یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • پیغ حصہ 21 ص.‏ 24
  • یسوع مسیح کو زندہ کِیا گیا

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • یسوع مسیح کو زندہ کِیا گیا
  • خدا کا کلام—‏تمام انسانوں کے لئے ایک اہم پیغام
  • ملتا جلتا مواد
  • رسولوں کی دلیری
    خدا کا کلام—‏تمام انسانوں کے لئے ایک اہم پیغام
  • خدا نے یسوع مسیح کو زندہ کِیا
    عظیم اُستاد سے سیکھیں
  • یسوع جی اُٹھے
    پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
  • ہمارے زمانے کے لئے یسوع مسیح کی پیشینگوئیاں
    خدا کا کلام—‏تمام انسانوں کے لئے ایک اہم پیغام
مزید
خدا کا کلام—‏تمام انسانوں کے لئے ایک اہم پیغام
پیغ حصہ 21 ص.‏ 24
یسوع مسیح آسمان پر اُٹھائے جا رہے ہیں۔‏

باب ۲۱

یسوع مسیح کو زندہ کِیا گیا

خلاصہ:‏ یسوع مسیح کو مُردوں میں سے زندہ کِیا گیا۔ اُس نے اپنے شاگردوں کو تعلیم دی اور اُن کی حوصلہ‌افزائی کی۔‏

یسوع مسیح کی موت کے تین دن بعد اُس کے شاگردوں میں سے کچھ عورتیں اُس کی قبر کے پاس آئیں۔ اُنہوں نے دیکھا کہ قبر کُھلی تھی اور جب اُنہوں نے اِس میں جھانک کر دیکھا تو وہ خالی تھی۔‏

پھر اُنہوں نے دو فرشتے دیکھے۔ ایک فرشتے نے اِن عورتوں سے کہا:‏ ”‏تُم یسوؔع ناصری کو .‏ .‏ .‏ ڈھونڈتی ہو۔ وہ جی اُٹھا ہے۔“‏ (‏مرقس ۱۶:‏۶‏)‏ عورتیں رسولوں کو یہ خبر دینے کے لئے فوراً بھاگ پڑیں۔ راستے میں اُن کو یسوع مسیح ملا۔ اُس نے اُن سے کہا:‏ ”‏ڈرو نہیں۔ جاؤ میرے بھائیوں سے کہو کہ گلیلؔ کو چلے جائیں۔ وہاں مجھے دیکھیں گے۔“‏—‏متی ۲۸:‏۱۰‏۔‏

اُسی دن یسوع مسیح کے دو شاگرد یروشلیم سے اِماؤس نامی گاؤں کا سفر کر رہے تھے۔ راستے میں اُنہیں ایک اجنبی ملا جس نے اُن سے پوچھا کہ وہ کیا بات‌چیت کر رہے ہیں۔ یہ اجنبی دراصل یسوع مسیح تھا جسے روحانی ہستی کے طور پر مُردوں میں سے زندہ کِیا گیا تھا۔ شاگرد اُسے اِس لئے نہیں پہچان سکے کیونکہ اُس نے اپنا بھیس بدلا ہوا تھا۔ شاگردوں نے اُسے بتایا کہ وہ یسوع مسیح کے بارے میں بات‌چیت کر رہے تھے۔ پھر اجنبی نے اُن کو وہ تمام باتیں سمجھائیں جو پاک صحیفوں میں مسیح کے بارے میں لکھی تھیں۔ واقعی جتنی بھی پیشینگوئیاں مسیح کے بارے میں کی گئی تھیں یہ سب یسوع کے سلسلے میں پوری ہوئیں۔‏a جب اِن دو شاگردوں نے جان لیا کہ وہ اجنبی دراصل یسوع مسیح ہے تو وہ اُن کی نظروں سے غائب ہو گیا۔‏

وہ دو شاگرد فوراً یروشلیم واپس لوٹے۔ وہاں پہنچ کر اُنہوں نے دیکھا کہ رسول یہودیوں کے خوف سے دروازہ بند کئے ایک جگہ جمع تھے۔ شاگرد اُس واقعے کے بارے میں بتا ہی رہے تھے کہ یسوع مسیح اُن کے بیچ میں آ کھڑا ہوا۔ اُس کے پیروکار اُسے دیکھ کر بہت ہی حیران ہوئے۔ یسوع مسیح نے اُن سے پوچھا:‏ ”‏کس واسطے تمہارے دل میں شک پیدا ہوتے ہیں؟“‏ پھر اُس نے اُن سے کہا:‏ ”‏یوں لکھا ہے کہ مسیح دُکھ اُٹھائے گا اور تیسرے دن مُردوں میں سے جی اُٹھے گا۔“‏—‏لوقا ۲۴:‏۳۸،‏ ۴۶‏۔‏

اگلے ۴۰ دن کے دوران یسوع مسیح مختلف موقعوں پر اپنے شاگردوں کو دکھائی دیا۔ ایک بار ۵۰۰ سے زیادہ شاگردوں نے اُسے دیکھا۔ غالباً اِسی موقعے پر یسوع مسیح نے اپنے شاگردوں کو یہ حکم دیا:‏ ”‏تُم جا کر سب قوموں کو شاگرد بناؤ .‏ .‏ .‏ اور اُن کو یہ تعلیم دو کہ اُن سب باتوں پر عمل کریں جن کا مَیں نے تُم کو حکم دیا اور دیکھو مَیں دُنیا کے آخر تک ہمیشہ تمہارے ساتھ ہوں۔“‏—‏متی ۲۸:‏۱۹، ۲۰‏۔‏

جب یسوع مسیح آخری مرتبہ اپنے ۱۱ وفادار رسولوں سے ملا تو اُس نے وعدہ کِیا کہ ”‏جب روحُ‌القدس تُم پر نازل ہوگا تو تُم قوت پاؤ گے اور .‏ .‏ .‏ زمین کی اِنتہا تک میرے گواہ ہوگے۔“‏ (‏اعمال ۱:‏۸‏)‏ اِس کے بعد یسوع مسیح کو آسمان پر اُٹھا لیا گیا اور ایک بادل نے اُسے اُن کی نظروں سے چھپا لیا۔‏

​—‏اِن واقعات کا ذکر متی ۲۸ باب،‏ مرقس ۱۶ باب،‏ لوقا ۲۴ باب،‏ یوحنا ۲۰ اور ۲۱ باب اور ۱-‏کرنتھیوں ۱۵:‏۵،‏ ۶ میں ہوا ہے۔‏

a یسوع مسیح کے سلسلے میں پوری ہونے والی پیشینگوئیوں کی چند مثالوں کے لئے اِس کتاب کے صفحہ ۱۷ تا ۱۹ اور کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں کے صفحہ ۲۰۰ اور ۲۰۱ کو دیکھیں۔‏

  • یسوع مسیح کے شاگرد کیسے جان گئے کہ خدا نے اُسے زندہ کر دیا تھا؟‏

  • یسوع مسیح نے اُن دو شاگردوں کو کیا سمجھایا جو اِماؤس کا سفر کر رہے تھے؟‏

  • آسمان پر اُٹھائے جانے سے پہلے یسوع مسیح نے اپنے شاگردوں کو کونسا حکم دیا؟‏

خدا کی پاک روح

پاک روح یا رُوحُ‌القدس وہ قوت ہے جو خدا کسی کام کو انجام دینے کے لئے استعمال کرتا ہے۔ یہ کائنات کی سب سے طاقتور قوت ہے۔ یہوواہ خدا نے اِس قوت کے ذریعے آسمان اور زمین کو خلق کِیا اور بائبل لکھوائی۔ ہم نے جن معجزوں کے بارے میں پڑھا ہے یہ خدا کی پاک روح کے ذریعے ہی ممکن تھے۔ اِن میں سے سب سے بڑا معجزہ یہ ہے کہ یسوع مسیح کو روحانی ہستی کے طور پر مُردوں میں سے زندہ کِیا گیا۔—‏پیدایش ۱:‏۲؛‏ ۲-‏سموئیل ۲۳:‏۲؛‏ اعمال ۱۰:‏۳۸؛‏ ۱-‏پطرس ۳:‏۱۸‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں