یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خ‌پ ص.‏ 10-‏12
  • آزاد مرضی کی شاندار بخشش

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • آزاد مرضی کی شاندار بخشش
  • کیا خدا واقعی ہماری پرواہ کرتا ہے؟‏
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • جسطرح ہم بنے ہیں
  • بہترین آغاز
  • حدبندیوں کے اندر آزادی
  • کس کے قوانین؟‏
  • آزادی کی نعمت کی قدر کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2017ء
  • حقیقی آزادی کی راہ
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2018ء
  • یہوواہ کے خادم کس لحاظ سے آزاد ہیں؟‏
    سچے خدا کی عبادت کریں
  • خداداد آزادی کے مقصد کو بیفائدہ نہ ہونے دیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—1992ء
مزید
کیا خدا واقعی ہماری پرواہ کرتا ہے؟‏
خ‌پ ص.‏ 10-‏12

حصہ ۵

آزاد مرضی کی شاندار بخشش

۱، ۲.‏ کونسی شاندار بخشش ہماری بناوٹ کا حصہ ہے؟‏

یہ‌سمجھنے کیلئے کہ خدا نے تکلیف کی اجازت کیوں دی ہے اور وہ اسکی بابت کیا کریگا، ہمیں اس بات کی قدر کرنے کی ضرورت ہے کہ اس نے ہمیں کسطرح بنایا ہے۔ اس نے ہمیں محض ایک بدن اور دماغ کیساتھ خلق کرنے سے زیادہ کچھ کیا ہے۔ اس نے ہمیں غیرمعمولی ذہنی اور جذباتی صفات کیساتھ بھی خلق کیا ہے۔‏

۲ ہماری ذہنی اور جذباتی بناوٹ کا ایک کلیدی جُز آزاد مرضی ہے۔ جی‌ہاں، خدا نے انتخاب کی آزادی کی صلاحیت کو ہمارے دل میں جاگزین کیا ہے۔ یہ اسکی طرف سے واقعی ایک شاندار بخشش تھی۔‏

جسطرح ہم بنے ہیں

۳-‏۵.‏ ہم آزاد مرضی کی قدر کیوں کرتے ہیں؟‏

۳ آئیں ہم غور کریں کہ تکلیف کیلئے خدا کی اجازت میں آزاد مرضی کیسے شامل ہے۔ سب سے پہلے تو اسکی بابت سوچیں:‏ کیا آپ یہ انتخاب کرنے کی آزادی کی قدر کرتے ہیں کہ آپ کیا کریں گے اور کہینگے، آپ کیا کھائیں گے اور پہنینگے، آپ کس قِسم کا کام کریں گے، اور آپ کہاں اور کسطرح رہیں گے؟ یا کیا آپ یہ چاہینگے کہ آپکی زندگی کے ہر لمحے کے کام اور کلام کیلئے کوئی آپکو حکم دے؟‏

۴ کوئی بھی نارمل شخص ہرگز یہ نہیں چاہتا کہ اسکی زندگی بالکل ہی اسکے اختیار میں نہ ہو۔ کیوں نہیں؟ جس طریقے سے خدا نے ہمیں بنایا ہے اسکی وجہ سے۔ بائبل ہمیں بتاتی ہے کہ خدا نے انسان کو اپنی ’‏صورت اور شبِیہ‘‏ پر خلق کیا، اور ان صلاحیتوں میں سے ایک جو خدا خود رکھتا ہے وہ انتخاب کی آزادی ہے۔ (‏پیدایش ۱:‏۲۶؛‏ استثنا ۷:‏۶)‏ جب اس نے انسانوں کو خلق کیا تو اس نے انہیں اسی شاندار صلاحیت—‏آزاد مرضی کی بخشش​—‏سے نوازا۔ ایک وجہ یہ ہے کہ کیوں ہم ظالم حکمرانوں کے ذریعے غلام بنائے جانے کو مایوس‌کُن پاتے ہیں۔‏

۵ پس آزادی کے لئے خواہش محض اتفاق نہیں ہے، کیونکہ خدا آزادی کا خدا ہے۔ بائبل کہتی ہے:‏ ”‏جہاں کہیں خداوند کا روح ہے وہاں آزادی ہے۔“‏ (‏۲-‏کرنتھیوں ۳:‏۱۷‏)‏ لہٰذا، خدا نے ہماری عین بناوٹ کے حصے کے طور پر ہمیں آزاد مرضی عطا کی۔ چونکہ وہ اس طریقے کو جانتا تھا جس سے ہمارے ذہن اور جذبات کام کریں گے اس لئے وہ یہ جانتا تھا کہ ہم آزاد مرضی کے ساتھ نہایت خوش ہونگے۔‏

۶.‏ خدا نے ہمارے دماغ کو آزاد مرضی کی مطابقت میں کام کرنے کیلئے کیسے خلق کیا؟‏

۶ آزاد مرضی کی بخشش کے ساتھ ساتھ، خدا نے ہمیں سوچنے، معاملات کی اہمیت کا اندازہ لگانے، فیصلے کرنے، غلط اور درست میں تمیز کرنے کی لیاقت عطا کی۔ (‏عبرانیوں ۵:‏۱۴‏)‏ پس، آزاد مرضی کو ذہین انتخاب پر مبنی ہونا تھا۔ ہمیں بے‌شعور مصنوعی انسانوں کی مانند نہیں بنایا گیا تھا جنکی اپنی کوئی مرضی نہیں ہوتی۔ اور نہ ہی ہمیں جبلّت کے تحت کام کرنے والا بنایا گیا جیسے کہ حیوانوں کو بنایا گیا تھا۔ اس کی بجائے، ہمارے شاندار دماغ کو ہماری انتخاب کی آزادی کے مطابق کام کرنے کے لئے ترتیب دیا گیا تھا۔‏

بہترین آغاز

۷، ۸.‏ ہمارے پہلے والدین کو خدا نے کونسا عمدہ آغاز بخشا؟‏

۷ یہ ظاہر کرنے کیلئے کہ خدا کسقدر پرواہ کرنے والا تھا، آزاد مرضی کی بخشش کیساتھ ساتھ ہمارے پہلے والدین آؔدم اور حوؔا کو ہر اس چیز سے نوازا گیا تھا جسکی خواہش معقول طور پر کوئی بھی کر سکتا تھا۔ انہیں ایک وسیع باغ‌نما فردوس میں رکھا گیا تھا۔ ان کے پاس جسمانی چیزوں کی افراط تھی۔ وہ کامل بدن اور ذہن رکھتے تھے، اسلئے انہیں بوڑھا ہونا یا بیمار پڑنا یا مرنا نہیں پڑے گا—‏وہ ابد تک زندہ رہ سکتے تھے۔ انکے کامل بچے ہوتے جو ایک خوش‌آئند، ابدی مستقبل رکھ سکتے تھے۔ اور بڑھتی ہوئی آبادی کے پاس پوری زمین کو انجام‌کار فردوس میں بدلنے کا اطمینان‌بخش کام ہوتا۔—‏پیدایش ۱:‏۲۶-‏۳۰؛‏ ۲:‏۱۵‏۔‏

۸ جو کچھ فراہم کیا گیا تھا اس کی بابت بائبل بیان کرتی ہے:‏ ”‏خدا نے سب پر جو اس نے بنایا تھا نظر کی اور دیکھا کہ بہت اچھا ہے۔‏‏“‏ (‏پیدایش ۱:‏۳۱‏)‏ بائبل خدا کی بابت یہ بھی کہتی ہے:‏ ”‏اس کی صنعت کامل ہے۔“‏ (‏استثنا ۳۲:‏۴)‏ جی‌ہاں، خالق نے انسانی خاندان کو ایک کامل آغاز بخشا۔ یہ اس سے بہتر نہیں ہو سکتا تھا۔ وہ کسقدر پرواہ کرنے والا خدا ثابت ہوا!‏

حدبندیوں کے اندر آزادی

۹، ۱۰.‏ آزاد مرضی کو موزوں طور پر باضابطہ کیوں بنایا جانا چاہیے؟‏

۹ تاہم کیا خدا نے آزاد مرضی کیلئے یہ مقصد ٹھہرایا تھا کہ وہ حدبندیوں کے بغیر ہو؟ بغیر کسی ٹریفک قوانین کے مصروف شہر کا تصور کریں، جہاں پر ہر کوئی کسی بھی رفتار سے کسی بھی طرف گاڑی چلا سکتا ہے۔ کیا آپ ان حالتوں کے تحت گاڑی چلانا چاہینگے؟ نہیں، وہ تو ٹریفک کی بدنظمی ہوگی اور یقیناً بہت سے حادثوں پر منتج ہوگی۔‏

۱۰ آزاد مرضی کی خدائی بخشش کی بابت بھی کچھ ایسا ہی ہے۔ لامحدود آزادی کا مطلب معاشرے میں بدنظمی ہوگا۔ انسانی کارگزاریوں کی راہنمائی کے لئے قوانین ہونے چاہئیں۔ خدا کا کلام کہتا ہے:‏ ”‏آزاد آدمیوں کی طرح کا طرزِعمل اپناؤ اور آزادی کو بدی کا پردہ کبھی نہ بناؤ۔“‏ (‏۱-‏پطرس ۲:‏۱۶‏، جے‌بی‏)‏ خدا چاہتا ہے کہ آزاد مرضی کو مشتر کہ بھلائی کے لئے باضابطہ بنایا جائے۔ اس نے ہمارے لئے کلّی آزادی کا نہیں بلکہ نسبتی آزادی رکھنے کا مقصد ٹھہرایا تھا جو قانون کے ضابطے کے تحت ہو۔‏

کس کے قوانین؟‏

۱۱.‏ ہمیں کس کے قوانین کی فرمانبرداری کرنے کیلئے بنایا گیا تھا؟‏

۱۱ ہمیں کس کے قوانین کی فرمانبرداری کرنے کے لئے بنایا گیا تھا؟ ۱-‏پطرس ۲:‏۱۶ ‏(‏جے‌بی)‏ کا ایک دوسرا حصہ بیان کرتا ہے:‏ ”‏تم خدا کے سوا کسی دوسرے کے غلام نہیں ہو۔“‏ اس کا مطلب ایک ظالمانہ غلامی نہیں، بلکہ، اس کے برعکس، اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم کو خدا کے آئین کی تابعداری میں رہتے ہوئے نہایت خوش رہنے کے لئے بنایا گیا تھا۔ (‏متی ۲۲:‏۳۵-‏۴۰‏)‏ اس کے قوانین، انسانوں کے ایجادکردہ کسی بھی قوانین سے زیادہ بہتر راہنمائی فراہم کرتے ہیں۔ ”‏میں ہی خداوند تیرا خدا ہوں جو تجھے مفید تعلیم دیتا ہوں اور تجھے اس راہ میں جس میں تجھے جانا ہے لے چلتا ہوں۔“‏—‏یسعیاہ ۴۸:‏۱۷‏۔‏

۱۲.‏ خدا کے قوانین کے اندر ہمیں انتخاب کی کونسی آزادی حاصل ہے؟‏

۱۲ اس کیساتھ ہی ساتھ خدا کے قوانین اپنی حدود کے اندر انتخاب کی بڑی آزادی کی اجازت دیتے ہیں۔ یہ رنگارنگی کا باعث ہوتا ہے اور انسانی خاندان کو دلکش بناتا ہے۔ تمام دنیا میں، مختلف اقسام کے کھانوں، لباس، موسیقی، فن، اور گھروں کی بابت سوچیں۔ یقینی طور پر ایسے معاملات میں اپنے لئے کسی دوسرے شخص سے فیصلہ کرانے کی بجائے ہم اپنی پسند کو ترجیح دیں گے۔‏

۱۳.‏ ہمیں اپنی ذاتی بھلائی کیلئے کن طبیعیاتی قوانین کی فرمانبرداری کرنی چاہیے؟‏

۱۳ لہٰذا، انسانی طرزِعمل کے لئے خدا کے قوانین کی اطاعت کرتے ہوئے، ہم نہایت خوش رہنے کیلئے خلق کئے گئے تھے۔ یہ خدا کے طبیعیاتی قوانین کے تابع ہونے کے مشابہ ہے۔ مثال کے طور پر اگر ہم کششِ‌ثقل کے قانون کو نظرانداز کر دیتے ہیں اور ایک اونچی جگہ سے چھلانگ لگا دیتے ہیں تو ہم زخمی ہو جائیں گے یا مر جائیں گے۔ اگر ہم اپنے بدن کے داخلی قوانین کو نظرانداز کرتے ہیں اور خوراک کھانا، پانی پینا، یا سانس لینا بند کر دیتے ہیں تو ہم مر جائینگے۔‏

۱۴.‏ ہم کیسے جانتے ہیں کہ انسانوں کو خدا سے خودمختار ہوکر رہنے کیلئے خلق نہیں کیا گیا تھا؟‏

۱۴ یقینی طور پر جس قدر ہم خدا کے طبیعیاتی قوانین کی اطاعت کرنے کی ضرورت کے ساتھ خلق ہوئے تھے، اسی قدر ہم خدا کے اخلاقی اور معاشرتی قوانین کی اطاعت کرنے کی ضرورت کے ساتھ خلق ہوئے تھے۔ (‏متی ۴:‏۴‏)‏ انسانوں کو اپنے صانع سے خودمختار ہو کر کامیاب ہونے کے لئے خلق نہیں کیا گیا تھا۔ یرؔمیاہ نبی کہتا ہے:‏ ”‏انسان کی راہ اس کے اختیار میں نہیں۔ انسان اپنی روش میں اپنے قدموں کی راہنمائی نہیں کر سکتا۔ اے خداوند!‏ مجھے تنبیہ کر۔“‏ (‏یرمیاہ ۱۰:‏۲۳، ۲۴‏)‏ پس ہر لحاظ سے انسانوں کو خدا کی حکمرانی کے تحت رہنے کیلئے خلق کیا گیا تھا، نہ کہ اپنی۔‏

۱۵.‏ کیا خدا کے قوانین آؔدم اور حوؔا کیلئے ایک بوجھ بنے ہوتے؟‏

۱۵ ہمارے پہلے والدین کیلئے خدا کے قوانین کی فرمانبرداری دُوبھر نہ ہوئی ہوتی۔ بلکہ اس نے انکی اور پورے انسانی خاندان کی فلاح کیلئے کام کیا ہوتا۔ اگر پہلا جوڑا خدا کے قوانین کی حدود میں رہتا تو سب کچھ ٹھیک رہا ہوتا۔ درحقیقت ہم اب ایک پُرمحبت، متحد انسانی خاندان کے طور پر خوشی کے ایک شاندار فردوس میں رہ رہے ہوتے!‏ کوئی شرارت، تکلیف اور موت نہ ہوتی۔‏

‏[‏صفحہ ۱۱ پر تصویر]‏

خالق نے انسانوں کو ایک کامل آغاز بخشا

‏[‏صفحہ ۱۲ پر تصویر]‏

اگر کوئی ٹریفک قوانین نہ ہو تے تو کیا آپ بہت زیادہ ٹریفک میں گاڑی چلانا چاہتے؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں