یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • پیغ حصہ 6 ص.‏ 9
  • ایوب کی وفاداری

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ایوب کی وفاداری
  • خدا کا کلام—‏تمام انسانوں کے لئے ایک اہم پیغام
  • ملتا جلتا مواد
  • ایوب نے یہوواہ کے نام کی بڑائی کی
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2009ء
  • ‏”‏مَیں مرتے دم تک اپنی راستی کو ترک نہ کروں گا“‏
    اِن جیسا ایمان ظاہر کریں
  • ایوب کی کتاب سے اہم نکات
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2006ء
  • اؔیوب کا اجر—‏اُمید کا ذریعہ
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1995ء
مزید
خدا کا کلام—‏تمام انسانوں کے لئے ایک اہم پیغام
پیغ حصہ 6 ص.‏ 9
ایوب کا جسم دردناک پھوڑوں سے بھرا ہے۔‏

باب ۶

ایوب کی وفاداری

خلاصہ:‏ شیطان نے ایوب کی وفاداری کا امتحان لیا لیکن ایوب یہوواہ خدا کا وفادار رہا۔‏

کیا انسان بڑی اذیت سہنے کے باوجود بھی خدا کا وفادار رہے گا؟ کیا وہ تب بھی وفادار رہے گا جب اُسے لگے کہ اُسے کوئی اَجر نہیں ملے گا؟ یہ سوال خدا کے خادم ایوب کے سلسلے میں اُٹھائے گئے۔ آئیں دیکھیں کہ اُس کے ساتھ کیا واقع ہوا۔‏

جب بنی‌اسرائیل مصر میں تھے تو ایوب جزیرہ‌نما عرب میں رہتا تھا۔ وہ ابرہام کا رشتہ‌دار تھا۔ ایک دن آسمان پر فرشتے خدا کے حضور جمع ہوئے۔ شیطان بھی اُن کے درمیان تھا۔ یہوواہ خدا نے اُن سب کے سامنے اپنے خادم ایوب کی تعریف کی اور اُس کی وفاداری پر اپنا اعتماد ظاہر کِیا۔ یہوواہ خدا نے کہا کہ تمام انسانوں میں سے ایوب سب سے راستباز ہے۔ لیکن شیطان نے اعتراض اُٹھایا کہ ایوب صرف اِس لئے خدا کا وفادار ہے کیونکہ خدا اُس کی حفاظت کرتا ہے اور اُسے بہت سی نعمتوں سے نوازتا ہے۔ پھر اُس نے دعویٰ کِیا کہ اگر ایوب سے سب کچھ چھین لیا جائے تو وہ کفر بکے گا اور خدا سے مُنہ موڑ لے گا۔‏

آسمان پر فرشتے خدا کے سامنے حاضر ہیں اور اُن کے درمیان شیطان بھی کھڑا ہے۔‏

یہوواہ خدا نے شیطان کو اجازت دی کہ وہ ایوب کے مال‌واسباب کو چھین لے، اُس کے بچوں کو مار ڈالے اور اُسے تکلیف‌دہ بیماری میں مبتلا کر دے۔ ایوب کو معلوم نہ تھا کہ اُس پر یہ تمام مصیبتیں شیطان لا رہا ہے۔ حالانکہ اُس کا خیال تھا کہ خدا اُس پر یہ مصیبتیں لا رہا ہے لیکن پھر بھی اُس نے خدا سے مُنہ نہیں موڑا۔‏

پھر ایوب کے تین دوست اُسے تسلی دینے کے لئے آئے۔ پاک صحیفوں میں ایوب نامی کتاب میں اُن کی باتیں درج ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ ایوب نے ضرور چوری‌چھپے گُناہ کئے ہوں گے جن کے لئے خدا اُسے سزا دے رہا تھا۔ اُنہوں نے دعویٰ کِیا کہ خدا اپنے خادموں کی قدر نہیں کرتا اور اُن پر اعتماد نہیں کرتا۔ لیکن اُن کی سوچ غلط تھی۔ ایوب نے اُن کی باتوں کو رد کر دیا۔ اُس نے پورے یقین سے کہا کہ وہ مرتے دَم تک اپنی راستی پر قائم رہے گا۔‏

البتہ ایوب نے اپنی صفائی پیش کرنے کو حد سے زیادہ اہمیت دی۔ یہ دیکھ کر الیہو نامی ایک جوان جو اُن چاروں کی باتوں کو سُن رہا تھا بول اُٹھا۔ اُس نے ایوب کی اصلاح کی کیونکہ اُس نے خدا کو راست ٹھہرانے کی بجائے اپنے آپ کو راست ٹھہرایا۔ اِس کے بعد الیہو نے ایوب کے جھوٹے دوستوں کی ملامت کی۔‏

پھر یہوواہ خدا ایو ب کی اصلاح کرنے کے لئے اُس سے مخاطب ہوا۔ اُس نے اپنی عظمت ظاہر کرنے کے لئے اپنی بنائی ہوئی چیزوں کا ذکر کِیا۔ اِس پر ایوب نے تسلیم کِیا کہ خدا کا درجہ انسانوں سے کہیں بڑا ہے اور اُس نے خدا کی اصلاح کو بڑی عاجزی سے قبول کر لیا۔ یہوواہ خدا نے اپنا”‏ترس اور رحم“‏ اِس طرح ظاہر کِیا کہ اُس نے ایوب کو صحت‌یاب کر دیا اور اُسے پہلے سے دُگنا مال‌ودولت عطا کِیا۔ اِس کے علاوہ ایوب کو دس بچوں سے نوازا گیا۔ (‏یعقوب ۵:‏۱۱‏)‏ ایوب اذیت سہنے کے باوجود بھی یہوواہ خدا کا وفادار رہا۔ یوں اُس نے شیطان کے اِس دعوے کو جھوٹا ثابت کر دیا کہ انسان آزمائشوں کا سامنا کرتے وقت خدا کے وفادار نہ رہیں گے۔‏

​—‏اِن واقعات کا ذکر ایوب کی کتاب میں ہوا ہے۔‏

  • شیطان نے ایوب کے سلسلے میں کونسا دعویٰ کِیا؟‏

  • ایوب کی وفاداری سے کونسی بات ثابت ہو گئی؟‏

شیطان کے الزامات

جب شیطان نے دعویٰ کِیا کہ ایوب صرف فائدہ حاصل کرنے کے لئے یہوواہ خدا کی خدمت کرتا ہے تو دراصل اُس نے تمام انسانوں پر مطلبی ہونے کا الزام لگایا۔ یوں شیطان نے اِس بات پر شک ڈالا کہ انسان خدا کا وفادار رہ سکتا ہے۔ یاد کریں کہ باغِ‌عدن میں شیطان نے اِس بات پر شک ڈالا تھا کہ خدا حکمرانی کرنے کا حق رکھتا ہے۔ اُس نے خدا پر یہ الزام بھی لگایا کہ وہ اچھا حاکم نہیں ہے۔ ایوب کی کتاب سے ظاہر ہوتا ہے کہ انسان خدا کے وفادار رہنے سے شیطان کے اِن تمام الزامات کو جھوٹا ثابت کر سکتا ہے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں