یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • س‌ک کہانی 87
  • یسوع ہیکل میں کیوں رہ گئے؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • یسوع ہیکل میں کیوں رہ گئے؟‏
  • پاک کلام کی سچی کہانیاں
  • ملتا جلتا مواد
  • یسوع کا بچپن
    پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
  • یروشلیم کا سفر
    یسوع مسیح—‏راستہ، سچائی اور زندگی
  • یسوع مسیح نے فرمانبرداری سیکھی
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2010ء
  • قارئین کے سوال
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2023ء
مزید
پاک کلام کی سچی کہانیاں
س‌ک کہانی 87
elpmet eht ni srehcaet eht htiw suseJ gnuoY

کہانی نمبر ۸۷

یسوع ہیکل میں کیوں رہ گئے؟‏

کیا آپ کو پتہ ہے کہ تصویر میں جو چھوٹا لڑکا ہے، وہ کون ہے؟ وہ یسوع ہے۔ وہ کچھ آدمیوں سے بات کر رہے ہیں۔ یہ آدمی اُستاد ہیں اور ہیکل میں لوگوں کو خدا کے بارے میں سکھاتے ہیں۔ اب یسوع ۱۲ سال کے ہیں۔‏

اُستاد بہت حیران تھے کیونکہ یسوع کو خدا اور پاک کلام کے بارے میں بہت سی باتیں پتہ تھیں۔ لیکن یوسف اور مریم، یسوع کے ساتھ کیوں نہیں ہیں؟ وہ کہاں ہیں؟ آئیں، دیکھتے ہیں۔‏

یوسف اور مریم ہر سال اپنے بچوں کو لے کر یروشلیم جاتے تھے۔ وہاں وہ عید مناتے تھے۔ اِس عید کو عیدِفسح کہتے ہیں۔ یروشلیم، شہر ناصرت سے بہت دُور تھا۔ اُس زمانے میں گاڑیاں اور ٹرینیں نہیں ہوتی تھیں۔ زیادہ‌تر لوگ پیدل سفر کرتے تھے۔ اِس لئے ناصرت سے یروشلیم جاتے جاتے تین دن لگ جاتے تھے۔‏

عیدِفسح منانے کے بعد یوسف اور مریم بہت سے دوسرے لوگوں کے ساتھ ناصرت واپس جا رہے تھے۔ اب یسوع کے اَور بھی بہن‌بھائی تھے۔ یوسف اور مریم اپنے دوسرے بچوں کے ساتھ تھے۔ اُن کا خیال تھا کہ یسوع اُن کے رشتہ‌داروں کے ساتھ سفر کر رہے ہیں۔ لیکن جب شام ہوئی تو اُنہوں نے دیکھا کہ یسوع کہیں نہیں ہیں۔ اُنہوں نے یسوع کو اپنے سب رشتہ‌داروں اور دوستوں میں ڈھونڈا لیکن یسوع کسی کے ساتھ بھی نہیں تھے۔ اِس لئے یوسف اور مریم، یسوع کو ڈھونڈنے کے لئے یروشلیم واپس گئے۔‏

وہ بہت دیر تک یسوع کو ڈھونڈتے رہے۔ آخرکار یسوع ہیکل میں ملے۔ وہ اُستادوں سے سوال پوچھ رہے تھے اور اُن کی باتیں سُن رہے تھے۔ سب لوگ حیران تھے اور سوچ رہے تھے کہ ”‏یہ لڑکا کتنا ذہین ہے!‏“‏ لیکن مریم نے یسوع سے کہا:‏ ”‏بیٹا!‏ ہم نے تمہیں کتنا ڈھونڈا!‏ پتہ ہے، مَیں اور تمہارے ابو کتنے پریشان تھے۔“‏

یسوع نے کہا:‏ ”‏آپ مجھے کیوں ڈھونڈ رہے تھے؟ کیا آپ کو پتہ نہیں تھا کہ مَیں اپنے باپ یہوواہ کے گھر میں ہوں گا؟“‏

یسوع کو خدا کے بارے میں سیکھنے کا بہت شوق تھا۔ اِس لئے اُن کو ہیکل جانا اچھا لگتا تھا۔ ہمیں بھی یسوع کی طرح خدا کے بارے میں سیکھنے کا شوق رکھنا چاہئے، ہے‌نا؟ ناصرت میں یسوع ہر ہفتے عبادت‌گاہ جاتے تھے۔ وہاں خدا کے بارے میں بہت سی باتیں سکھائی جاتی تھیں۔ یسوع اِن باتوں کو غور سے سنتے تھے۔ اِس لئے وہ پاک کلام کے بارے میں بہت کچھ جانتے تھے۔ کیا آپ بھی یسوع کی طرح بننا چاہتے ہیں؟‏

لوقا ۲:‏۴۱-‏۵۲؛‏ متی ۱۳:‏۵۳-‏۵۶‏۔‏

کہانیوں کے بارے میں سوال

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں