کی زندگی کی اُمید پر دوبارہ روشنی
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2009ء
  • سچائی کے خدا کی نقل کرنا
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2003ء
مزید
کون لوگ یہوواہ خدا کی مرضی پر چلتے ہیں؟‏
خ‌مر باب 3 ص.‏ 6

باب 3

بائبل کی سچائیوں سے پردہ کیسے ہٹ گیا؟‏

بائبل سٹوڈنٹس کا ایک گروہ 1870ء کے لگ بھگ

بائبل سٹوڈنٹس، 1870ء کے لگ‌بھگ

ایک آدمی مینارِنگہبانی کا پہلا شمارہ پڑھ رہا ہے

مینارِنگہبانی کا پہلا شمارہ، 1879ء

ایک عورت جس کے ہاتھ میں مینارِنگہبانی اور جاگو!‏ رسالے ہیں

مینارِنگہبانی‏، آج‌کل

خدا کے کلام میں پیشین‌گوئی کی گئی تھی کہ یسوع مسیح کی موت کے بعد بہت سے جھوٹے اُستاد آئیں گے جو خدا کے کلام کی سچائیوں کو توڑمروڑ کر پیش کریں گے۔ (‏اعمال 20:‏29، 30‏)‏ اور بالکل ایسا ہی ہوا۔ یہ جھوٹے اُستاد خود کو مسیحی تو کہتے تھے لیکن اُنہوں نے یسوع مسیح کی تعلیمات میں جھوٹے مذاہب کی تعلیمات ملا دیں۔ (‏2-‏تیمتھیس 4:‏3، 4‏)‏ یہوواہ کے گواہ اِس بات پر یقین کیوں رکھتے ہیں کہ اُن کے تمام عقیدے بائبل کے مطابق ہیں؟‏

یہوواہ خدا نے اپنے مقررہ وقت پر سچائی سے پردہ اُٹھایا۔‏ خدا کے کلام میں بتایا گیا تھا کہ ”‏آخری زمانہ“‏ میں بہت سے لوگ پاک صحیفوں کی تحقیق کریں گے اور یوں سچائی کی روشنی پھیلے گی۔ (‏دانی‌ایل 12:‏4‏)‏ سن 1870ء میں ایک چھوٹا سا گروہ بائبل کی سچائیوں کو تلاش کرنے لگا۔ اِن بائبل سٹوڈنٹس نے سمجھ لیا کہ چرچ کی بہت سی تعلیمات بائبل کے مطابق نہیں ہیں۔ اِس لئے وہ یہ جاننے کی کوشش کرنے لگے کہ اصل میں بائبل کی تعلیمات کیا ہیں۔ اور یہوواہ خدا نے اُن کو اِن تعلیمات کی سمجھ عطا کی۔‏

سچائی کی تلاش کرنے والے لوگوں نے گہرائی سے بائبل کا مطالعہ کِیا۔‏ بائبل سٹوڈنٹس پاک کلام کا مطالعہ کرنے کے لئے وہی طریقہ استعمال کرتے تھے جو ہم آج استعمال کرتے ہیں۔ وہ بائبل کے عقیدوں پر ایک ایک کرکے غور کرتے۔ جب وہ کوئی ایسی بات پڑھتے جو اُن کو سمجھ نہیں آتی تو وہ بائبل میں دوسری آیتوں کو تلاش کرتے جن میں اِس کی وضاحت کی گئی تھی۔ وہ ایک عقیدے کے متعلق بائبل کی تمام آیتوں پر غور کرتے‏۔ یوں وہ یہ نتیجہ اخذ کرتے کہ اصل میں اِس عقیدے کے بارے میں بائبل کی تعلیم کیا ہے اور پھر اِس نتیجے کو لکھ لیتے۔ اِس طرح وہ سمجھ گئے کہ خدا کے نام اور اُس کی بادشاہت کے بارے میں سچائی کیا ہے۔ وہ جان گئے کہ انسان اور زمین کے لئے خدا کا مقصد کیا ہے اور مرنے کے بعد انسان کے ساتھ کیا ہوتا ہے‏۔ وہ یہ بھی جان گئے کہ مُردے زندہ ہوں گے‏۔ سچائی کی تلاش کرنے سے بائبل سٹوڈنٹس جھوٹے عقیدوں اور رسم‌ورواج سے آزاد ہو گئے۔—‏یوحنا 8:‏31، 32‏۔‏

سن 1879ء میں بائبل سٹوڈنٹس سمجھ گئے کہ اُنہیں اِن سچائیوں کو دوسرے لوگوں تک پہنچانا چاہئے۔ اِس لئے اُنہوں نے انگریزی زبان میں رسالہ مینارِنگہبانی شائع کرنا شروع کِیا جو آج ہم بہت سی زبانوں میں شائع کر رہے ہیں۔ اب ہم 240 سے زیادہ ملکوں میں اور 750 سے زیادہ زبانوں میں لوگوں کو بائبل کی تعلیم دے رہے ہیں۔ واقعی، اِس ”‏آخری زمانہ“‏ میں سچائی کی روشنی پھیل رہی ہے۔‏

  • یسوع مسیح کی موت کے بعد پاک کلام کی سچائیوں کے ساتھ کیا ہوا؟‏

  • ہم خدا کے کلام کی سچائیوں کو سمجھنے کے قابل کیسے ہوئے؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں